
24/08/2023
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس اسٹیج پر توشہ خانہ کیس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی اور چیف جسٹس پاکستان کو چیئرمین پی ٹی آئی سے کتنا لگاؤ ہے نظر آگیا ہے۔
گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، اگر کوئی فیصلہ غلط ہے تو اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق اپنی اپنی رائے بھی ظاہر کردی ہے، سپریم کورٹ کو اس اسٹیج پر توشہ خانہ کیس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں انہی بنیادوں پر کیس زیر سماعت ہے۔