Humsafeer News

  • Home
  • Humsafeer News

Humsafeer News عوام کی آواز

26/11/2024

اسلام اباد میں الجزیرہ کے رپورٹر کمال حیدر ڈی چوک پر موجود حالات بتاتے ہوئے

22/11/2024
کراچی: وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ کی زیر صدارت سندھ رینیوایبل انرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ کا اجلاس۔بورڈ مم...
22/11/2024

کراچی: وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ کی زیر صدارت سندھ رینیوایبل انرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ کا اجلاس۔
بورڈ ممبران فیاض احمد جتوئی، مصدق احمد خان، آغا لال بخش اور امتیاز علی شاہ شریک۔۔۔

17/11/2024

پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کا تعارفی اجلاس نثار کھوڑو کی رہائش گاہ پر منعقد۔اجلاس کی صدارت پی پی پی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو ،پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی،پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں اور جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ نے کی۔اجلاس میں ساتوں ٹاؤن کے صدر جنرل سیکرٹری انفارمیشن سیکرٹریز اور دیگر عہدے داران موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے ساتوں ڈسٹرکٹ کے عہدے داران کا تعارفی اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو جبکہ پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سمو ں اور جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ کی سربراہی میں ہوا جس میں ساتوں ڈسٹرکٹ کے صدر ، نائب صدر، جنرل سیکرٹری ، انفارمیشن سیکرٹریز اور دیگر عہدے دار نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس وقت ڈسٹرکٹ کورنگی میں پیپلز لیبر یونین کی بنیاد رکھی جس وقت ایک نجی پارٹی کا راج اور گڑھ تھا اور بوری بند لاش ملنا عام تھا لیکن نہ ہم جھکے نہ رکے نہ ڈرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بھرپور جدوجہد کے ساتھ کام کیا اور اج اللہ کا شکر ہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔اس وقت کورنگی ٹاؤن کا چیئرمین الحمدللہ پیپلز پارٹی کا ہے اور حالیہ دنوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی نے بھرپور انداز میں سیٹ جیتی اور اپنے مخالفین کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر نثار احمد کھوڑو ،حبیب الدین جنیدی،اسلم سمو ں اور حسین بادشاہ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ہمیں مزید اعتماد کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا۔اب پیپلز لیبر بیورو کے پلیٹ فارم سے میری پوری ڈسٹرکٹ کورنگی کی ٹیم بھرپور انداز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہاتھ مضبوط کرے گی #سندھ

12/11/2024

نواز شریف اور مریم نواز جنیوا سے اپنے گھر لندن پہنچ گئے لندن پہنچنے پر صافیوں کا استقبال اور چند لیگی بھی موجود تھے

سندھ میں اسکل ڈولپمینٹ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم پیش رفتمحکمہ اسکول ایجوکیشن اور سندھ ٹیکنیکل ایجوک...
09/11/2024

سندھ میں اسکل ڈولپمینٹ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت

محکمہ اسکول ایجوکیشن اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیویٹا) کا مل کر لائحہ عمل بنانے پر اتفاق

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور چیئرمین اسٹیویٹا سلیم رضا جلبانی کی زیر صدارت اجلاس

اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاهد عباسی، مینیجنگ ڈائریکٹر اسٹویٹا منور علی مٹھانی، چیف ایگزیکیوٹو ایڈوائیزر فوزیہ خان، ڈائریکٹر نان فارمل ايجوکیشن عبدالجبار مری، چیف ایڈوائزر جائکا چی ہو اوہاشی، کنسلٹنٹ پریم ساگر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسکول سطح پر اسکل ڈولپمینٹ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کی اہمیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ نے ملک میں پہل کرتے ہوۓ نان فارمل ایجوکیشن کا نصاب متعارف کروایا ہے۔ وزیر تعلیم سردار شاہ

ہمارے ملک میں نوکریوں کے مواقع محدود ہیں، ہنرمندی کے فروغ سے نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہوگا۔ سید سردار علی شاہ

اسٹیوٹا ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ چیئرمین اسٹیویٹا سلیم رضا جلبانی

اجلاس میں طے کیا گیا کہ باہمی تعاون کے لیے تجاویز جلد پیش کی جائیں تا کہ ایک بہتر حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد مل سکے۔

‏سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا اہم بیان !پیپلز ہاؤسنگ اسکیم محض ایک پروجیکٹ نہیں، اس سے کہیں آگے ہے، شرجیل انعام میمن پ...
09/11/2024

‏سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا اہم بیان !

پیپلز ہاؤسنگ اسکیم محض ایک پروجیکٹ نہیں، اس سے کہیں آگے ہے، شرجیل انعام میمن

پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت سندھ سیلاب میں بے گھر ہونے اور اپنا سب کچھ کھونے والے افراد کا درد سمجھتی ہے، شرجیل انعام میمن

چیئرمین بلاول بھٹو کا ویژن محض گھروں کو تعمیر نہیں، عوامی خدمت، اور سیلاب متاثرین کے امید و وقار کی بحالی ہے، شرجیل انعام میمن

حکومت سندھ 21 لاکھ خاندانوں کے لئے نئے گھروں کی تعمیر ہی نہیں ان کی زندگیوں کی بھی تعمیر نو کر رہی ہے، شرجیل انعام میمن

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں حکومت سندھ سیلاب متاثرین کو اپنا وقار لوٹانے کے لئے سرگرم ہے، شرجیل انعام میمن

ہاؤسنگ پروجیکٹ اس بات کی گواہی ہے کہ حکومت سندھ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور مجموعی فلاح و بہبود کو ہمیشہ مقدم رکھتی ہے، شرجیل انعام میمن

پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حقیقی عوامی خدمت کیسی ہوتی ہے، شرجیل انعام میمن

بی آئی ایس پی سے لے کر ہاؤسنگ پروجیکٹ تک پیلز پارٹی نے جو بھی پروجیکٹس لانچ کئے وہ دوسرے صوبوں کے لئے ماڈل ہیں، شرجیل انعام میمن

08/11/2024

پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے ساتوں ڈسٹرکٹ کے نومنتخب عہدے داروں کا تعریفی اجلاس سیسی کے ہیڈ افس میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی تھے جبکہ صدارت پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں، جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ و دیگر عہدے داران نے کی ۔تعریفی اجلاس میں کراچی ڈویژن کے مختلف ڈسٹرکٹ کے نو منتخب عہدے داران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔اجلاس میں مختلف ڈسٹرکٹ کے صدر جنرل سیکرٹریز انفارمیشن سیکرٹریز اور دیگر عہدے داران نے اپنے ڈسٹرکٹ کے حوالے سے تعروفی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیرو کراچی ڈویژن میں نئے عہدے ملنے پر پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، صدر کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں و دیگر عہدے داران کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سمو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے نو منتخب عہدے داران کو منتخب کرنے پر کسی ایک ڈسٹرکٹ میں بھی اختلافات نہیں ہوئے اور احسن طریقے اور باہمی رضا مندی کے ساتھ نو منتخب عہدے داران منتخب ہوئے ہیں اور اللہ تعالی سے امید ہے کہ انے والے وقتوں میں کراچی ڈویژن پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ کے عہدے داروں کے ساتھ مل کر اپنے اپنے علاقوں میں پیپلز لیبر بیورو کے لیے بھرپور طریقے سے کام کرتے ہوئے مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں حل کریں گے جبکہ پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے تاریخی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز لیبر بیورو کہ نو منتخب اراکین کو میری طرف سے مبارکباد اور امید کرتا ہوں کہ نو منتخب اراکین پیپلز لیبر بیرو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے اپنے اپنے ضلع میں بھرپور طریقے سے کام کریں گے اور گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ڈیپارٹمنٹ میں موجود مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کریں گے پرائیویٹ سیکٹر میں مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کے باعث ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے اور ان سے اٹھ گھنٹے کے بجائے 12 12 گھنٹے کام لیا جاتا ہے اور کوئی اضافی اجرت نہیں دی جاتی جو ایک سراسر نا انصافی ہے میں امید رکھتا ہوں کہ نو منتخب عہدے داران اپنے اپنے علاقوں میں مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے جنگ لڑیں گے اور ان کو انصاف دلانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

06/11/2024

چیئرمین ٹی ایم سی کورنگی نعیم شیخ کا کورنگی ورکشاپ کا دورہ۔دورے کے دوران ورکشاپ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ لیے
#سندھ

پاکستان والے دنیا کمانے باہر ممالک میں جاتے ہیں ۔اور باہر ممالک سے لوگ پاکستان دین کی محنت سیکھنے آتے ہیں ۔
03/11/2024

پاکستان والے دنیا کمانے باہر ممالک میں جاتے ہیں ۔
اور باہر ممالک سے لوگ پاکستان دین کی محنت سیکھنے آتے ہیں ۔

03/11/2024

#

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humsafeer News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Humsafeer News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share