Public today tv

  • Home
  • Public today tv

Public today tv News | Entertainment | Stories | Updates

چوہدری فیضان گجر کو پاکستان پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کراچی ڈویژن کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے
22/10/2025

چوہدری فیضان گجر کو پاکستان پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کراچی ڈویژن کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے

18/10/2025

پاکستان پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کراچی ڈویژن کی جانب سے ریلی کی صورت میں 18 اکتوبر 2007 کو سانحہ کارساز میں ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے "کارساز یادگار شہداء" پر حاضری دی اور شمعیں روشن کی گئی۔۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل خالد یوسف چوہدری کو کشمیر امور کے لیے اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان تحری...
17/10/2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل خالد یوسف چوہدری کو کشمیر امور کے لیے اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو آزاد کشمیر کے سیاسی امور پر خالد یوسف چوہدری کے مشورے کا پابند کر دیا ہے۔
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر خان کو بلا کہ ہدایات جاری کر دیں۔
خالد یوسف چوہدری کا تعلق مظفرآباد آزاد کشمیر سے۔۔ وہ طویل عرصے سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور اور کور کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔۔ خالد یوسف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے بطور وکیل قانونی لڑائی بھی لڑ رہے ہیں۔

عالمی سطح پر غذائیت اور پائیدار خوراک کے نظام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا ...
16/10/2025

عالمی سطح پر غذائیت اور پائیدار خوراک کے نظام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا تھیم "بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے ہاتھ میں ہاتھ" ہے۔ یہ دن بھوک کو ختم کرنے، خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سب کے لیے صحت مند اور بہتر خوراک کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کارروائی کرنے کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اون...
16/10/2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 217ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 900روپے کے اضافے سے 4لاکھ 42ہزار 800روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 629روپے بڑھ کر 3لاکھ 79ہزار 629روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا مثبت رحجان برقرار ہے۔ آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں اضافہ ہوا ...
16/10/2025

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا مثبت رحجان برقرار ہے۔ آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 ہزار 178 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 66 ہزار 864 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان کیمپ میں پولیس نے آپریشن کیا۔ جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی ...
16/10/2025

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان کیمپ میں پولیس نے آپریشن کیا۔ جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا ہے کہ آپریشن کے پہلے روز 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو گرایا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران متعد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا، کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ آپریشن چند روز تک جاری رہے گا، افغان بستی میں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات رہے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 5 روپے66 پیسے فی لٹر تک کمی کی منظوری دی گئی ہے، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مص...
16/10/2025

وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 5 روپے66 پیسے فی لٹر تک کمی کی منظوری دی گئی ہے، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے اور پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔

14/10/2025

معروف شاعر، اداکار، فنکار اور فیشن ڈیزائنر یوسف بشیر قریشی سے دلچسپ گفتگو۔۔
"مشہور غزل "کبھی مل تو تجھ کو بتائیں ہم
سنا کر سماں باندھ دیا

05/10/2025

آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں، شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال، ناخوشگوار واقعات، حکومت پاکستان کی جناب سے کامیاب مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کے حوالے سے۔۔
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کراچی ڈویژن چوہدری مقبول گجر سے خصوصی بات چیت۔۔
قسط وار مختلف شخصیات سے انٹرویو کا سلسلہ جاری رہے گا

01/10/2025

ازاد کشمیر میں حالیہ صورتحال پر گجر یوتھ فورم کراچی ڈویژن کے چیئرمین چوہدری مقبول گجر کا پیغام۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public today tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Public today tv:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share