
12/10/2023
شیعہ علم رجال کے قدیم و نادر ماخذ کا اردو زبان میں پہلی مرتبہ ترجمہ
ادارہ موسسۃ اھل الذکر کی ایک اور پیشکش
اردو زبان میں پہلی مرتبہ
"رجال شیخ الصدوق علیہ الرحمہ "
شیخ صدوق کے رجالی اقوال کا مجموعہ (381ھ)
تصنیف : سید علی اصدق نقوی
و
"رجال ابن الغضائری علیہ الرحمہ "
تالیف : احمد بن حسین بن عبید الله الغضائری (450ھ)
مترجم : سید علی اصدق نقوی
(شیعہ علم رجال کے بنیادی مصادر میں شمار ہونے والی کتاب)
قیمت بمعہ فری ہوم ڈیلیوری پورے پاکستان میں (700 روپے)
پیشکش و ناشر: موسسۃ اھل الذکر ، لاہور۔
یہ کتاب گھر بیٹھے منگوانے لیے ہمارے نمبر پر کال میسج اور واٹس ایپ کریں۔
0333-4081553
---------------------------------------------------------
رجال ابن غضائری (کتاب) کا مختصر تعارف
رجال ابن غضائری یا الضعفاء، علم رجال کے موضوع پر لکھی گئی کتاب ہے، جو ابن غضائری سے منسوب ہے۔ وہ چوتھی و پانچویں صدی ہجری کے شیعہ ماہر رجال عالم و محدث ہیں۔ یہ کتاب شیعہ علم رجال کے بنیادی و اصلی مصادر میں شمار ہوتی ہے۔ بعض شیعہ علماء ابن غضائری کے رجال سے متعلق نظریات کو شیخ طوسی و احمد بن علی نجاشی سے زیادہ معتبر مانتے ہیں۔
رجال ابن غضائری میں 225 شیعہ روات حدیث کا تذکرہ حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ کیا گیا ہے اور ان پر تحقیق کی گئی ہے۔
کتاب رجال غضائری چوتھی و پانچویں صدی ہجری کے شیعہ رجالی و محدث احمد بن حسین غضائری جو ابن غضائری کے نام سے مشہور ہیں، سے منسوب ہے۔
اس کتاب کا دوسرا نام کتابُالضُّعَفاء و کتابُالجَرْح ہے۔
رجال ابن غضائری حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کی گئی ہے۔حروف تہجی میں سے ہر حرف کے ذیل میں پہلے ان راویوں کی تعداد کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے ان کا تذکرہ کیا ہے اور اس کے بعد راوی کے ثقہ یا عدم ثقہ ہونے کے اعتبار سے بحث کی گئی ہے۔ اس کتاب میں ۲۲۵ راویوں کی سوانح حیات ذکر ہوئی ہے کہ جن میں ۱۶۵ کو انہوں نے ضعیف قرار دیا ہے۔
یہ کتاب گھر بیٹھے منگوانے لیے ہمارے نمبر پر کال میسج اور واٹس ایپ کریں۔
0333 4081553
Syed Ali Asdaq Naqvi - سید علی اصدق نقوی
Abu Muhammad Ali