Zangi Khel Gullona

  • Home
  • Zangi Khel Gullona

Zangi Khel Gullona � پاکستان زندہ باد � NOT

کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟کلائوڈ برسٹ نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش، آندھی، سیلاب، مگر یہ کلائوڈ برسٹ ہوت...
16/08/2025

کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟

کلائوڈ برسٹ نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش، آندھی، سیلاب، مگر یہ کلائوڈ برسٹ ہوتا کیا ہے؟

بادل پھٹ پڑے، بونیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، باجوڑ ہر طرف تباہی اور بربادی کی داستان بکھری پڑی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سیلاب نے خوفناک تباہی مچائی اور وجہ ہے کلائوڈ برسٹ۔

جب آسمان سے گھنٹوں میں برسنے والا پانی چند منٹوں میں برس پڑے اسے کلائوڈ برسٹ کہتے ہیں۔ کلائوڈ برسٹ ایسا موسمی واقعہ ہے جس میں محدود علاقے میں بہت ہی کم وقت میں کئی گنا بلکہ کئی سو گنا بارش ایک ساتھ برس پڑے۔ اس کے باعث صرف سیلاب نہیں بلکہ لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف تباہ کاریاں جنم لیتی ہیں۔ بپھرا ہوا پانی بالخصوص پہاڑوں سے آنیوالا سیلاب کسی سمندری طوفان سے بھی زیادہ طاقتور بن جاتا ہے جو گاؤں کے گاؤں اجاڑ دیتا ہے، راستے میں آنیوالی عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

اسکی وجہ کیا ہوتی ہے؟

موسمی تبدیلی، بڑھتی گرمی اور ماحولیاتی توازن کا بگڑنا مرکزی وجوہات میں شامل ہے۔ عام طور ہر پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ گرم اور مرطوب ہوائیں پہاڑوں سے ٹکرا کر بادلوں تک پہنچتی ہیں اور ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ملکر بارش کا سبب بنتی ہیں۔ جب یہ بوجھ بڑھ جاتا ہے تو بادل ایک ساتھ سارا پانی زمین پر انڈیل دیتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود کلائوڈ برسٹ کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ مختصر دورانیے میں ہونیوالا ایسا واقعہ ہوتا ہے جسے سیٹلائٹ یا موسمی ریڈارز کے ذریعے پکڑا نہیں جا سکتا۔

پہاڑی علاقوں میں کلائوڈ برسٹ ایک خوفناک اور تباہ کن طوفان بن جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قدرت کیساتھ چھیڑ چھاڑ اچھی نہیں ہوتی، قدرت جب انتقام لیتی ہے تو انسان بے بس ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پہاڑ سے آنیوالا سیلاب یا پانی صدیوں سے ایک ہی راستے اترتا ہے۔ جب انسان قدرتی راستوں پر بسیرا کر لیتا ہے، عمارات، ہوٹل اور گاؤں بس جاتے ہیں جو ایسے سانحات کو المناک بنا دیتے ہیں۔ سیلاب اپنی راہ میں آنیوالی بلند و بالا عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

14/08/2025

ہنگامی اطلاع
دریائے گمبیلا میں بڑا سیلابی ریلا انے کی اطلاعات ہیں نزدیکی آبادیوں کے لوگ محتاط رہیں۔
ضلع انتظامیہ۔۔

11/08/2025

یہ پیغام جھوٹا ہے اور ایک فرضی افواہ ہے جو کئی سالوں سے مختلف زبانوں میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
اس میں کوئی حقیقت نہیں۔
وضاحت

فیس بک کے استعمال کے وقت آپ پہلے ہیان کی شرائطِ استعمال (Terms of Service) سے اتفاق کرتے ہیں۔

آپ کی پوسٹ کرنے سے ان پالیسیوں میں کوئی تبدیلی یا استثناء نہیں آتی۔

:قانونی حیثیت

ایسی پوسٹیں قانونی طور پر بے معنی ہوتی ہیں۔

اگر فیس بک اپنی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی کرتا ہے، تو وہ خود اس کا باضابطہ اعلان کرتا ہے، اور آپ کو ایپ یا ای میل کے ذریعے مطلع کرتا ہے، نہ کہ رات 9:20 بجے کی "مہر" لگا کر!

یہ پیغام کیوں پھیلتا ہے؟

یہ ایک قسم کی
"Chain Message"
ہوتی ہے، جس کا مقصد لوگوں میں خوف، بے چینی، یا غیر ضروری اقدام پیدا کرنا ہوتا ہے۔

بعض لوگ نادانی میں اسے کاپی پیسٹ کرتے ہیں، یوں یہ وائرل ہو جاتا ہے۔

آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

اس پیغام کو نظر انداز کریں۔

دوسروں کو بھی آگاہ کریں کہ یہ جھوٹا ہے۔

فیس بک پر اپنی پرائیویسی سیٹنگز چیک کریں تاکہ آپ مطمئن رہیں۔

اعلان فوتگی سردار علی ولد جان محمد مدڑ خیل زنگی خیل وفات پا گئے ۔اللہ تعالیٰ جنت الفردوس نصیب کریں آمین
27/07/2025

اعلان فوتگی
سردار علی ولد جان محمد مدڑ خیل زنگی خیل وفات پا گئے ۔اللہ تعالیٰ جنت الفردوس نصیب کریں آمین

Zangi Khel Right Now 😂
25/07/2025

Zangi Khel Right Now 😂

20/07/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بہت بڑا فیصلہ غیرت کے نام پر لڑکی لڑکے کو قتل عام کرنے والے تمام افراد کے خلاف 302کا مقدمہ درج 24گھنٹے میں مجرموں کو اریسٹ کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں سپاہی Sepoy (گریڈ 05) کی 1500 سے زائد خالی آسامیوں پر آن لائن اپلائی کرنے...
19/07/2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں سپاہی Sepoy (گریڈ 05) کی 1500 سے زائد خالی آسامیوں پر آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں 31 جولائی 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
جنہوں نے ابھی تک اپلائی نہیں کیا، وہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، کوئی چالان فیس نہیں ہے۔





کاروبار میں چیزوں کو بہترین انداز میں پیش کرنے کی بہت اہمیت ہےاچھا ڈسپلے گاہک پر پہلا مثبت تاثر چھوڑتا ہے۔خوبصورت ترتیب ...
19/07/2025

کاروبار میں چیزوں کو بہترین انداز میں پیش کرنے کی بہت اہمیت ہے
اچھا ڈسپلے گاہک پر پہلا مثبت تاثر چھوڑتا ہے۔
خوبصورت ترتیب چیزوں کی قدر بڑھا دیتی ہے۔
ڈسپلے خریداری کی رغبت میں اضافہ کرتا ہے۔
صاف ستھری چیزیں اعتماد پیدا کرتی ہیں۔
اچھی ترتیب سے جگہ کا بہترین استعمال ہوتا ہے۔
ڈسپلے بزنس کی شناخت بناتا ہے۔
چیزوں کو سامنے رکھنا سیلز بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
گاہک کی نظر جس چیز پر پڑے، وہی خریدنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
منظم ڈسپلے پروفیشنل تاثر پیدا کرتا ہے۔
ڈسپلے ایک خاموش سیلز مین کی طرح کام کرتا ہے

نگران دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں بھرتی ملازمین کوخیبرپختونخوا حکومت کے removal from services act 2025...
18/07/2025

نگران دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں بھرتی ملازمین کوخیبرپختونخوا حکومت کے removal from services act 2025 کے تحت 52 ملازمین کو فارغ کردیا گیا.

18/07/2025
18/07/2025


Address


02842

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zangi Khel Gullona posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share