News.Pk

News.Pk Street Of Pakistan

قتل کیس میں مرکزی ملزم کو ریلیف دینے کے لیے پولیس اور محکمہ ہیلتھ کبیروالہ متحرک درکھانہ تھانہ حویلی کورنگا پولیس تھانہ ...
07/07/2025

قتل کیس میں مرکزی ملزم کو ریلیف دینے کے لیے پولیس اور محکمہ ہیلتھ کبیروالہ متحرک درکھانہ تھانہ حویلی کورنگا
پولیس تھانہ حویلی کورنگا اور محکمہ ہیلتھ کبیروالہ نے
خاتون افسانہ بی بی قتل کیس کے ملزم عطائی ڈاکٹر افتخار تیلی سے بھاری ڈیل کر کے ملزم کو 302 کے مقدمہ میں ریلیف دینا چاہتی ہے لیکن قابل ترین آفیسر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک ، ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمی سلیمان ایسا کبھی نہ ہونے دیں گے
29 جون کو افتخار تیلی کے خلاف تھانہ حویلی کورنگا میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تو دوسرے روز ہی محمکہ ہیلتھ کبیروالہ کے افسران حرکت میں آئے ڈپٹی ڈی ایچ او کبیروالہ ڈرگ انسپکٹر کبیروالہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پر چھاپہ مارا عملہ تو خاتون کی موت کے بعد فرار رات سے ہی فرار ہو گیا تھا بیرونی تالہ کھلوا کر جب موت گھر نما ہسپتال کے اندر پہنچے تو ایکسپائر ادویات ،کثیر تعداد میں سرجیکل آلات ، سرجری میں استعمال ہونے والی ادویات ، استمعال شدہ بلڈ بیگ، خون سے بھرے ہوئے بلڈ بیگ ، استمال شدہ سرنجیں ٹیکے وغیرہ آپریشن تھیٹر کا سامان برآمد ہوا افسران نے 3 گھنٹے تک تسلی سے بیٹھ کر ایک ایک چیز کو چیک اور کاغذات پر درج کر کے ساری چیزیں گاڑیوں میں ساتھ لے گئے اور ملزم کے خلاف محمکہ ہیلتھ کی مدعیت میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثہ لکھا لیکن 30 جون کے سرکاری استغاثہ کے باوجود تاحال ایس ایچ او حویلی کورنگا نے نہ استغاثہ پر مقدمہ درج کیا نہ کاروائی کی بلکہ استغاثہ کو سائیڈ لائن کرنے کی مکمل کوششوں میں ہے اگر استغاثہ دبا لیا جاتا ہے ملزم کے خلاف برآمدگی کے سارے شواہد ضائع ہو جائیں گے کیونکہ ساری برآمدگی اور ملنے والا سامان تو ہیلتھ کبیروالہ والے لے جا چکے ہیں بہت بڑی بھاری رقم کی ڈیل کی خبریں گردش کر رہی ہیں اگر استغاثہ اور ثبوت ضائع کر دئیے گئے تو ملزم کو ریلیف مل جائے گا ملزم افتخار تیلی مذکورہ ہسپتال میں پہلے بھی کئی لوگوں کو اپاہچ اور موت کے گھاٹ اتار چکا ہے ہر بار محکموں سے لاکھوں روپے اور وارثان کو بھاری رقوم دے کر معمالات دباتا آیا ہے ملزم انتہائی بااثر ہے ڈپٹی ڈی ایچ او کبیروالہ کے واضح استغاثہ کے باوجود ملزم کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور سارے شواہد اور برآمدگی ضائع کرنے اور کیس کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سرکاری استغاثہ پر ابھی تک کاروائی نہ ہونا اور استغاثہ کو دبانا واضح دلیل ہے کہ ملزم کو بچانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں
مدعیان نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمی سلیمان ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک سے خصوصی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

27/11/2024
17/09/2024

Address


Telephone

+923002727777

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News.Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share