jazba welfare foundation

  • Home
  • jazba welfare foundation

jazba welfare foundation "Jazaba Welfare Foundation Aim is to serve humanity"

19/11/2024

جذبہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مچھر مکاؤ مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے

جذبہ فاؤنڈیشن کا مچھر مکاؤ مہم کا آغاز ایک بہت ہی قابل ستائش اقدام ہے جو گاؤں کے لوگوں کی صحت کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں جیسے ڈینگی کا سامنا گاؤں کے لوگوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، اور اس مہم کے ذریعے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کرنا بہت اہم ہے۔ اس اقدام میں گاؤں کی معتبر شخصیات کی حمایت اور تعاون بھی اس کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔جذبہ فاؤنڈیشن کے تمام اراکین کا گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے کاموں پر عزم اور جو لگن نظر آ رہی ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ انشاءاللّه یہ مہم گاؤں کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی، اور اس طرح کے اقدامات دیگر کمیونٹیز کے لیے بھی ایک مثال ہوں گے jazba welfare foundation رائے دانیال جاوید بھٹی Fiyaz Babloo Bhatti Mithu Bhatti @ جام شاہد رحمٰن لاڑ

جذبہ فاؤنڈیشن کی طرف مزدور بھائیوں کو مزدور دن مبارک مزدوروں کی محنت اور قربانیوں کا احترام کرنا چاہئے۔ وہ معاشی ترقی او...
01/05/2024

جذبہ فاؤنڈیشن کی طرف
مزدور بھائیوں کو
مزدور دن مبارک

مزدوروں کی محنت اور قربانیوں کا احترام کرنا چاہئے۔ وہ معاشی ترقی اور معاشی امن کی بنیاد ہیں۔

اس کے علاوہ

مزدوروں کا کام اقتصادی ترقی، معاشی توانائی، اور معاشرتی بناوٹ میں اہم کردار ادا کرنہ ہے ان کی محنت اور جدوجہد کے بغیر ترقی و تعمیر ممکن نہیں ہوتی۔

بلاشبہ مزدوروں کے اوپر ظلم اور ناانصافی کا معاملہ اہم ہے کچھ افراد مزدوروں کو انصاف نہیں دیتے ان کی محنت کی قدر نہیں کرتے اور ان کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے اس سے مزدوروں کی زندگیوں میں بے چینی اور مایوسی کے بڑے مسئلے پیدا ہوتے ہیں۔

مزدوروں پے شفقت اور ان کے حقوق کا احترام کرنا انصاف اور انسانیت کی بنیاد ہے
اور ان کی محنت کی قدر کرنا اور ان کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ایک دوستانہ اور انصافی رویہ ہے۔

مزدوروں کو مزدور دن پر چھٹی نہ دینا انصاف کے خلاف ہے یہ ان کی محنت اور قربانیوں کی قدر نہ کرنا ان کے حقوق کی ناپسندیدہ خواری ہے۔ مزدور دن پر چھٹی نہ دینے والے افراد کو مزدوروں کی محنت اور معاشی حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور ان کے حقوق کو ماننے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ
مزدوروں کو مزدور دن پر چھٹی نہ دینا ان کے عزت و احترام کا مظہر ہے۔ ان سے ایسا سلوک ناصرف معاشرتی بدنامی ہے بلکہ ایسا عمل اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوتا ہے اسلامی ریاستوں میں مزدوروں کو مزدور دن پر چھٹی دینا سنت ہے

اور انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری معاشرتی ترقی اور انصاف کے راستے میں اہم قدم ہے

آپ کی دعاؤں کا منتظر جذبہ فاؤنڈیشن


゚viralシ

25/04/2024

یا اللّه فلسطین کی غیبی مدد فرما
free palestine




fecbookpost

24/04/2024

゚viralシ

21/04/2024

تحصیل میاں چنوں کے نواہی گاؤں 53 15 ایل بیٹیاں والا
کے نوجوانوں کا ایک سنہری اقدام جو قابل تعریف ہے

jazba welfare foundation

゚viralシ

جذبہ سپورٹس کلب نے  اج سے 8 سال پہلے دوڑ مقابلہ متعارف کروایا جس کو علاقے کے نہ صرف  لوگوں نے بلکہ سیاسی اور سماجی شخصیت...
27/03/2024

جذبہ سپورٹس کلب نے
اج سے 8 سال پہلے دوڑ مقابلہ متعارف کروایا جس کو علاقے کے نہ صرف لوگوں نے بلکہ سیاسی اور سماجی شخصیت نے بھی بہت پسند کیا خاص کر نوجوان نسل نے
ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس دوڑ مقابلے کو دیکھنے دور دراز علاقوں سے اتے ہیں
اور جذبہ سپورٹس کے اس اقدام کو سراہتے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں

اور جذبہ سپورٹس کلب نے ہر سال اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو عزت بخشی اور پہلے تین پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھاری نقدی اور ٹرافی انعامات بھی دیۓ
اس ٹورنامنٹ کروانے کا صرف ایک ہی مقصد ہے کے علاقے کے نوجوان نسل میں کھیلوں کی دلچسپی پیدا کرنا ہے

ہر سال کی طرح اس سال بھی جذبہ سپورٹس کلب کی طرف سے عید الفطر کو شام 4 بجے جنڈیالی بنگلہ سے دوڑ مقابلہ شروع ہوگا اور جذبہ سپورٹس گراؤنڈ 53 15 ایل بٹیاں والا میں اختتام پذیر ہوگا

جس کی انٹری فیس صرف 500 روپے
اور
پہلا انعام 20 ہزار روپے
دوسرا انعام 10 ہزار روپے
تیسرا انعام 5 ہزار روپے
بما ٹرافی ہے

نوٹ
اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی شرط کم از کم عمر 18 سال ہے
اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے شاقین حضرات ان نمبر پر رابطہ کریں
شکریہ
رابطہ نمبر
[03263033337]
[03099646049]
[03068703480]



   🌺🌄
22/11/2023


🌺🌄

19/11/2023

جذبہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک اور اچھا اقدام گراؤنڈ میں ایک چھوٹی سی مسجد کی تعمیر
جہاں جذبہ ویلفیئر فاؤنڈیشن گراؤنڈ بنا رہی ہے
وہاں پہلے سے ایک شہید مسجد بھی موجود ہے
مسجد کو ختم کرنے کے بجائے جذبہ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے سوچا ہے کہ اس مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا جائے
اور
گراؤنڈ میں بچے جہاں کھیلوں میں مصروف ہوں گے تو
نماز کے وقت وہیں گراؤنڈ میں نماز بھی ادا کر سکیں گے

اللہ پاک جذبہ فاؤنڈیشن کے اس نیک اقدام کو کامیاب کامران کرے گا انشاءاللّه

15/11/2023

اسلام علیکم!

جذبہ فاؤنڈیشن جو کہ پچھلے کچھ عرصے سے گاؤں میں فلاحی تنظیم کے طور پر کام کر رہی ہے۔ اور پچھلے کچھ عرصے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے۔ اور اس ٹیم کے ممبران نہایت نیک نیتی سے عمل پیرا ہیں۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے جذبہ فاؤنڈیشن کے تحت چک نمبر 15\53 ایل میں سرکاری جگہ پر بچوں کے لئے کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ کیا، لیکن وہاں پہلے سے کچھ شر پسند عناصر ناجائز طریقے سے قابض ہوئے بیٹھے تھے۔
جب ان لوگوں کو اپنے ہاتھ سے یہ جگہ نکلتی نظر آئ تو فوراً ہرکت میں آۓ اور اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے، اور بلاشبہ اپنی مردانگی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی عورتوں کو میدان میں بھیجا۔ جنہوں نے خوب گالم گلوج کیا۔
اس کے جب پھر بھی بات بنتی نظر نہ آئی تو فوراً پولیس کی مدد لی گئی۔ مطلب کہ 15 پہ کال کر کے یہ بتایا گیا کہ جذبہ فاؤنڈیشن کے لوگ اس سرکاری جگہ پر قابض ہو رہے ہیں جو کہ ہماری ملکیت ہے اور ہمیں اپنے بڑوں سے وراثت میں ملی ہے۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے آتے ہی جذبہ فاؤنڈیشن کی ٹیم سے سارے معاملے کے بارے میں دریافت کیا۔
پولیس کے دریافت کرنے پر جذبہ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے پولیس کو پوری وضاحت کے ساتھ حقیقت سے آگاہ کیا۔

دراصل ٹیم کے ممبران اس سرکاری زمین کو مثبت انداز میں استعمال میں لانا چاہتے ہیں۔
نا صرف کرکٹ گراؤنڈ بلکہ اس زمین کو کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ (مثال کے طور پر کسی کی کوئی ضرورت یعنی دعوت ولیمہ یا سالانہ محفل میلاد وغیرہ۔)

اس کے بعد پولیس نے جذبہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور اس شخص کو ہدایت بھی کی کہ ٹیم کے کام میں رکاوٹ نہ پیدا کرے۔ اور جس جگہ پر اس نے قبضہ کیا ہوا ہے اس کو بھی خالی کرے۔

پنجاب پولیس کے اس تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

لیکن اس شخص نے پولیس کی بھی نہ مانی اور ابھی تک اس جگہ پر قابض ہے۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ ہماری ٹیم کی اس مسئلے پر مدد کریں اور میری اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ اعلی حکام تک ہمارا یہ پیغام پہنچ سکے اور ہمیں مخصوص جگہ فراہم ہو سکے جہاں بچے صحت مند اور فرہنگی تربیت حاصل کر سکیں۔

والسلام۔
جذبہ ویلفیئر فاؤنڈیشن 15\53 ایل بھٹیانوالا۔
Ray Raza Albakistani رائے دانیال جاوید بھٹی Jamil Bhatti

13/11/2023

نے چک نمبر 53 15 ایل میں سرکاری جگہ پر لوگوں کے قبضے کو چھڑایا اور اس جگہ پر ایک خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ بنا دیا ہے لیکن ابھی بھی کوچھ لوگ اس اس جگہ کے اوپر قابض ہیں . جذبہ فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کی اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں سے اپیل ہے کہ اس قبضہ کو چھڑوا جائے اور
اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اس معاملے کی تحقیقات اپنے زیر نگرانی کر کے
قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کرے



Address


Telephone

+923068703480

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when jazba welfare foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to jazba welfare foundation:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share