Mari dunya

Mari dunya الھم فقہنا فی الدین

آمین ثم آمین

کچھ دن سے دل میں ایک خیال پیدا ہورہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا ایک بار دو رکعت نماز ترجمعے کے ساتھ ادا کروں، تاکہ مجھے معلوم ہ...
21/09/2024

کچھ دن سے دل میں ایک خیال پیدا ہورہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا ایک بار دو رکعت نماز ترجمعے کے ساتھ ادا کروں، تاکہ مجھے معلوم ہوسکے ۤآج تک جو نماز ادا کرتا رہا ہوں اسکا مطلب کیا ہے:😟😟😟😟😟😟😟😟😟😟
اپنے ارادہ کو حقیقت بنانے کے لئے وضو کرکے جائے نماز بچھائی اور پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑھی:
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو نہایت مہربان اور رحم والا ہے
🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲
اسکے بعد دو رکعت نفل نماز کی نیت کی اور ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور کہا
اللہ سب سے بڑا ہے
☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️
اسکے بعد ثنا پڑھی
اے اللہ تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴
اسکے بعد سورہ فاتحہ یوں پڑھی
تمام تعریفیں یا اللہ آپ کے لئے جو تمام جہانوں کے پالنے والے ہیں
نہایت ہی مہربان اور نہایت ہی رحم کرنے والے ہیں
قیامت کے دن کے مالک ہیں
ہم ۤآپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اور آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں
ہمیں سیدھا راستہ دکھلائیے
ان لوگوں کا راستہ جن پر آپ نے انعام کیا
نہ ان لوگوں کا جن پر آپ غصہ ہوئے اور نہ گمراہوں کا
🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
اسکے بعد سورہ اخلاص پڑھی
کہہ دو کہ وہ اللہ ایک ہے
اللہ بے نیاز ہے
نہ اسکی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے
اور نہ ہی کوئی اسکی برابری کرنے والا ہے۔۔
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اسکے بعد اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے) کہ کر رکوع میں چلا گیا
رکوع میں تین بار یہ تسبیع پڑھی
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
اسکے بعد یہ پڑھتے ہوئے کھڑا ہوا
سن لی اللہ نے جس نے اسکی تعریف کی
کھڑے ہوکر پڑھا
اے ہمارے رب تمام تعریفیں آپ کے لئے ہی ہیں
اسکے بعد اللہ اکبر(اللہ سب سے بڑا ہے) پڑھ کر سجدہ میں چلا گیا
اور سجدہ میں یہ تین تسبیعات پڑھیں
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾
اب دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کرنے بعد دوسرے سجدے
کے بعد تشعد میں بیٹھ گیا، اور اب یہ پڑھا
تمام قولی اور بدنی عبادتیں صرف اللہ کے لئے ہیں
اے نبی آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکت ہو
سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر
میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں
🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷
اسکے بعد درود شریف پڑھا
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر دورد بھیجئے
جیسے کہ آپ نے رحمت بھیجی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر برکت نازل فرمائے
جیسے کہ آپ نے برکت نازل فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
اب میں نے دعا پڑھی
اے اللہ مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنا والا بنائیے
اے ہمارے رب ہماری دعا قبول فرمائیے
اے ہمارے رب مجھے اور میرے والدین اور تمام مومنین کو اس دن
بخش دیجئیے،جس دن حساب قائم ہوگا۔
اے ہمارے رب ہمیں دنیا اور آخرت میں اچھی زندگی عطا کیجیئے
اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچائیے۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
اسکے بعد دونوں کندھوں پر موجود فرشتوں کو سلام کیا۔

نماز کا یہ ترجمعہ اپنے جاننے والے تمام افراد کو بھیجیئے تاکہ سب لوگ سمجھ کر نماز ادا کرسکیں
یقین جانیئے ایک وقت آئیگا آپ اس صدقہ جاریہ پر فخر کریں گے۔
🌲🌻🌼🪷🌾🌱🍁🌳🪴☘️🌻🌲🌼?

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں :-پہلا قانون فطرت:اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیت...
21/09/2024

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں :-

پہلا قانون فطرت:

اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے....
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔
اس لئے مثبت سوچیں، اچھا سوچیں

دوسرا قانون فطرت:

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔ ۔ ۔
* خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔
* غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔
* عالم "علم" بانٹتا ہے۔
* دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
* خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
اس لئے خود میں مثبت احساس پیدا کریں۔ اچھی چیزیں سیکھیں۔ مصروف رہیں۔ خوش رہیں۔

تیسرا قانون فطرت:

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لۓ کہ۔ ۔ ۔
* کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔
* مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے۔
* بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔
* تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔
* غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔
اس لئے ہضم کرنا سیکھیں۔

اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں

خوش رہیں۔۔۔خوشیاں بانٹیں۔۔۔۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mari dunya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share