Explore Swat

26/10/2025

Mingora Swat Updates

22/10/2025

MINGORA SWAT UPDATES

سوات موٹر وے ٹنل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ایک ہی خاندان کے  15 افراد جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی۔زخمیوں اور جاں بحق م...
16/10/2025

سوات موٹر وے ٹنل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 15
افراد جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی۔زخمیوں اور جاں بحق میں بچے اور خواتین شامل، زرائع

ریسکیو 1122 ملاکنڈ / افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ

ملاکنڈ: سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ ہوئی۔ جائے وقوعہ پر موٹروے پولیس اور عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
مشترکہ کارروائی کے دوران موٹروے پولیس اور عملے نے بعض زخمیوں اور لاشوں کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے باقی متاثرہ افراد کو بھی ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کیا۔
ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے چار شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سوات ریفر کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بحرین، علاقے گبرال سے تھا۔ یہ ایک خانہ بدوش خاندان تھا جو مختلف علاقوں میں موسمی طور پر نقل مکانی کرتا رہتا تھا۔

حادثے کی نوعیت انتہائی سنگین تھی، تاہم ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ

Must visit
12/10/2025

Must visit

477 likes, 26 comments. “ہم یہاں اخوند درویزہ بابا کے خاندان، جو عام طور پر اخوند خیل کے نام سے مشہور ہیں، کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کا بہت انتظار کے بعد اعلان کر رہے ہیں۔ یہ نتا...

سیدو شریف ایئرپورٹ کانجو سوات
11/10/2025

سیدو شریف ایئرپورٹ
کانجو سوات

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

Swat Zoo
11/10/2025

Swat Zoo

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

11/10/2025

ہم یہاں اخوند درویزہ بابا کے خاندان، جو عام طور پر اخوند خیل کے نام سے مشہور ہیں، کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کا بہت انتظار کے بعد اعلان کر رہے ہیں۔ یہ نتائج ان کی تاریخی اور جینیاتی شناخت کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اخوند درویزہ بابا یوسفزئی علاقے میں اپنے تاریخی کردار کے لیے بہت مشہور ہیں۔ وہ اپنے زمانے کے ایک عظیم مصنف، مذہبی رہنما، اور سماجی شخصیت تھے۔ وہ چند نمایاں مورخین میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی تحریروں سے تاریخ کو محفوظ کیا۔ ان کی سب سے مشہور کتب "تذکرۃ الابرار والاشرار" ارشاد الطالیبین ، ارشاد المریدین اور مخزن وغیرہ ہیں، جو آج بھی ان کے علمی اور مذہبی مقام کی عکاسی کرتی ہے۔
ان کے بیٹے، میاں کریم داد شہید بابا، اور پوتے، میاں نور بابا، بھی اپنے وقت کے بہت مقبول مذہبی رہنما اور مجاہد تھے، جنہوں نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے میں مذہبی اور سماجی خدمات انجام دیں۔ ا
اخوند درویزہ بابا کی اولاد آج کل پختونخوا کے ہر کونے میں، بشمول افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں، پھیلی ہوئی ہے۔ یہ خاندان اپنی تاریخی اور مذہبی شناخت کے ساتھ اب بھی اپنی جڑوں سے جڑا ہوا ہے۔
کئی اخوند خیل دوستوں نے اپنے ڈی این اے کا تجزیہ "فیملی فائنڈر" کے ذریعے کیا، جس سے اخوند درویزہ بابا کے جینیاتی گروپ (ہیپلوگروپ) کی تصدیق ہوئی۔بتاتا چلو کہ اخوند درویزہ بابا کے اولاد کے پاس اپنا روایتی مستند شجرہ موجود بھی ہے لیکن پھر بھی اخوند درویزہ بابا کے اولاد نے ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں ایک ایسے شخصیت کا تزکرہ تقریبا فرض سمجھتا ہو جس نے اس مہم کا اغاز خود سے کیا۔ اس مرد اہن کا نام جمیل حسین باچا سکنہ تھانہ بٹ خیلہ ہے۔ اس نے سب سے پہلے اپنا ڈی این اے ٹسٹ کروا کر اپنا ہپلوگروپ معلوم کروایا۔ پھر سلیمان باچا اسلام پور والے کا نتیجہ ایا جو بلکل ایک جیسا ایا۔ اس کے بعد قندیل مدین سے رحیم باچا میاں نے اپنا ٹسٹ کروایا اور بشام دندئی سے حاجی شیرمست ، مولانا فضل عظیم ،محمد اقبال اور عزیز الرحیم اور دیر سے فلک ناز باچا اور ڈاکٹر انور ذادہ نے ٹسٹس کروائے جن کا رزلٹ بلکل ایک جیسا ایا۔ اور پھر یہ سلسلہ جاری رہا جس میں اب تک 50 سے اوپر مختلف ٹسٹ ہوئے ہیں جن میں فیملی فائنڈر ، وائی 37 اور بگ وائے ٹسٹ شامل ہیں۔ اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ سب کا ہیپلو گروپ بلکل ایک جیسا ہے۔ قابل ستائش ہے اخوند درویزہ با با کے اولاد۔ اور تمام اخوند خیل قوم جمیل حسین باچا پر فخر کر رہے ہے کہ اس نے اس کا اغاز کیا۔
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اخوند درویزہ بابا کا تعلق ہیپلوگروپ J-M241 (Z2444) سے ہے، جسے عام طور پر J2b2a2 بھی کہا جاتا ہے۔
یہ ہیپلوگروپ بھارت، ایران، پاکستان، افغانستان، اور مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے۔ اس گروپ سے مختلف قبائل جیسے کہ ہندوستانی قبائل، ایرانی، تاجک، پشتون، کلاش، اور عرب قبائل تعلق رکھتے ہیں۔
وائی ڈی این اے:
اخون خیل ایس این پی Z2449 کے تحت آتے ہیں، جو ایک پرانا جینیاتی شاخ ہے۔ یہ شاخ جنوبی ایشیا میں پتھر کے زمانے سے اپنا وجود رکھتا ہے اور ایران ملحقات گلستان ازبکستان، اور سوات، چترال سے حاصل کئے گئے پرانے انسانی ھڈیوں میں پایا گیا ہے۔ گو کہ یہ چند ہی نمونے ہیں اور ان افراد کا عرصہ حیات 3000 سال پہلے رہا ہے، جبکہ اس اہس این پی کےبپدایش کا زمانہ 7500 سال پرانا ہے۔ بہار (بھارت) کے رضوی سادات کے نسل اور سید سلیمان ندوی کا خاندان اور اخوند خیل کے اجداد کے علاوہ کافی سارے مزھبی نامو سے مشہور گھرانے اس لاین پر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اخوند خیل کا یہ جینیاتی لائن اس اعلان کے راوی کے ساتھ بھی مشترک ہے۔
آٹوسومل ڈی این اے:
جب ہم ان کے آٹوسومل ڈی این اے کا جائزہ لیتے ہیں، تو وہ سوات کے پرانے باشندوں اور یوسفزئی کے ساتھ ایک ایسا گروہ بناتے ہیں۔ جو کہ ان دونوں گروپوں کو کنکٹ کر رہے ہیں ۔ یہ رجحان تقریبا یہاں کے تمام اصل پرانے مذہبئ گھرانوں میں مشاہدہ کیا گیا ہے، یہ لوگ موجودہ سوات اور پرانے گندھاری اور ادھیانہ سوات، دیر، بونیر، شنگلہ، بشام، بٹگرام اور آس پاس کے علاقوں کی قدیم مذہبی برادریوں کے ساتھ ایک الگ جینیاتی گروہ تشکیل دیتے ہیں۔
تاریخی اہمیت:
یہ نتائج بتاتے ہیں کہ اخوند خیل اس علاقے کے پرانے باشندوں میں سے ہیں اور ممکنہ طور پر یوسفزئی دور سے کافی پہلے سے یہاں اپنا وجود رکھتے ہیں۔ مزید ٹیسٹنگ سے اس تاریخی اور جینیاتی کہانی کو اور زیادہ واضح کیا جا سکتا ہے۔
ایک اہم بات یہ ہے کہ ان کا جنوبی ہندوستان کے J-M241 گروہ سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے، جو ان کی منفرد شناخت کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
علاقائی شناخت:
اخوند خیل کو اس علاقے میں ایرانی اور ترکی نسل کے نمائندوں کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی جینیاتی اور تاریخی جڑیں اس علاقے کی قدیم تہذیبوں سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔یہ نتائج نہ صرف اخوند خیل کے لیے بلکہ پورے خطے کی تاریخ اور جینیاتی تنوع کو سمجھنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں۔ مزید تحقیق اور ڈی این اے ٹیسٹنگ سے اس کہانی کو اور بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے گا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اخوند درویزہ بابا کی اولاد ہمیشہ کی طرح ان کی میراث کی رہنمائی کرے گی اور خطے میں رہنے والے دیگر سماجی، ثقافتی اور مذہبی گروہوں کے لیے مینارہ نور ثابت ہوگی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اب لوگ آبائی ڈی این اے تجزیہ میں نقش قدم پر چلنا شروع کر دیں گے۔
میں اس اہم اعلان کے لیے تمام اخوندخیل کو مبارکباد
پیش کرتا ہوں۔

( ڈاکٹر علی اکبر )
بشکریہ جناب جمیل حسین باچا

Address


Telephone

+923000000000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Explore Swat:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share