04/11/2025
سوڈان میں دارفور کے مشرقی علاقوں میں لڑائی کے بعد ہزاروں افراد بے گھر
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے علاقے دارفور کے مشرق میں واقع شمالی کردفان کے کئی قصبوں اور دیہات سے دسیوں ہزار شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، یہ پیش رفاقوام متحدہت اس وقت سامنے آئی جب نیم فوجی فورسز نے گزشتہ ہفتے الفاشر شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔
اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں شمالی کردفان کے پانچ مقامات سے کم از کم 36,825 افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ یہ علاقہ دارفور کے مشرق میں واقع ہے جہاں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے سوڈانی فوج کا آخری بڑا ٹھکانہ بھی سنبھال لیا ہے۔
آر ایس ایف کے قبضے کے بعد بین الاقوامی امدادی تنظیم ’ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ (ایم ایس ایف) نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کر چکی ہے۔ آر ایس ایف نے الفاشر پر 18 ماہ کے محاصرے کے بعد 26 اکتوبر کو قبضہ کر لیا تھا۔ وہاں سے ہزاروں افراد فرار ہو چکے ہیں۔