STR Digital Tv

  • Home
  • STR Digital Tv

STR Digital Tv STR news digital is one complete source of the news and update happening all over Pakistan and Ajk

20/08/2026

چشتیاں شریف
پیج کو فالو کریں اور تازہ ترین اپڈیٹس پائیں
*چشتیاں: فیروزہ کے قریب نجی بس پر شرپسندوں کا حملہ، عورتوں اور بچوں کو ہراساں کیا - سیاسی و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج
*چشتیاں شریف:* فیروزہ کے قریب ہارون آباد سے صادق آباد جانے والی ایک نجی مسافر بس پر شرپسند عناصر نے شدید غنڈہ گردی کرتے ہوئے مسافروں بالخصوص عورتوں اور بچوں کو ہراساں کیا، توڑ پھوڑ کی اور جتھہ بندی کے ذریعے مسافروں کو زد و کوب کیا۔

20/08/2026

پولیس کی چند گاڑیاں شفاء انٹرنیشنل اسپتال پہنچیں۔ پولیس نے شفا اسپتال کے عملے کے موبائل فون جمع کر لیے، آج عمران خان کو الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا قوی امکان ہے

19/08/2026

*کراچی: ٹاور پر سادہ لباس اہلکاروں پر بھتہ خوری کا الزام*
کراچی کے علاقے ٹاور، تھانہ کھارادر کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر سادہ لباس افراد کے شہریوں کو روک کر ہراساں کرنے اور بھتہ لینے کا الزام سامنے آیا ہے۔
متاثرین کے مطابق ایک شخص خود کو "اسلم" اور دوسرا "چاچا" بتا کر 5 سے 6 ہزار روپے تک لیتا ہے۔ "چاچا" خود کو کھارادر تھانے کا منشی ظاہر کرتا ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس کے اہلکار RK حنیف کو بھی موقع پر دیکھا جا سکتا ہے۔
عوام نے ڈی آئی جی سندھ پیر محمد شاہ صاحب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
*مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارا پیج STR Digital News کو فالو کریں

18/08/2026

عدالت کا عمران خان کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت دینے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں دو بار بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی سہولت دی جائے

18/08/2026

عمران خان کی اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں بہن نورین نیازی سے ملاقات ہو گئی ہے

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَصوابی میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے شخص کی لاش کی تلاش کے دوران ایس ایس جی کما...
17/08/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
صوابی میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے شخص کی لاش کی تلاش کے دوران ایس ایس جی کمانڈو محمد طارق آکسیجن ختم ہونے کے باعث شہید ہوگئے۔ 🇵🇰🫡
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔ آمین 🤲

17/08/2026

حبیب چوک میں یونائٹیڈ چارٹر سکول کا شاندار افتتاح، تعلیم کے فروغ کی جانب اہم قدم

گوجرخان: حبیب چوک میں گوجرخان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اعظم پرویز کی جانب سے بیکن ہاؤس پراجیکٹ یونائٹیڈ چارٹر سکول کا باقاعدہ اور شاندار افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور راجہ جاوید اشرف نے ربن کاٹ کر سکول کا افتتاح کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ اور عوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حبیب چوک میں بیکن ہاؤس پراجیکٹ کے تحت معیاری تعلیمی ادارے کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ معیاری اور جدید تعلیم ہی معاشرے کی ترقی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

17/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقی یافتہ اور صاف ستھرے پنجاب کے ویژن کے تحت "مثالی گاؤں" منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے زیرِ انتظام دیہی علاقوں میں گلیوں کی پختگی، نکاسیِ آب کے مکمل نظام کی بحالی، بائیو ریمیڈی ایشن کے ذریعے تعفن زدہ تالابوں کی قدرتی صفائی، ان کے گرد فیملی پارکس کے قیام اور باقاعدہ ہاؤس مارکنگ و سائن بورڈز کی تنصیب سے دیہات کو جدید، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

16/08/2026

مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صدر مسلم لیگ ن آذاد کشمیر شاہ غلام قادر، رانا ثنااللہ، انوشہ رحمان کی شرکت

16/08/2026

*مری مال روڈ پر طوفان برپا!*

*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مری کا تاریخی دورہ*
مال روڈ پر عوام کا سمندر امڈ آیا۔

مریم نواز کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ پہنچ گئے۔ نعرے، پھولوں کی پتیاں اور محبت کا اظہار۔
دنیا حیران کہ عوام کا وزیراعلیٰ سے اتنا والہانہ عشق!

عوام کا کہنا تھا "یہ ہے اصل عوامی لیڈر"۔

*رپورٹ: STR Digital News*

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when STR Digital Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share