District Press Club Kohlu

  • Home
  • District Press Club Kohlu

District Press Club Kohlu Kohlu

14/08/2025

*کوہلو: جشن آزادی کے تقریبات کا سلسلہ جاری ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ٹوگری فٹبال گراؤنڈ میں شاندار تقریب*

کوہلو ( نیوز ڈیسک ) جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کوہلو کے زیر اہتمام ٹوگری فٹبال گراؤنڈ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی ڈسٹرکٹ چیئرمین میر نثار احمد مری نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ تھے۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل طحہٰ علی خان، ایس پی کوہلو محمد شریف، اسسٹنٹ کمشنر میر کبیر مزاری، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل وڈیرہ غازی خان مری، چیف آف بجارانی وڈیرہ شاہنواز مری ، قبائلی رہنما میر باز محمد مری، وڈیرہ ربنواز پوادی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران فیض، سرکاری محکموں کے افسران، یونین کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز، علاقائی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے، ملی نغمے، ٹیبلوز، بلوچی ثقافتی میوزک اور روایتی چھاپ پیش کیے گئے جنہوں نے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔ رنگا رنگ پروگراموں نے جشن کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف، ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ، ایس پی محمد شریف اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میر نثار احمد مری نے کہا کہ 14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیوں، عزم اور اتحاد کے ساتھ ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ یہ دن ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے، نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ علم، محنت اور اخلاقی اقدار کو اپنا ہتھیار بنا کر ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جشن آزادی محض خوشی کا دن نہیں بلکہ یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے اور ملک کے دفاع، امن اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان تمام اداروں اور عوام کے باہمی تعاون سے قائم ہے، اور اس کو مزید مستحکم بنانے کے لیے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کھیل، تعلیم اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لے کر نہ صرف اپنی صلاحیتیں نکھار سکتی ہے بلکہ معاشرے میں برداشت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دے سکتی ہے۔ آج کا دن تجدیدِ عہد کا موقع ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع، امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکاء نے قومی پرچم بلند کر کے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

08/08/2025

*وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو میں سانپ کاٹنے اور کتے کاٹنے کی ویکسین دستیاب ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری کا عوام الناس کے نام اہم پیغام*

کوہلو جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ چئیرمین  میرنثار احمد مری توار پاکستان سے گفتگو کررہے ہیں
04/08/2025

کوہلو جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ چئیرمین میرنثار احمد مری توار پاکستان سے گفتگو کررہے ہیں

As the nation gears up to celebrate Pakistan's Independence Day, the district of Kohlu in Balochistan is buzzing with patriotic enthusiasm. In this special i...

19/07/2025

*کوہلو : کئی سالوں سے پولیس کا ایک مخصوص گروہ مسلسل ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہا ہے اور انہیں جھوٹی ایف آئی آرز میں ملوث کیا جارہا ہے, تمبیلی کے رہائشی سید گل ولد اکبر خان کی پریس کانفرنس*

کوہلو ( ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو ( رجسٹرڈ ) میں تمبیلی کے رہائشی اور سابق پولیس اہلکار سید گل ولد اکبر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس محکمے کے اندرونی کرپشن، ناانصافی اور غیر قانونی کارروائیوں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں مکمل قانونی طریقہ کار کے تحت پولیس فورس میں بھرتی ہوئے اور انتہائی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے، لیکن بدقسمتی سے چار سال بعد 2014 میں اس وقت کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالحق ولد عبدالحکیم نے ذاتی دشمنی اور محکمانہ سیاست کے باعث ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا اور جھوٹی انکوائریوں کے ذریعے ان کو نشانہ بنایا گیا۔ سید گل نے کہا کہ نہ صرف جھوٹے الزامات لگائے گئے بلکہ جان بوجھ کر انہیں مختلف اضلاع میں بار بار ٹرانسفر کیا جاتا رہا اور آخرکار کسی قانونی و عدالتی کارروائی کے بغیر ہی نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کا ایک مخصوص گروہ مسلسل ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہا ہے اور انہیں جھوٹی ایف آئی آرز میں ملوث کیا جارہا ہے۔ کئی مقدمات میں عدالتوں نے ناکافی شواہد اور بے گناہی ثابت ہونے پر انہیں باعزت بری کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس محکمے کے چند بااثر عناصر قانون کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ سید گل نے مزید کہا کہ میں ہی نہیں بلکہ متعدد سابقہ اور موجودہ پولیس ملازمین ایسے ہیں جو اس غیر قانونی نیٹ ورک کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے اندر ایک ایسا منظم گروہ کام کر رہا ہے جو نہ صرف پولیس ملازمین کو بلیک میل کرتا ہے بلکہ معصوم شہریوں کو بھی من گھڑت اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے ان سے ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے۔ سید گل نے موجودہ ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی عملے پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے بلاجواز جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرکے کسی نامعلوم اور غیرقانونی مقام پر رکھا گیا جہاں مجھے بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، میری عزت نفس کو مجروح کیا گیا اور مجھ سے زبردستی ایک جعلی حلف نامے پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے گئے جس کا مجھے کوئی علم نہیں تھا اور نہ ہی اس حلف نامے میں میرے اصل بیانات شامل ہیں۔ سید گل نے انکشاف کیا کہ پولیس کے چند افسران انہیں براہ راست یہ کہتے رہے کہ اگر تم چوری، ڈکیتی یا دیگر غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھو اور ہمیں بھتہ دیتے رہو تو تمہارے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، ورنہ تمہیں جھوٹے کیسوں میں پھنسا کر تمہاری زندگی اجیرن بنا دی جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ ریاستی اداروں، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی پولیس بلوچستان، ہوم سیکریٹری بلوچستان اور دیگر ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور پولیس محکمے کے اندر موجود اس کرپٹ مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سید گل نے کہا کہ میں ایک غریب، محنت کش اور باعزت شہری ہوں، مجھے زبردستی باغی اور مجرم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ پولیس کے غیر قانونی دھندے اور بدعنوانی کو تحفظ دیا جا سکے۔

16/07/2025

*کوہلو پولیس کی مبینہ بھتہ خوری درجنوں منی پٹرول پمپس بند عوام کو شدید مشکلات کا سامنا*

کوہلو (نیوز ڈیسک) پولیس کی جانب سے گزشتہ روز اچانک کارروائی کرتے ہوئے درجنوں منی پٹرول پمپس بند اور کئی ایک سیل کر دیے گئے ہیں جس کے باعث شہر میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا پولیس اہلکاروں نے شہر بھر کے منی پٹرول پمپ مالکان سے ماہانہ تین ہزار روپے یا 10 لیٹر جبکہ کچھ منی سے یہ رقم ڈبل بھتے کا مطالبہ کیا اور جن افراد نے یہ رقم ادا کر دی ان کے پمپ دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ انکار کرنے والوں کے پمپ مکمل طور پر بند کر دیے گئے مقامی پٹرول پمپ مالکان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے پمپوں کا دورہ کیا اور زبانی طور پر ماہانہ تین ہزار روپے بھتہ طلب کیا ان کے مطابق کچھ مالکان نے مجبوری میں یہ رقم ادا کر دی تاکہ ان کا کاروبار جاری رہ سکے لیکن جنہوں نے انکار کیا انہیں فوری طور پر بند کرنے یا سیل کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا مالکان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا نام اس لیے ظاہر نہیں کیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ سامنے آئے تو پولیس انہیں مزید ہراساں کرے گی اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا سکتی ہے پولیس کا اچانک کارروائی سے نہ صرف کاروباری طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی بلکہ شہر کی عام زندگی بھی متاثر ہوئی ہے شہر میں ایندھن کی فراہمی معطل ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا شہری پٹرول کے حصول کے لیے مختلف پمپوں کے چکر لگاتے رہے مگر زیادہ تر جگہوں پر بندش کا سامنا کرنا پڑا موٹر سائیکل گاڑی اور رکشہ سوار افراد کو راستوں میں پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے گاڑیاں دھکیلنے پر مجبور ہونا پڑا منی پٹرول پمپ مالکان نے پولیس کی اس کارروائی کو اختیارات کے ناجائز استعمال سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی خلاف ورزی کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی تھی تو اس کے لیے قانونی طریقہ کار موجود ہے نہ کہ زبردستی بھتہ طلب کر کے کاروبار بند کیا جائے انہوں نے اس معاملے پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے شہری حلقوں نے بھی پولیس کے اس طرز عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے عوام کا اعتماد ق پولیس سے مجروح ہوتا ہے عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے کی انکوائری کی جائے اور اگر اہلکار واقعی ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اگر ان کے خلاف انکوائری نہ کی گئی تو وہ قومی شاہراہ پر احتجاج کی کال دیں گے تاحال ضلعی پولیس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ موقف یا وضاحت جاری نہیں کی گئی جس سے عوامی غصہ اور بے چینی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے

05/07/2025
01/07/2025
سمیع زرکون،  علم، خدمت اور سماجی بیداری کا درخشاں چہرہہر معاشرے کی ترقی میں چند شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو خاموشی سے مگر بھ...
15/06/2025

سمیع زرکون، علم، خدمت اور سماجی بیداری کا درخشاں چہرہ

ہر معاشرے کی ترقی میں چند شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو خاموشی سے مگر بھرپور انداز میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھتی ہیں۔ ایسی ہی ایک باوقار، تعلیم یافتہ اور پُرخلوص شخصیت کا نام سمیع زرکون ہے۔ وہ نہ صرف ایک باعلم فرد ہیں بلکہ ایک مخلص اور متحرک سماجی کارکن (Social Activist) کے طور پر اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

سمیع زرکون نے نوجوانی ہی سے معاشرتی مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کا عزم کیا۔ وہ ہمیشہ ان طبقات کے لیے آواز بلند کرتے آئے ہیں جنہیں معاشرے میں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ تعلیم، شعور اور انسانی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد قابلِ تقلید ہے۔

ان کا سب سے نمایاں کردار صحت کے شعبے میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے ایک معروف ہیلتھ آرگنائزیشن میں کام کرتے ہوئے قابلِ ذکر اصلاحات اور مثبت تبدیلیاں متعارف کروائیں۔ ان کی کوششوں کی بدولت سینکڑوں افراد کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں، اور صحت عامہ کے مسائل پر شعور بیدار ہوا۔

سمیع زرکون ایک ایسا نام بن چکا ہے جو خدمت، اخلاص اور اصلاحِ معاشرہ کی علامت ہے۔ وہ نوجوانوں کے لیے نہ صرف ایک مثال ہیں بلکہ ایک ایسی روشنی بھی ہیں جو مایوسی کے اندھیروں میں امید کی کرن جگاتی ہے۔

ہمیں ایسے افراد پر فخر ہے، اور امید ہے کہ سمیع زرکون جیسے باصلاحیت اور باکردار لوگ معاشرے میں مزید بہتری لانے کا باعث بنیں گے۔

28/04/2025

بی ایس او کے مرکزی رہنما مولا بخش مری پریس کانفرنس کررہے ہیں

Address


Telephone

+923335786692

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Press Club Kohlu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to District Press Club Kohlu:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share