Sajid Baig

Sajid Baig Welcome to Official page Of Sajid Zaman Baig

آیت نور کیس پر جب چیئرمین بات نہیں سن رہی تھی تو بابر نواز خان نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فائل لہرائی اور اپنی بیٹی کا ...
09/09/2026

آیت نور کیس پر جب چیئرمین بات نہیں سن رہی تھی تو بابر نواز خان نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فائل لہرائی اور اپنی بیٹی کا نام لیکر کہا کہ یہ آیت نور نہیں پارسا نواز خان ہے ۔ یہ میری بیٹی ہے
نیتوں اور دلوں کا حال اللہ بہتر جانتا ہے لیکن ایوان کے اندر بابر نواز نے بہت بڑی بات کہہ دی ہے۔
اپنی سگی بیٹی کا نام لیکر آیت نور کو اپنی کہا ہے ۔ یہ بہت بڑی بات ہے ۔ اور ایسی بات ایک بیٹی کا والد ہی کرسکتا ہے ۔ ایسی بات بڑے قد کا شخص ہی کرسکتا ہے ۔
میرے دل میں بابر نواز کی عزت ہزار گنا بڑھ گئی ہے

میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ بابر نواز کیلئے کیا لکھوں ۔ البتہ ہماری دعائیں ہیں کہ ان کی کوششیں رنگ لائیں اور آیت نور کو بھی انصاف ملے اور آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو ۔


09/09/2026
اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کی ضروری مہارتیں بھی سکھائیں تاکہ وہ معاشرے میں پُراعتماد اور خودمختار اندا...
08/09/2026

اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کی ضروری مہارتیں بھی سکھائیں تاکہ وہ معاشرے میں پُراعتماد اور خودمختار انداز میں زندگی گزار سکیں۔

بیٹیوں کی تربیت اور انہیں مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹیوں کو تتلی نہیں بلکہ شہد کی مکھی بنائیں، انہیں پر بھی دیں اور ڈنک بھی، انہیں سانپوں کی بستی میں زندگی بسر کرنے کے لیے اپنے دفاع اور مشکلات کا سامنا کرنے کا ہنر بھی سکھائیں۔

والدین کو چاہیے کہ بیٹیوں کو صرف روایتی تعلیم تک محدود نہ رکھیں بلکہ انہیں ڈرائیونگ سمیت ایسی عملی مہارتیں بھی سکھائیں جو انہیں زندگی کے مختلف حالات کا اعتماد کے ساتھ سامنا کرنے کے قابل بنائیں۔
اس پیغام میں بیٹیوں کو تعلیم، خوداعتمادی اور عملی صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

چین کے صوبے یوننان میں دشوار گزار پہاڑی علاقے میں اسکول جانے والے بچوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے بنائی گئی ایک منفرد بیرو...
05/09/2026

چین کے صوبے یوننان میں دشوار گزار پہاڑی علاقے میں اسکول جانے والے بچوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے بنائی گئی ایک منفرد بیرونی لفٹ کی مقبولیت کے بعد اب اس کے ساتھ دوسری لفٹ بھی تعمیر کر دی گئی ہے۔2022 میں نِژوہے گرینڈ کینین میں 268 میٹر بلند چنگیون لیڈر لفٹ تعمیر کی گئی تھی تاکہ نِژوہے گاؤں کے بچے خطرناک پہاڑی راستے پر تین گھنٹے چڑھنے کے بجائے چند منٹ میں پہاڑ پر پہنچ سکیں۔ بچے ہر تین ہفتے بعد گہری وادی سے گوانژائی ولیج پرائمری اسکول جانے کے لیے یہ مشکل سفر کرتے تھے۔، لفٹ سیاحوں میں بھی خاصی مقبول ہوگئی اور وہاں رش بڑھنے لگا، جس کے باعث بچوں کو بھی بعض اوقات طویل انتظار کرنا پڑتا تھا🙂👍👍❤️

05/09/2026

مودی کو شرم نہیں آئیبابر کا دشمن بابر کے دیس کا ایوارڈ لیکر خوش !صدارتی محل تاشقند میں ازبکستان کے صدر عزت مآب عثمان مرز...
02/09/2026

مودی کو شرم نہیں آئی
بابر کا دشمن بابر کے دیس کا ایوارڈ لیکر خوش !
صدارتی محل تاشقند میں ازبکستان کے صدر عزت مآب عثمان مرزاوف نے مودی کو اعلی ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔
لیکن اہم بات یہ ایوارڈ نہیں بلکہ وہ ملک ہے جہاں کے مغل بادشاہ نے1526ء میں ہندوستان فتح کیا اور مغل سلطنت کی بنیاد رکھی ۔آج کے ہندوستان میں ہندوتوا کے پیرکاروں نے بابری مسجد شہید کی، اور مسلمانوں کو اپنے پیسوں سے بھی کسی اور جگہ بابری مسجد بنانے کی اجازت نہیں، مودی حکومت بابر کے جانشینوں کی ہر نشانی مٹانے کے درپے ہے اور انڈیا کے مسلمانوں کو بابر کی اولاد قرار دیکر ان کی زندگی جرم بنادی ہے۔
ازبکستان بابر بادشاہ کو قوم کا باپ اور قومی ہیرو قرار دیتا ہے،شہر بابر بسا رہا ہے اور اسلام آباد میں ایک "بابر پارک" کے نام سے بڑا پارک بنوا رہا ہے۔پاکستان اور ازبکستان مل کر بابر بادشاہ کی زندگی پر فلم اور ڈرامہ سیریل پر کام کررہے ہیں۔
مودی کو بابر کے بیٹے سے ایوارڈ لیتے شرم نہیں آئی۔ہندو بنیے کا دوغلا پن دنیا پر پھر عیاں ہوگیا۔
بیگ راج

یاد رکھیں سویڈن کے جاب سیکرز ویزہ پر آپ یورپ میں سفر کر سکتے ہیں مگر کہیں جاب نہیں کر سکتے
01/09/2026

یاد رکھیں سویڈن کے جاب سیکرز ویزہ پر آپ یورپ میں سفر کر سکتے ہیں مگر کہیں جاب نہیں کر سکتے

31/08/2026

اٹلی میں دل چسپی رکھنے والے لوگ یاد رکھیں کہ اکتوبر میں اپنی فائلز تیار رکھیں

Address


Telephone

+923459032693

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sajid Baig posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share