02/11/2025
نیوزی لینڈ 🇳🇿 کے لیجنڈری بیٹسمین اور سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ، تاہم کین ولیمسن ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ جاری رکھیں گے ،
سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے 93 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ 🇳🇿 کی نمائندگی کی جس میں کین ولیمسن نے 33 کی اوسط سے 2575 رنز بنائے جس میں 18 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ، کین ولیمسن نیوزی لینڈ 🇳🇿 کی طرف سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کیوی بیٹسمین ہیں ،
کین ولیمسن کی کپتانی میں نیوزی لینڈ 🇳🇿 کرکٹ ٹیم نے 2 مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 🏆 کا سیمی فائنل کھیلا اور 2021 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 🏆 میں کیوی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا 🇦🇺 سے ہار گئی ۔۔۔۔!!!!
Thank You Kane Williamson For Your Services To T20i Cricket !