19/07/2025
لاہور()مصری شاہ پولیس کی کاروائی 7 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش اوباش ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق مصری شاہ۔کے علاقے میں حذیفہ نامی اوباش ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کرنے لگا۔جس پر بچے کی چیخ پکار شروع کر دی جس سے گھبرا کر ملزم گھر کو تالے لگا کر بھاگ گیامصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر کے اس کھ خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
لاہور()چوکی اعوان ڈھائے والا
پولیس نے ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے
خفیہ اطلاع ترکی روڈ مناواں سے 02 رکنی سہیل عرف سہلا چور گینگ کے سرغنہ سہیل عرف سہلا اور رفاقت عرف گوگا کو گرفتار کر کے ملزمان سے موبائل فونز، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برامد۔کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں چوری کی واداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے
لاہور()چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کرنے والے 2 ارکان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق
چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نےایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشوں کی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان ارشد اور محمد ذیشان کو گرفتار کر کے ان
کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل ، لوڈر رکشہ ، سریا، ایک پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا۔ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل چوری ، راہزنی ، جھپٹا اور چوری کی وارداتیں کیا کرتے تھے ،
: لاہور():بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔28گھنٹوں میں 10090بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےچالان کیے گئے۔سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر ہیلمٹ پولیس ملازمین کو بھی رعایت نہیں دی جارہی،اب تک 54 پولیس ملازمین کے بھی چالان کئے جا چکے ہیں۔سی ٹی او نے بتایا کہ رواں سال اب تک ایک لاکھ 29ہزار 363 چالان کئے جاچکے ۔آگاہی کیلئے چند ماہ قبل 3ہزار مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کئے تھے۔
سی ٹی او نے بتایا کہ 90فیصد سےزائد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں
لاہور()ڈولفن سکواڈ نے قلعہ گجر سنگھ شہری سے سنیچنگ کی واردات کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق
ڈولفن اسکواڈ کی سنیچرز، سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز 15 کی کال موصول ہوئی کہ ۔سنیچر قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوا ہے جس پر ٹیم نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے شہری کی نشاندھی پر تعاقب کے بعد ملزم کو راؤنڈ اپ کر کے اس کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل و کیش برآمد کر کے ریکارڈ یافتہ ملزم زاہد کا مزید قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا
لاہور()ایس پی سٹی آپریشن بلال احمد کی سٹی ڈویژن ہیڈ کواٹر لوہاری گیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بادامی باغ چند روز قبل ڈرم میں سے تشدد زدہ گلا کٹی لاش ملی تھی سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں اس اندھے قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی،ڈی ایس پی بابر انصاری،ایس ایچ او بادامی باغ محمد رمضان ،سب انسپکٹر عدنان،سب خالد،اے ایس آئی ساجد،اے ایس آئی شاہد اور اہلکار ابرار اور ندیم پر مشتمل ٹیم نے 36 گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرلہا ملزم یاسر خان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اور لوکیشن بدلتا رہابادامی باغ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی ہیومین ریسورس کی مدد سے ملزم کو کے پی کے لنڈی کوتل سے گرفتار کیا ملزم نے 55 سالہ مقتول اسرائیل کا گلا کاٹا اور رومال سے گلا دبا دیا تاکہ آواز باہر نہ نکل سکے بعد ازاں اس کی لاش کو ڈرم میں چھپا کر موقع سے فرار ہو گیا تھا مقتول نے بادامی باغ کے ایریا میں بچوں سے الگ کواٹر لے رکھا تھا،ملزم نے مقتول کو بدفعلی اور اسکی ویڈیو بنانے کے رنج پر قتل کیا اس حوالے سے مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں
لاہور()قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کی کاروائی دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان عاقب علی اور عثمان علی کو گرفتار کر کے
مملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے مقدمات درج کر کے انہیں انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاؤن شپ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوانکوٹ میں صابر سے1 لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون,اسلام پورہ میں عمران سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون,فیصل ٹاون میں صغیر سے 3 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون,مناواں میں ریاض سے 60ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹاون سے ڈاکو امتیاز سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل فون، فیصل ٹاون میں ڈاکوؤں نے خاتون سے 2 لاکھ مالیت کا موبائل فون، شالیمار میں کاشف سے 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نولکھا، فیکٹری ایریا، فیصل ٹاون سے گاڑیاں جبکہ شادباغ، غالب مارکیٹ اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔