Mian zahid ahmad senior journalist

  • Home
  • Mian zahid ahmad senior journalist

Mian zahid ahmad senior journalist TvToday

07/08/2025

فیصل آباد پولیس کی شاندار پیش رفت — اندھے قتل معمہ حل، سوتیلی بیٹی اور منگیتر گرفتار فیصل آبادخصوصی)
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی مؤثر قیادت اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ سب انسپکٹر طارق امیر نے اندھے قتل کے ایک سنگین مقدمے میں زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ ساجدہ پروین کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کی شناخت سوتیلی بیٹی مافیہ اور اس کے منگیتر عبید کے طور پر ہوئی ہے، جنہوں نے گھریلو رنجش کو بنیاد بنا کر خاتون پر فائرنگ کی اور جان لے لی۔

ابتدائی طور پر واقعہ کو نامعلوم افراد کی کارروائی قرار دیا گیا تھا، تاہم ایس ایچ او ڈجکوٹ نے اپنی پیشہ ور ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل، جدید ٹیکنالوجی اور تفتیشی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اصل حقائق تک رسائی حاصل کی۔ سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کر دیا گیا۔

تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے اس کامیاب کارروائی کو پولیس ٹیم کی محنت، جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق شہر میں سنگین نوعیت کے جرائم کی بیخ کنی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو قانون شکن عناصر کے خلاف متحرک انداز میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فیصل آباد پولیس کی اس کامیابی نے نہ صرف مقتولہ کے اہل خانہ کو انصاف کی امید دی ہے بلکہ قانون کی عملداری پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔

ریجنل یونین آف جرنلسٹ کا 12 یوم تاسیس
10/11/2024

ریجنل یونین آف جرنلسٹ کا 12 یوم تاسیس

07/11/2024
30/09/2024

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے، رانا مشہود نے استقبال کیا۔۔!!

17/09/2024

دنیا ہمیں ابنارمل کیوں سمجھتی ہے

05/09/2024

فیصل آباد:۔غفلت لاپرواہی اورناقص کارکردگی پر ایس ایچ او فیڈمک سعد زمان اور ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ محمد علی کو معطل کردیا۔
فیصل آباد:۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد

فیصل آباد:۔اردل روم میں ریجن کے پولیس افسران و اہلکاران کے شوکاز نوٹسز اور اپیل ہائے کی سماعت

فیصل آباد:۔کرپٹ،بداخلاق اور غفلت لاپرواہی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے،ڈاکٹر محمد عابد خان

فیصل آباد:۔محکمہ میں سزاء اور جزاء کا عمل ہرصورت جاری رکھا جائے گا،ڈاکٹر محمد عابد خان

13/04/2024

تہذیب سکھاتی ہے جینے کا سلیقہ
تعلیم سے جاہل کی جہالت نہیں جاتی

07/01/2024

فورٹ عباس:فورٹ عباس میں ری فلنگ کے دوران سلنڈر کی دوکان کو آگ لگ گئی۔۔ ریسکیو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کا آغاز کر دیا ریسکیو ٹیموں کی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری

تاندليونوالہ ایس ایس پی اپریشن ڈاکٹر رضوان کی ایس پی افس میں کھلی کچہری ۔
28/12/2023

تاندليونوالہ ایس ایس پی اپریشن ڈاکٹر رضوان کی ایس پی افس میں کھلی کچہری ۔

عام انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ کا معاملہ!!الیکشن کمیشن کے چیف سیکرٹری،، آئی جیز پولیس اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگا...
22/12/2023

عام انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ کا معاملہ!!
الیکشن کمیشن کے چیف سیکرٹری،، آئی جیز پولیس اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی مراسلے!!
کاغذات نامزدگی چیھننے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے رپورٹ دیں—تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دیں—الیکشن کمیشن!!

20/12/2023

ہمایواختر نے تاندلیانوالہ سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا

19/12/2023

لاہور

بھاٹی گیٹ کے رہائشی حسن علی نامی لڑکے سے علاقہ تھانہ ملت پارک کے علاقے میں چالیس لاکھ کا فراڈ

حس علی کے مطابق اس کو ایک مکان خریدنا تھا جس کو بلاول نامی شہری نے یتیم خانہ چوک کے پاس مکان دیکھایا جس کا مالک مکان بھی خودہی کو شو کیا


متاٹرہ شہری کا کہنا ہے کہ مجھے بلاول اور خرم نے بیانا لے کے بلایا میں چالیس لاکھ فیملی کے ہمراہ لے کر اس کے پاس پہنچا تو اس نے میرے سے پیسے لے کر مکان کی چابی دی اور کچھ ہی دیر بعد اصلی مالک مکان کو بھیج دیا

اصل مالک مکان ایس ایچ او ملت پارک کو لے کر آئے تو ہم نے ان کو بتایا کہ ہم نے اس کا بیانا دیا ہے اور ہماری اس کے مالک سے نوے لاکھ میں ڈیل ہوگئی ہے جس پر مالک مکان نے بتایا کہ یم مکان بیچ ہی نہیں رہے

خرم اور بلاول نے آپ کے ساتھ فراڈ کیا ہے اب ان دونوں کے نمبر بھی بند ہیں حسن علی کی فیملی نے وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

Address


Telephone

+923006609304

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian zahid ahmad senior journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share