03/11/2025
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے شہر کی نوکریوں اور وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کے باعث کراچی میں بدانتظامی، قبضے اور لوٹ مار فروغ پا رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی کے منتخب اراکین محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کام کر رہے ہیں اور شہر کو دوبارہ لوٹ مار سے آزاد کروایا جائے گا۔ حافظ نعیم نے روڈ انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور ای چالان کے نظام پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ عوامی سہولیات کو ترجیح دی جائے
Post Via : Times Of Karachi
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے شہر کی نوکریوں اور وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کے باعث کراچی میں بدانتظامی، قبضے اور لوٹ مار فروغ پا رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی کے منتخب اراکین محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کام کر رہے ہیں اور شہر کو دوبارہ لوٹ مار سے آزاد کروایا جائے گا۔ حافظ نعیم نے روڈ انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور ای چالان کے نظام پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ عوامی سہولیات کو ترجیح دی جائے۔