SCB Fast News

  • Home
  • SCB Fast News

SCB Fast News سرکل بکوٹ مری گلیات اور آذادکشمیر کے علاوہ بھی ملک بھر کی تازہ ترین معیاری خبروں کیلئے ھم سے جڑے رھئے

04/08/2025
سِندھ طاس معاہدے پر اِنڈیا کی ہٹ دھرمی کے بعد پہلی دفعہ پاکستان نے اُصولی موقف اپنایا ہے ۔ اگر سندھ طاس معاہدہ ختم ہے تو...
23/05/2025

سِندھ طاس معاہدے پر اِنڈیا کی ہٹ دھرمی کے بعد پہلی دفعہ پاکستان نے اُصولی موقف اپنایا ہے ۔

اگر سندھ طاس معاہدہ ختم ہے تو پھرعالمی مسلمہ اصول کے مطابق 6 دریاؤں کے پانی پر دونوں مُلکوں کا مشترکہ حق ہے۔

لہذا پاکستان کو تمام عالمی فورمز پر اپنے تین مشرقی دریاؤں کا پانی واگزار کرانے کے لیے ڈپلومیسی تیز کردینی چاہیے اور اس پر مضبوط پریشر بنانا چاہیے جس میں طاقت کا استعمال بھی ایک آپشن کے طور پر باربار بتانا چاہیے۔

سندھ طاس معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں انڈیا میں دریائےستلج پر بھاکڑا ڈیم اور دریائے راوی پر تھیئن ڈیم کے ذخیرے میں پاکستان کا بھی پچاس فی صد تک حصہ عالمی طور پر تسلیم کروایا جاسکتا ہے ۔

بابر پاکستانی ساختہ کروز میزائل ہے۔ یہ میزائل روایتی اور جوہری دھماکاخیز مواد کے ساتھ 700 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو کام...
28/04/2025

بابر پاکستانی ساختہ کروز میزائل ہے۔ یہ میزائل روایتی اور جوہری دھماکاخیز مواد کے ساتھ 700 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بابر کی رفتار آواز (آواز کی رفتار قریبا 1200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے) کی رفتار سے کم ہے۔ اسے میزائل بردار گاڑی اور آبدوز سے چلایا جاتا ہے۔ بابر INS، GPS، TERCOM اور DSMAC کے ذریعے اپنے نشانے کی تشخیص کرتا ہے۔

28/04/2025

شاملات اور لال لکیر زمین کونسی ھوتی ھے ۔

 #پاکــــــــــــــــــستان ۔۔۔۔زندہ باد۔
28/04/2025

#پاکــــــــــــــــــستان ۔۔۔۔زندہ باد۔

کامیابی کی100 باتیں1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو2 غصے کو قابو میں رکھو3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘4 تکبر نہ کرو‘5 ...
28/04/2025

کامیابی کی100 باتیں
1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
2 غصے کو قابو میں رکھو
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘
4 تکبر نہ کرو‘
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘
9 والدین کی خدمت کیا کرو‘
10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘
12 حساب لکھ لیا کرو‘
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘
15 سود نہ کھاؤ‘
16 رشوت نہ لو‘
17 وعدہ نہ توڑو‘
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں,
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘
25یتیموں کی حفاظت کرو‘
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو,
27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘
28 بدگمانی سے بچو‘
29 غیبت نہ کرو‘
30 جاسوسی نہ کرو‘
31 خیرات کیا کرو‘
32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘
33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘
34 فضول خرچی نہ کیا کرو‘
35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘
36 مہمانوں کی عزت کیاکرو‘
37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘
38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘
39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘
40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘
41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘
42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘
43 مذہب میں کوئی سختی نہیں
44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘
45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘
46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ‘
47 جنسی بدکاری سے بچو‘
48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو,
49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘
50 نفاق سے بچو‘
51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘
52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے,
53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے‘
55 بخیل نہ بنو‘
56 حسد نہ کرو,
57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘
58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو‘
59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘
60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘
61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘
62 صحیح راستے پر رہو‘
63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو‘
64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘
65 مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘
66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو‘
67 جواء نہ کھیلو‘
68 ہیرا پھیری نہ کرو‘
69 چغلی نہ کھاؤ،
70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو‘
71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘
72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘
73 طہارت قائم رکھو‘
74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘
75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘
76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘
77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘
78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘
79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘
80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘
81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘
82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘
83 زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘
84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘
85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو,
86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘
87 صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘
88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو‘
89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘
90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘
91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘
92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘
93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘
94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘
95 مذہب میں رہبانیت نہیں‘
96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘
97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘
98 خود کو لالچ سے بچاؤ‘
99 اللہ سے معافی مانگو‘ یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
100 ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘‘۔

ھم ایڈمن صدائے سرکل بکوٹ جناب خطیبِ عباسی صاحب آف درویش آباد کو گلیات ریجن سے الپائن ٹائم ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پی...
28/04/2025

ھم ایڈمن صدائے سرکل بکوٹ
جناب خطیبِ عباسی صاحب آف درویش آباد کو گلیات ریجن سے الپائن ٹائم ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ خطیبِ عباسی بھائی اپنی اعلیٰ صحافتی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور اپنے علاقائی مسائل اور گلیات کے ٹورازم کے حوالے سے الپائن ٹائم پر اپنا مستند تجزیہ اور رپورٹس دیتے رہیں گے ۔


Scb Fast New
Khateeb Abbasi

Address


Telephone

+923452565617

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SCB Fast News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SCB Fast News:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share