09/12/2022
کیا اسٹبلشمنٹ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے
اگر بلوچستان کی سیاسی تاریخ پر نظر ڈالیں تو عام انتخابات سے قبل صوبے کی متعدد سیاسی اور قبائلی شخصیات عموماً أن جماعتوں کا رُخ کرتی ہیں جن کو اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد حاصل ہو۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) بظاہر اب صوبہ بلوچستان میں اپنی سیاسی ساکھ مستحکم کرتی نظر آ رہی ہے۔پاکستان میں حکمراں جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل اہم جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) بظاہر اب صوبہ بلوچستان میں اپنی سیاسی ساکھ مستحکم کرتی نظر آ رہی ہے۔
صوبے کی سیاسی و قبائلی اثر و رسوخ رکھنے والی متعدد شخصیات نے حالیہ دنوں میں جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان رہنماؤں میں سب سے قابل ذکر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی ہیں۔
جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت ہونے والے ورکرز کنونشن میں نواب اسلم رئیسانی کے علاوہ میر ظفر اللہ زہری، میر غلام دستگیر بادینی اور میر امان اللہ خان نوتیزئی بھی شامل ہیں۔