Pixel Khabar

Pixel Khabar Delivering verified news from all Over the world. Local updates, global events — all in one place.
📍🌍 Covering the World

20/09/2026

This is not an airplane, it's a local bus 😂✈️🚌

When passengers turned the inside of the plane into a local bus atmosphere, even the crew got worried!

Watch the full video, no laughing allowed 😂

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کی انوکھی حرکت، کسٹمز کو دیکھ کر 14 آئی فونز واش روم میں چھپا دیے کراچی (شاہین میڈیا نیوز) ایئرپ...
20/09/2026

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کی انوکھی حرکت، کسٹمز کو دیکھ کر 14 آئی فونز واش روم میں چھپا دیے
کراچی (شاہین میڈیا نیوز) ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافر سے جدید ترین آئی فونز برآمد کرلیے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز سے آنے والے مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے جدید ترین آئی فونز اور غیر ملکی شراب برآمد کر لی ہے۔برآمد شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے ہے۔کسٹمز کی ٹیم نے ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کی، جو کسٹمز چیکنگ سے بچنے کے لیے تقریباً 20 منٹ تک ایئرپورٹ کے واش روم میں موجود رہا۔مسافر کے واش روم سے باہر آنے کے بعد کسٹمز حکام نے واش روم کی تلاشی لی تو کموڈ کے نیچے چھپائے گئے 14 جدید نئے آئی فونز برآمد ہوئے۔واپسی پر مسافر کے سامان کی تلاشی لینے کے دوران شراب کی 2 بوتلیں بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے کسٹمز اہلکاروں کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر موبائل فونز واش روم میں چھپائے تھے۔کسٹمز حکام نے تمام مال ضبط کر کے مسافر کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

🇺🇸🕵️ ممکنہ طور پر چین نے امریکہ سے F-35 کے خفیہ پرزے چرا لیے ہیں: کھیپ کو ہانگ کانگ کی طرف موڑ دیا گیا اور وہ غائب ہو گئ...
19/09/2026

🇺🇸🕵️ ممکنہ طور پر چین نے امریکہ سے F-35 کے خفیہ پرزے چرا لیے ہیں: کھیپ کو ہانگ کانگ کی طرف موڑ دیا گیا اور وہ غائب ہو گئی

🛩️ ان میں سے ایک کاک پٹ کی چھتری (canopy) ہے۔ یہ ایکریلک شیشہ اس ٹیکنالوجی کا حصہ ہے جو جہاز کو ریڈار پر تقریباً ناقابلِ نظر بناتی ہے۔ اس کے بغیر، F-35، F-35 نہیں رہتا۔

🗺️ یہ سامان آسٹریلیا سے امریکہ مرمت کے لیے جا رہا تھا، جسے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی کے لیے کام کرنے والے ایک درمیانی ایجنٹ نے ہینڈل کیا تھا۔ کیس سے واقف لوگوں کے مطابق، بحرالکاہل کے اوپر کہیں کسی نے راستہ بدل دیا۔ جون سے، کسی کو نہیں معلوم کہ یہ اب کس کے پاس ہے۔ اور ہانگ کانگ چینی علاقہ ہے: اصل پرزہ ہاتھ میں آنے سے مخالف ملک اس کا مطالعہ کر کے نقل تیار کر سکتا ہے۔

🏛️ کانگریس اور محکمہ جنگ تحقیقات کر رہے ہیں۔ پینٹاگون نے F-35 کے پرزوں کی کھیپ میں "مسئلہ" تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ انہیں واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ لاک ہیڈ کا اصرار ہے کہ وہ ہر کھیپ کو انتہائی احتیاط سے ہینڈل کرتا ہے۔ دریں اثنا، 2023 کے ایک سرکاری آڈٹ میں پہلے ہی پایا گیا تھا کہ پانچ سالوں میں 10 لاکھ سے زیادہ F-35 کے اسپیئر پارٹس غائب ہو گئے۔

اگر یہ پرزے بیجنگ کے پاس ہیں، تو ہیکنگ کی ضرورت نہیں۔ وہ بذریعہ کوریئر آ گئے 🤦‍♂️🚚

غربت کی لکیر سے زندگی گزارتے عوام کے حکمران جہاز کو رکشے کی طرح استعمال کرتے ہیں، پونے تین کروڑ روپے مریم نواز نے اگر اپ...
19/09/2026

غربت کی لکیر سے زندگی گزارتے عوام کے حکمران جہاز کو رکشے کی طرح استعمال کرتے ہیں، پونے تین کروڑ روپے مریم نواز نے اگر اپنی جیب سے بھی ادا کیے ہیں تو ذرائع آمدن کیا ہے، جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی ہوئی جائیداد نہیں
خاتون صحافی زاہد ہ راؤ

حوثیوں کی تیز پیش قدمی اور بڑھتی عسکری قوت سعودی عرب کے لیے خطرے کی گھنٹی کیوں؟
19/09/2026

حوثیوں کی تیز پیش قدمی اور بڑھتی عسکری قوت سعودی عرب کے لیے خطرے کی گھنٹی کیوں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ ای...
19/09/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ ایران پر عائد پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔

میں مریم نواز کے پاؤں دھو کر پینے کے لیے بھی تیار ہوں کیونکہ وہ میری ماں ہے بزرگ شہری کا مریم نواز سے والہانہ عقیدت کا ا...
19/09/2026

میں مریم نواز کے پاؤں دھو کر پینے کے لیے بھی تیار ہوں کیونکہ وہ میری ماں ہے بزرگ شہری کا مریم نواز سے والہانہ عقیدت کا اظہار

چالیس لاکھ لوگ تو اس وقت بھی نہیں تھے جب خان صاحب خود قیادت کر رہے تھے یہ بات محاورتاً کہی گئی ہے کہ ستائیس ستمبر کو چال...
18/09/2026

چالیس لاکھ لوگ تو اس وقت بھی نہیں تھے جب خان صاحب خود قیادت کر رہے تھے یہ بات محاورتاً کہی گئی ہے کہ ستائیس ستمبر کو چالیس لاکھ لوگ آئیں گے۔ دو لاکھ لوگ بھی نکل آئیں تو وہ دنیا ہوتی ہے۔ اکتوبر والے احتجاج میں پانچ ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے لیکن خان صاحب کو بتایا گیا کہ لاکھ بندہ تھا

اکتوبر میں پیٹرول کی قیمت کہاں تک جا سکتی؟ وزیر خزانہ کا بڑا بیاناسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اکتوب...
18/09/2026

اکتوبر میں پیٹرول کی قیمت کہاں تک جا سکتی؟ وزیر خزانہ کا بڑا بیان

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اکتوبر میں پیٹرولیم صورتحال بہتر ہے، حکومت روزانہ عالمی منڈی کی نگرانی کر رہی ہے۔

پیٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں 28 دن کا پیٹرولیم ذخیرہ موجود ہے، فوری بحران کا کوئی خدشہ نہیں۔ وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ اگر خام تیل 100 سے 110 ڈالر فی بیرل تک گیا تو پیٹرول 340 روپے فی لیٹر تک جا سکتا ہے۔

حکومت نے 75 ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی منظور کی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پر 100 روپے فی لیٹر، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر اور چھوٹے کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے سبسڈی ملے گی۔ یہ فیصلہ امریکہ ایران کشیدگی کے باوجود کیا گیا تاکہ غریب اور مڈل کلاس کو ریلیف ملے۔

اس وقت پیٹرول 390.79 روپے اور ڈیزل 424.92 روپے فی لیٹر ہے۔ حتمی فیصلہ وزارت پیٹرولیم کرے گی۔

قوم کو مبارک ہو              #احتجاج
18/09/2026

قوم کو مبارک ہو


#احتجاج

Address


Telephone

+923133812004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pixel Khabar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share