یہ لمبا راستہ ایک دن ختم ہو جائے گا، یہ تکلیفیں ضرور دور ہو جائیں گی۔ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا، اور پھر کبھی واپس نہیں آئے گا۔ جو توڑ پھوڑ آپ کے دل میں ہے، اللہ اسے اپنے کرم سے ٹھیک کر دے گا۔ بس اپنے رب پر بھروسہ رکھیں، صبر کریں اور یقین رکھیں کہ بہتر دن قریب ہیں، کیونکہ اللہ نے ہمیں قرآن پاک میں تسلی دی ہے کہ مشکل کے بعد آسانی ہے۔ ❤️ 💯
06/11/2025
ایسا نہیں سوچتے کہ "*میرے ساتھ یہ کیوں ہوا، میرا کیا قصور تھا۔*" آپ کے ساتھ جو بھی ہوا اس میں آپ کے لیے سبق تھا۔ آپ نے کچھ سیکھنا تھا۔ اگر آپ کا دل ٹوٹا ہے تو کیا پتا اس دل کے ٹوٹنے میں خیر ہو۔ کیا پتا اس دل کے ٹوٹنے کے بعد ہی آپ نے بہت کچھ سیکھنا ہو۔ کیا پتا وہ درد سہنے کے بعد آپ کو اللہ ملنا ہو۔ اللہ کو بہت پیار ہے آپ سے۔ اس نے تو ہر مشکل میں آپ کا ساتھ دیا ہے، کبھی اکیلا چھوڑا ہی نہیں۔ اس جیسا خیال تو آپ کا کوئی رکھتا ہی نہیں۔ جب سب گرا دیتے ہیں تب وہی اٹھنے کی ہمت دیتا ہے۔ اور تب آپ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر اٹھتے ہیں کیونکہ اٹھانے والا جو ہے نا وہ آپ کا اللہ ہے، جو سب سے طاقتور اور سب سے زیادہ مہربان ہے۔ اس لیے مایوس نہیں ہوتے، کیونکہ اللہ آپ کے ہر غم کو خوشی میں بدلنے کی قدرت رکھتا ہے۔ وہی ہے جو مشکل کے بعد آسانی لاتا ہے اور ہمارے دلوں کو سکون بخشتا ہے۔ ❤️
26/09/2025
جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کی خاص اہمیت ہے۔ یہ سورہ ایمان کی مضبوطی، روحانی روشنی، اور آزمائشوں میں استقامت کا ذریعہ بنتی ہے۔ علماء کرام اور مشائخ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سورہ کہف کی تلاوت ہر مسلمان کی زندگی کا حصہ ہونی چاہیے، خصوصاً جمعہ کے دن۔ ❤️
24/09/2025
ہم گناہ سوچتے ہیں تو گناہ نہیں ملتا، ہم نیکی سوچتے ہیں تو نیکی کا ثواب مل جاتا ہے۔ دیکھیں ہمارا رب کتنا مہربان ہے۔ ❤️
22/09/2025
وہ غلافِ کعبہ کا حُسن، وہ زم زم کا پانی، وہ مدینے کی گلیاں، وہ طیبہ کی ٹھنڈی ھوا، اللہ پاک ہم سب کو نصیب فرمائے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
21/09/2025
20/09/2025
رب سے مانگ کر دیکھو تو سہی، ایک وہی تو ہے جو حقیقت میں آپ کا منتظر ہے۔ ❤️
20/09/2025
*اے اللہ!*
ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کر دے، ہمیں اپنی رضا کے اُن راستوں پر چلا جو ہمیں تیرے قریب لے جائیں اور ہمیں قرآن اور سنت کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرما دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
20/09/2025
جب دل درد میں ہو تو سکون کے لیے سجدے سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔ 💯
19/09/2025
اللہ فرماتا ہے شکر ادا کرو حاصل اور لا حاصل پر، میں شکر کرنے والوں کو اُن کے گمان سے بھی زیادہ دیتا ہوں۔ ❤️ 💯
14/09/2025
جب انسان اپنے رب پر اس قدر بھروسہ کر لیتا ہے کے اللہ کے علاوہ کوئی بھی اسکی ضرورت پوری کرنے والا نہیں تو ایسے لوگوں کو پھر اللہ بھی وہاں وہاں سے عطا کرتا ہوں جہاں اُن کی پہلی حس بھی پہنچ نہیں سکتی. یقین سے ہی دروازے کھلتے ہیں اور جو لوگ تھک کر رُک جاتے ہیں اور مایوس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں تو اللہ بھی پھر اُنہیں اُٹھنے کی ہمت نہیں دیتا اور اُنکی چاہت میں ہی انہیں تھکا دیتا ہے۔ ❤️
13/09/2025
تب تم سمجھو گے کہ ہر دکھ، ہر ہار اور ہر جیت تمہیں اللہ تک لے جانے کے مختلف بہانے تھے۔ جس دل کے ٹوٹنے پر اب تم غم کرتے ہو، اس پر پھر تم مطمئن ہو جاؤ گے۔ ❤️ 💯
Be the first to know and let us send you an email when اے کے خواجہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.