19/09/2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک بھر سے فیول ریلیف اسکیم سے متعلق موصول ہونے والی آراء کی روشنی میں ایک اور اہم فیصلہ
وزیراعظم کی ہدایت پر پانچ لیٹر سے کم پٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشوں کو بھی ایک ٹوکن پر ایک ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملے گی۔ ہفتہ وار ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا اور ایک ماہ میں مجموعی طور پر 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔
اسکیم میں 800cc تک گاڑی استعمال کرنے والے پہلے کی طرح ہر دس روز میں 10 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کی رعایت حاصل کریں گے۔ یوں ایک ماہ میں 10 لیٹر کے 3 ٹوکن جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔