Raise For Rights

  • Home
  • Raise For Rights

Raise For Rights اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں
IFFAT RAUF

*آرمی چیف  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلال جرات، نشان امتیاز (ملٹری) کی صوبہ خیبر پختونخوا میں  سیلاب  سے متاثرہ عوام کی ...
16/08/2025

*آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلال جرات، نشان امتیاز (ملٹری) کی صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات*

آرمی چیف نے کہا کے خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی, سیکیورٹی ذرائع

اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع

پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے وقف کر دی، سیکیورٹی ذرائع

پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے مختص کر دیا، سیکیورٹی ذرائع

آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کے پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرے، جہاں ضروری ہے عارضی پل قائم کیے جائیں، سیکیورٹی ذرائع

آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے بھیجا جا رہا ہے، سیکیورٹی ذرائع

آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے، سیکیورٹی ذرائع

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی آیویشن کو پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع

پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، سیکیورٹی ذرائع

‏اسلام آباد مدنی مسجد کی دوبارہ تعمیر کا معاملہ پولیس اور مدرسے کے طلبامیں تصادم  مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ سے ...
16/08/2025

‏اسلام آباد مدنی مسجد کی دوبارہ تعمیر کا معاملہ
پولیس اور مدرسے کے طلبامیں تصادم
مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گئے
ذرائع سے معلوم ہوا کہ مدارس کے طلبہ کے پتھر لگنے کی وجہ سے ڈی ایس پی ترنول یاسین تگڑ اسلام اباد کے تھانہ سیکٹریٹ کے ایس ایچ او میاں عمران شدید زخمی ہوئے

اس کے علاوہ متعدد پولیس ہلکار زخمی ہوئے جن کو پمز ہسپتال منتقل کیا گٸے اور اسلام اباد پولیس نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ مظاہرین کو کنٹرول کیا اور حالات قابو میں رکھے

16/08/2025

پنجاب کے تمام اضلاع میں میڈیکل سٹور مالکان اپنا لائسنس نمبر فارمیسی پینا فلیکس پر بڑے حروف( اردو انگریزی دونوں میں )لکھے گا نیز یہ کہ غیر معیاری/جعلی ادویات اور غیر رجسٹرڈ ادویات موجود نہیں ہیں

منہ کی بدبو جو باعث شرمندگی ہوتی ہے اے ڈی اے کے مطابق اگر آپ درست طریقے سے دانتوں پر برش اور خلال کررہے ہیں مگر پھر بھی...
15/08/2025

منہ کی بدبو جو باعث شرمندگی ہوتی ہے

اے ڈی اے کے مطابق اگر آپ درست طریقے سے دانتوں پر برش اور خلال کررہے ہیں مگر پھر بھی سانس کی بو کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے، تو اس کی وجہ آپ کی ایک عام غلطی ہوسکتی ہے، جس کا حل بھی بہت آسان ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سانس کی بو ڈی ہائیڈریشن یعنی جسم میں پانی کی کمی کی نشانی ہوسکتی ہے۔

جب ہمارا منہ خشک ہوتا ہے تو لعاب دہن کی مقدار بھی کم ہوجاتی ہے، جب لعاب دہن کی مقدار کم ہوتی ہے تو کھانے کے ذرات اور بیکٹریا منہ میں زیادہ وقت تک موجود رہتے ہیں۔

سانس کی بو سے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ زبان، دانتوں اور مسوڑوں پر غذا کے ذرات اور بیکٹریا کا اجتماع ہونا ہے
کھانے کے ذرات جب سڑ جاتے ہیں تو ناخوشگوار بو سانس سے خارج ہونے لگتی ہے۔

تو اس کا آسان ترین حل روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا ہے جس سے سانس کی بو کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے پانی کی مناسب مقدار کے استعمال کے ساتھ ساتھ صبح اور رات کو دانتوں پر برش کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دانتوں کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی بھی ضروری ہے کیونکہ مخصوص بیکٹریا زبان پر موجود ہوتے ہیں جو خوراک کے ذرات کے ساتھ مل کر سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔
(جیو نیوز)

15/08/2025

مانسہرہ :گڑھی حبیب اللہ وسی پوڑ گلڈھیری کا منظر جہاں مقامی افراد سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سے سواریوں کو ریسکیو کر رہے ہیں

خیبرپختونخواہ میں بادل پھٹنے سے تباہی، 198 افراد جاں بحق کل سوگ کا اعلانحکام کے مطابق ضلع بونیر میں 91 افراد جاں بحق ہوئ...
15/08/2025

خیبرپختونخواہ میں بادل پھٹنے سے تباہی، 198 افراد جاں بحق کل سوگ کا اعلان

حکام کے مطابق ضلع بونیر میں 91 افراد جاں بحق ہوئے، باجوڑ میں 21 افراد لقمہ اجل بنے، بٹگرام میں بھی آبی ریلے 10 افراد کو بہا لے گئے، مانسہرہ میں 2 اور لوئر دیر میں 7 اموات ہوئیں

15/08/2025

تھانہ شالیمار کی حدود میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ تفصیل کمنٹ میں

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کو صدرِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا،اعلی سول ایوارڈ  یوم...
15/08/2025

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کو صدرِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا،

اعلی سول ایوارڈ یومِ آزادی 2025 کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں پیش کیا گیا۔

تمغۂ امتیاز سی پی او راولپنڈی کی شاندار قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف ہے۔

یہ اعزاز میں راولپنڈی پولیس کے تمام افسران و جوانوں کے نام کرتا ہوں، سی پی او

ہم عزم و حوصلے کے ساتھ پاکستان کے تحفظ اور خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، سی پی او

راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالا دستی کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے،

ترجمان راولپنڈی پولیس
Rawalpindi Police RPO Rawalpindi Punjab Police Pakistan Attock Police

15/08/2025

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش ہوگیا،افسوسناک واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3افراد شہید ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے باعث 24گھنٹوں میں 202 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق افراد میں 126 مرد،8خواتین اور 12بچے بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھرپورتعاون کریں۔

خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 40افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں،انسانی جانیں بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملاقات بھی کی،ملاقات میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

*پاک فوج  ہر مشکل میں عوام کے شانہ بشانہ**15 اگست 2025  - سوات اور باجوڑ میں پاک فوج  کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری*پاک فوج ک...
15/08/2025

*پاک فوج ہر مشکل میں عوام کے شانہ بشانہ*

*15 اگست 2025 - سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری*

پاک فوج کا سوات اور باجوڑ میں سیلابی صورت حال سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن ۔

پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے

باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے

راشن اور ادویات کی فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جا رہی ہے

پاک فوج کی ٹیموں کے آتے ہی پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند

تمام سیلاب زدگان کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا

15/08/2025

گلگت بلتستان میں خوفناک سیلابی ریلہ، لوگ دریا کنارے کھڑے ہو کر اذان دے رہے ہیں۔

Address


Telephone

+923369761054

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raise For Rights posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raise For Rights:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share