Bolan Media

Bolan Media Journalism

13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پچھلے پہیے میں چھپ کر 94 منٹ کی پرواز کے بعد دہلی ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ حیرت انگیز طور پر بچ گی...
23/09/2025

13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پچھلے پہیے میں چھپ کر 94 منٹ کی پرواز کے بعد دہلی ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ حیرت انگیز طور پر بچ گیا اور بھارتی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی ٹرانسفر ہوکر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ تعینات۔نوٹیفیکیشن جاری ۔
23/09/2025

کمشنر رخشان ڈویژن
مجیب الرحمٰن قمبرانی ٹرانسفر ہوکر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ تعینات۔
نوٹیفیکیشن جاری ۔

بسیمہ بازار ایک ماہ سے بجلی سے محروم، واپڈا اہلکاروں پر بھتہ خوری کا الزامبسیمہ ( نامہ نگار) بسیمہ بازار میں مرکزی بجلی ...
23/09/2025

بسیمہ بازار ایک ماہ سے بجلی سے محروم، واپڈا اہلکاروں پر بھتہ خوری کا الزام

بسیمہ ( نامہ نگار) بسیمہ بازار میں مرکزی بجلی کا کھمبا گرنے اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے، جس سے عوام اور دکاندار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود واپڈا اہلکار خود ساختہ بل بنا کر 4 ہزار روپے تک وصول کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا اہلکاروں کی جانب سے یہ رقم بجلی کی بحالی کے بغیر جیب گرم کرنے کا ذریعہ بن چکی ہے

ذرائع کے مطابق، بغیر میٹر دکانوں سے بھی ماہانہ ہزار روپے تک بھتہ وصول کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیوب ویل مالکان سے 8 سے 10 ہزار روپے اور آٹا چکی مالکان سے 10 ہزار روپے ماہانہ لیا جا رہا ہے جو کہ سراسر غیرقانونی اور عوامی استحصال کے مترادف ہے۔

دکانداروں اور متاثرہ شہریوں نے حکامِ بالا سے اپیل کی ہے کہ واپڈا کے مبینہ کرپٹ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ان کو فوری طور پر معطل کیا جائے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور بجلی کی فراہمی جلد بحال ہو۔

*27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، پوری قوم نکلے، عمران خان*بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے جل...
23/09/2025

*27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، پوری قوم نکلے، عمران خان*

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے جلسے میں پوری قوم نکلے، یہ جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، بانی نے پارٹی کو ہدایت کی ہے جلسے کو کامیاب بنائیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 پیغامات بھیجے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدہ کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر رابطے تیز اور بحال رکھنے چاہییں، بانی نے کہا حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لئے سعادت ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، سابق ملٹری سیکریٹری نے بھی تمام دستاویزات کو درست قرار دیا، لگتا ایسے ہے اگلی دو تین سماعتوں میں کیس ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی رہا ہوجائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے اخبار پڑھے ہیں، انہوں نے کرکٹ پر بات کی۔

عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی نے کرکٹ تباہ کردی، بانی نے کہا 2021 میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں 2 تہائی اکثریت ملی تھی، ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، ہمارے ووٹ چوری کرکے چوروں کو حکومت دی گئی، سزا یافتہ لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا، پاکستان میں اخلاقیات کا جنازہ نکالا گیا ہے، 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو مکمل طور پر دبا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی ججز رول آف لاء کیلئے کھڑے ہوئے ہیں، جو ججز رول آف لاء کیلئے کھڑے ہیں، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 27 ستمبر کے جلسے میں پوری قوم نکلے، میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا یے، یہ جلسہ قوم کی آزادی کیلئے ہے، بانی نے پارٹی کو ہدایت کی ہے جلسے کو کامیاب بنائیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے کی ذمہ داری علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر کو سونپی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے ہم نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی، مذاکرات کے بجائے انہوں نے ہماری پارٹی کو مزید دبایا ہے، مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سیف اور علی امین گنڈا پور کو کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہ کرے، جس نے بات کرنی ہے وہ جیل آئے۔

پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے صوبائی صدر اور چیرمین واشک پریس کلب گلفام شبیر عیسیٰ زئی کا ماسٹر مراد صاحب کے انتقال پر اظ...
19/09/2025

پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے صوبائی صدر اور چیرمین واشک پریس کلب گلفام شبیر عیسیٰ زئی کا ماسٹر مراد صاحب کے انتقال پر اظہارِ افسوس

بسیمہ(نامہ نگار)پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے صوبائی صدر اور چیرمین پریس کلب واشک گلفام شبیر عیسیٰ زئی نے معروف استاد مرحوم ماسٹر مراد صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ماسٹر مراد صاحب نہ صرف ایک عظیم معلم بلکہ ایک مخلص، دیانت دار اور باوقار شخصیت کے حامل انسان تھے۔ اُن کی تعلیمی خدمات اور معاشرے میں اصلاحی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے جو علمی و اخلاقی خلا پیدا ہوا ہے، وہ صدیوں تک پُر نہیں ہو سکے گا گلفام شبیر نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شاگردوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

*جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان حاجی نظر جان ایڈوکیٹ عیسیٰ زئی کا ماسٹر مراد صاحب کے انتقال پر اظہ...
19/09/2025

*جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان حاجی نظر جان ایڈوکیٹ عیسیٰ زئی کا ماسٹر مراد صاحب کے انتقال پر اظہارِ افسوس*

بسیمہ(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان حاجی نظر جان ایڈوکیٹ عیسیٰ زئی نے معروف استاد مرحوم ماسٹر مراد صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ماسٹر مراد صاحب نہ صرف ایک عظیم معلم بلکہ ایک مخلص، دیانت دار اور باوقار شخصیت کے حامل انسان تھے۔ اُن کی تعلیمی خدمات اور معاشرے میں اصلاحی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے جو علمی و اخلاقی خلا پیدا ہوا ہے، وہ صدیوں تک پُر نہیں ہو سکے گا نظر جان ایڈوکیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور شاگردوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

صحافیوں پر جھوٹے مقدمات ناقابلِ قبول ہیں، حکومت فوری نوٹس لے: صدر پاکستان اتحاد میڈیا کونسلکوئٹہ (پریس ریلیز)  پاکستان ا...
19/09/2025

صحافیوں پر جھوٹے مقدمات ناقابلِ قبول ہیں، حکومت فوری نوٹس لے: صدر پاکستان اتحاد میڈیا کونسل

کوئٹہ (پریس ریلیز) پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے صدر اور دیگر عہدیداران نے صحبت پور میں سینئر صحافیوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر ایک سنگین حملہ قرار دیا ہے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحبت پور میں پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے رہنما مشتاق عزیز کھوسہ اور ان کے ساتھیوں جمل بلوچ اور بوران جھکرانی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کا مقصد صحافیوں کو خاموش کرانا اور دباؤ میں لانا ہے صدر پاکستان اتحاد میڈیا کونسل نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف ایسی کارروائیاں نہ صرف آزادی اظہار پر قدغن ہیں بلکہ یہ جمہوریت کی بنیادوں کو بھی کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافت کا کام سوال اٹھانا اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہے، اور اس عمل کو دبانے کے لیے ایف آئی آر جیسے ہتھکنڈے سراسر قابلِ مذمت ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں، صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں اور ان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات فی الفور واپس لیے جائیں ترجمان نے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر ایف آئی آر ختم نہ کی گئی اور صحافیوں کے خلاف کارروائی بند نہ ہوئی تو پاکستان اتحاد میڈیا کونسل ملک گیر سطح پر احتجاج کی کال دے گی اور صحافی برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی مزید کہا گیا کہ صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی کیونکہ صحافت کسی فرد کا نہیں بلکہ عوام کا حق ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پاکستان اتحاد میڈیا کونسل تمام صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کی جائے گی۔

*پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ سیکرٹری آئی ٹی نے بتادیا*اسلام آباد:  وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ...
19/09/2025

*پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ سیکرٹری آئی ٹی نے بتادیا*

اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہےکہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے، 3 نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟

اس پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔

ضرار ہاشم کے مطابق یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی ہیں جب کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ کیبلز کی بحالی میں4 سے5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹس پر منتقل کی ہے۔

اہم خبر: بلوچستان ہائی کورٹ ساجد ترین ایڈووکیٹ کا اہم پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہبی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل، مر...
19/09/2025

اہم خبر: بلوچستان ہائی کورٹ ساجد ترین ایڈووکیٹ کا اہم پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل، مرکزی سینئر نائب صدر بی این پی ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، پارٹی کے متعدد رہنماؤں، ماما قدیر، اقراء بلوچ (مہرنگ کی بہن) ،علامہ مقصود ڈومکی اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آر کا معاملہ ، ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بوگس ایف آئی آر کے خلاف ہائی کورٹ میں کوش منٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ۔

اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ساجد ترین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے بوگس کیسز سے نہیں گھبرائیں گے، ہمیں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور مہرنگ بلوچ اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہم ہر ممکن پلیٹ فارم پر ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ بی این پی کے دھرنے کے بعد اب تک سردار اختر جان مینگل اور دیگر کے خلاف یہ تیسری دہشت گردی کی ایف آئی آر ہے۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سِدّھو جنہوں نے پاکستان ائیرفورس کو جدید خطوط پر استوار کیا وہ اپنی ریٹائیرمنٹ کے بعد پاک ...
19/09/2025

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سِدّھو جنہوں نے پاکستان ائیرفورس کو جدید خطوط پر استوار کیا وہ اپنی ریٹائیرمنٹ کے بعد پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں تعینات ہوں گے اور سعودی ائیرفورس کو پاکستانی ائیر فورس کی طرح تیار کریں گے
آج پاکستان کو دُنیا بھر میں جو عزت مل رہی ہے اس میں ظہیر احمد بابر سِدھو صاحب کا بہت بڑا اور اہم کردار ہے
(ایک سابق ائیر مارشل جنکا نام ابھی یاد نہیں آ رہا انکا پوڈکاسٹ سُنا تھا اور انکے مطابق ظہیر احمد بابر سِدھو ایک درویش صفت انسان ہیں جنکا روحانیت پر پُختہ یقین ہے اور سِدّھو صاحب کا زیادہ تر وقت ذِکر الٰہی میں گزرتا ہے چاہے وہ وردی میں آن ڈیوٹی ہوں یا نجی زندگی میں)
ظہیر احمد بابر سِدھو صاحب قوم آپ جیسے بہادر اور ذہین افسر کو سلام پیش کرتی ہے جنکی وجہ سے مملکتِ خداداد پاکستان اقوامِ عالم میں سرِ فخر سے اُٹھا کر کھڑا ہے 🫡🇵🇰

صدر ٹرمپ کا بگرام فوجی اڈے کا کنٹرول واپس لینے کا اعلان: ’تاریخ گواہ ہے اپنی سرزمین پر کبھی بیرونی افواج کو تسلیم نہیں ک...
19/09/2025

صدر ٹرمپ کا بگرام فوجی اڈے کا کنٹرول واپس لینے کا اعلان: ’تاریخ گواہ ہے اپنی سرزمین پر کبھی بیرونی افواج کو تسلیم نہیں کیا،‘ طالبان حکام کا جواب

افغانستان کی عبوری حکومت نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کی بگرام ایئر بیس کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ افغانستان نے اپنی سرزمین پر کبھی بیرونی افواج کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار ذاکر جلالی نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دوحہ مذاکرات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کے دوران اس نوعیت کے کسی امکان کو یکسر مسترد کر دیا گیا تھا۔

ذاکر جلالی نے مزید کہا کہ ’امریکہ کے افغانستان کے کسی بھی حصے میں فوجی موجودگی برقرار رکھے بغیر‘ افغانستان اور امریکہ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی اقتصادی اور سیاسی تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔

افغانستان کے سٹار ال راؤنڈر محمد نبی نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا سٹار ال راؤنڈر محمد نبی کا کہنا ہے جب مجھے پتہ چلا 5 چھکے ل...
19/09/2025

افغانستان کے سٹار ال راؤنڈر محمد نبی نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا سٹار ال راؤنڈر محمد نبی کا کہنا ہے جب مجھے پتہ چلا 5 چھکے لگنے کے بعد ڈنیٹھ ویللاگی کی والد صاحب کو ہرٹ اٹیک ہوا تو بہت افسوس ہوا لیکن میں ڈنیٹھ ویللاگی کے پاس تعزیت کے لیے سری لنکا ضرور جاؤں گا موت راہ حق ہے ڈنیٹھ ویللاگی کی دل ازاری ہوئی تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں 😢💔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolan Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bolan Media:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share