04/05/2025
تحصیل شکرگڑھ، ضلع نارووال — گاؤں پنڈوری ڈھونڈا کا افسوسناک واقعہ
ابوبکر نامی نوجوان آج افسوسناک طور پر بجلی کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ دو دن سے بجلی کی تار زمین پر گری ہوئی تھی، لیکن واپڈا کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مغرب کے وقت ابوبکر اپنی زمین کی طرف سے آ رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
یہ دلخراش واقعہ واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، جس کا خمیازہ ایک قیمتی جان کی صورت میں سامنے آیا۔کھمبے پر لگا لکڑی کا بالا ایک سال سے ٹوٹا ہوا تھا، لیکن واپڈا حکام نے اس کی مرمت کی زحمت نہیں کی۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کھمبے سے دوسرے کھمبے تک کتنا خطرناک فاصلہ ہے، جو کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ آواز بالا حکام تک پہنچے۔