01/09/2022
سیلاب کی وجہ راستے بند ہیں ، سبزیاں منڈیوں تک نہیں پہنچ پا رہیں ، طلب زیادہ اور سپلائی کم ہے ۔ کچھ دنوں کے لیے سبزیاں چار گنا قیمت پر ملیں گی ۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ ہمیں کسی اور کو کوسنے کی بجائے حالات کو سمجھنا ہوگا ۔
مجھے معلوم ہے کہ پیاز چار سو روپے فی کلو اور ٹماٹر پانچ سو تک پہنچ گئے ہیں ، ہو سکتا ہے کچھ علاقوں میں اس سے بھی زیادہ مہنگے ہوں، لیکن یہ عارضی مہنگائی ہے ۔ جیسے ہی کھیتوں کا پانی خشک ہوگا ، منڈیوں میں سبزیاں پہنچیں گی ، سڑکیں اور پل قابل استعمال ہوں گے زندگی نارمل ہوجائے گی ۔ جتنا سیلاب زدگان مشکلات سے گزر رہے ہیں تھوڑا سا ہمیں بھی گزرنا ہوگا ۔ شکر کیجیے سر پہ چھت سلامت ہے اور اس چھت تلے سونے کو خشک اور نرم بستر میسر ہے۔
کچھ دن ایسے کھانے پکانا ترک کردیں جن میں پیاز ، ٹماٹر کا زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔ پتلا شوربہ بنا لیں ، دالیں کھا لیں ، پلاو کی جگہ دال چاول کو ترجیح دیں ۔
سفید پوشی میں بھی شکر گزاری بہت بڑی نعمت ہے ۔
صبر رکھیں صبر کا دامن مت چھوڑیں
یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا
إنشاءاللّٰه