ٹیلی نار کمپنی کے حکام متوجہ ہوں
منکیرہ پٹی بلندہ کھوہ سنگیڑانوالہ میں ٹیلی نار موبائل کمپنی کا ٹاور تو لگایا گیا مگر سروسز نا ہونے کے برابر، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ٹاور سے موبائل سگنل چوبیس گھنٹے میں سے صرف 2 گھنٹے کام کررہے ہیں باقی بند رہتا ہے اور ان دو گھنٹوں میں بھی سروس نا ہونے کے برابر ہوتی ہے اکثر علاقوں سے ناقص سروس کے شکایات موصول ہورہے ہیں نا انٹرنیٹ کی سپیڈ نا ہی کال ہو سکتی ہے جس کے وجہ سے علاقہ ہذا کو شدید مشکلات کا سامنا جوکہ کمپنی کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے ٹیلی نار کمپنی کے حکام کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیئے ۔۔۔۔۔
22/02/2025
Journalist Shahzada Nasir Follow to Follow
21/02/2025
*مہر نوید سیال سیکیورٹی آفیسر تھانہ منکیرہ کو کلوز ٹو لائن بھکر کر دیا گیا*۔۔۔۔۔
13/02/2025
*منکیرہ (شہزادہ ناصر چنجڑی سے) تجاوزات کے خلاف بڑا ایکشن!*
وزیراعلیٰ پنجاب *مریم نواز شریف* کی ہدایت پر پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری!
منکیرہ اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ *اسامہ امانت* کی ہدایت پر اہم مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ!
*اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ اسامہ امانت* اور *چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر ریاض کھرل* کی زیر نگرانی میں ان کی ٹیم نے پختہ تھڑے توڑ کر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا۔
انتظامیہ کا عزم کسی بھی غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا!
شہر کو کلین اور گرین بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے!
*اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت*
عوام سے اپیل: تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کریں
*اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ اسامہ امانت*
*رپورٹ شہزادہ ناصر چنجڑی روزنامہ پاکستان پوائنٹ اسلام آباد*
05/02/2025
ایک بیماری نے کیسے پورے خاندان کو تباہ کر دیا
27/12/2024
منکیرہ (شہزادہ ناصر چنجڑی سے) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر *اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام منکیرہ ملک فضل عباس جھمٹ* کی طرف سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا قرآن خوانی کے بعد دعا کروائی گئی اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا
اس موقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک فضل عباس جھمٹ نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں بلاشبہ بی بی جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔آئین کی سربلندی اور جمہوریت کے لئے انکی شہادت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ سلام ہے پاکستان کی اِس بہادر بیٹی کو جو ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔
ملک فضل عباس جھمٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل منکیرہ
28/11/2024
*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فیز 3 کی پیمنٹ 10 دسمبر تا20 دسمبر شروع کر دی جائے گی ۔ فیز 3 میں جو ڈسٹرکٹ فائنل ہوئے ہیں ان کے نام یہ ہیں* ۔۔۔۔ *پنجاب* ۔ *مری ۔ راولپنڈی ۔ اٹک ۔ چکوال ۔ تلہ گنگ ۔ جہلم ۔ اسلام آباد ۔ منڈی بہاوالدین ۔ نارووال ۔ سیالکوٹ ۔ گجرات ۔ سرگودھا ۔ بھکر ۔ خوشاب ۔۔ *سندھ* ۔ *سانگھڑ ۔ نواب شاہ ۔ تھر پارکر ۔ میر پور خاص ۔ تھر پارکر ۔ مٹیاری ۔ عمر کوٹ ۔۔ *خیبرپختونخوا* ۔ *پشاور ۔ چار سدہ ۔ مہمند ایجنسی ۔ خیبر ایجنسی ۔ نارتھ وزیرستان ۔ لوئر وزیرستان ۔ اپر وزیرستان ۔ خرم ایجنسی ۔ قذائی ایجنسی ۔ نوشہرہ ۔ ہنگو ۔ صوابی ۔ باجوڑ*
رپورٹ شہزادہ ناصر چنجڑی*
28/11/2024
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھکر عباس رضا ناصر کی چھینہ ہاؤس حیدرآباد تھل آمد ۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک غضنفر عباس چھینہ سے ان کے چھوٹے بھائی کی وفات پر تعزیت کررہے ہیں
Be the first to know and let us send you an email when Journalist Shahzada Nasir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.