19/08/2025
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرائم بالروم کراچی میں 16 اگست 2025 کو نجم النساء میموریل ویلفئر آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام پاک میرج بیورو آرگنائزیشن کی ورکشاپ اور نجم النساء میموریل ویلفئر آرگنائزیشن کی سالانہ ورک ایپریسیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات میچ میکرز، نجم النساء میموریل ویلفئر آرگنائزیشن کے عہدیداران اور میرج بیورو کی کنسلٹنٹ خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب سے تشریف لائے پاک میرج بیورو آرگنائزیشن کے سی ای او اور نامور صحافی و مصنف اظہر اقبال مغل کی شادی اور رشتوں سے متعلق تحریر کردہ کتاب کی شاندار رونمائی بھی کی گئی، جسے شرکاء کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔تقریب میں نجم النساء میموریل ویلفئر آرگنائزیشن سندھ کی چیئرپرسن محترمہ فرحانہ مسرور، جنرل سیکرٹری فائزہ اورنگزیب، فنانس سیکرٹری زیب مجاہد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دانش علی، انفارمیشن سیکرٹری افشین فاضل، شعبہ نشرو اشاعت کی انچارج مہر غوری سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ نجم النساء میموریل ویلفئر آرگنائزیشن حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے صدر ابرار احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محترمہ سمیرا اور جوائنٹ سیکرٹری محترمہ کرن زئی نے بھی اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی اور تقریب کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ورکشاپ اور تقریب میں مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندگان اور مہمانوں نے بھی شرکت کی جن میں پیس کونسل برائے انسانی حقوق کے چیئرمین امین الرحمان اور نامور سماجی رہنما ذاہد علی شاہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ Sk، R.R.C، SN اور دیگر گروپس کے ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا۔تقریب کے شرکاء نے نجم النساء میموریل ویلفئر آرگنائزیشن اور پاک میرج بیورو آرگنائزیشن کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ادارے مستقبل میں بھی معاشرتی مسائل کے حل اور میچ میکرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔