Shakir Abbas Official شاکر عباس آفیشل

  • Home
  • Shakir Abbas Official شاکر عباس آفیشل

Shakir Abbas Official شاکر عباس آفیشل Digital Creater || Personal Blog || Daily Basis Contents Creater || Student || Reluctant || Kurmewaal || This is my official page.

Kindly like follow and share for more contents...Thanks! 😊

جمعہ مبارک
01/08/2025

جمعہ مبارک

29/07/2025

مرکزی امام بارگاہ بلیامین لوئر کرم 🏛️🕊️👏

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے نے  دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو ...
20/07/2025

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں قتل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے ۔۔۔
شیتل نے چادر میں قرآن تھام رکھا ہے ، آواز آتی ہے اس سے قرآن لے لو ۔۔۔ وہ قبیلے کے ایک مرد کو قرآن تھما کر یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے
,, صرف گولی مارنے کی اجازت ہے ،، ( یعنی جرگے میں گولی ہی طے ہوئی ہے ، ہمیں مار کر چیل کوؤں کو نہ کھلانا ، نہ گھسیٹنا, ,نہ ہی سنگسار کرنا۔۔ شرعی نکاح کیا ، زنا نہیں )
وہ قتل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا غیرت کے آئین میں انجام صرف موت ہے ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک لائی۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔ پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں، جب تک وہ گر نہ گئی اس کے بعد زرک کی باری آئی وقفہ اتنا ہی تھا کہ دوبارہ اسلحہ لوڈ ہوسکے ،۔

مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس قتل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔
اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔
اس بیغیرت بلوچ قبیلے کی غیرت کو سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی ۔
پگڑی ، غیرت اور بندوق کے سامنے ایک اور شیتل ہار گئی۔ ۔۔۔ مگر سوال چھوڑ گئی
بِاَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی؟

Courtesy: Asifa Ambreen Qazi

ہم نے نکاح کیا ہے زنا نہیں ہمیں صرف گولی مارنے کی اجازت ہے مقتولہ کے آخری الفاظ 💔🖤‏اگر بہن اور بیٹیوں نے جائیداد میں حصہ...
20/07/2025

ہم نے نکاح کیا ہے زنا نہیں ہمیں صرف گولی مارنے کی اجازت ہے مقتولہ کے آخری الفاظ 💔🖤

‏اگر بہن اور بیٹیوں نے جائیداد میں حصہ لڑائیوں جھگڑوں میں گالیوں بیٹوں اور بھائیوں کے چکروں اور غیرت کے نام پر مارنا شروع کیا تو ہر گھر سے ہر روز جنازے نکلیں گے
‎ ‎ ‎ ‎

20/07/2025

اپنی رضا مندی سے شادی کرنا ہر انسان کا بنیادی آئینی قانونی شرعی اور اسلامی حق ہے لیکن آجکل لوگ اسلام کے مطابق نہیں بلکہ انا غیرت پشتو رسم و رواج کے مطابق اپنی من مانی و مرضی سے اسلام چلاتے ہیں حالانکہ دین اسلام کو روندنے والوں کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں رہتا۔۔۔

جب پیغمبر صل اللہ علیہ والہ وسلم اپنی بیٹی سے پوچھ کر اسکی رضامندی معلوم کرتا ہے اسکے مطابق فیصلہ کرتا ہے تو یہ دو ٹکے کے پیروکار کیوں اسکے احکامات کو روند رہے ہیں؟؟؟ کبھی نہیں سنا کہ بہن بیٹی کو اسکا حق یا حصہ نا دینے پر غیرت میں آکر کسی بیٹے یا بھائی کو مارا ہو آخر ہر بار بہن یا
بیٹی کی مرضی پر کیوں؟؟

بہن یا بیٹی نے آج کسی بھائی کو اسکے چکر اور من پسند شادی پر نہیں مارا اور نا ہی لڑائیوں و جھگڑوں میں ماں بہن یا بیٹی کے گالیوں پر آج کسی بیٹے بھائی یا مرد کو نہیں مارا ہر حوالے سے عورتیں کچھ نہیں کہتی کرنا تو دور کی بات ہے پھر بھائی بیٹا یا اور لوگ ہمیشہ ہر وقت اور ہر جگہ ہر بار بہن بیٹی یا عورتوں کے ایسے جاہلانہ احمقانہ غیر ضروری غیر مناسب اور بدسلوکی کیوں کرتے ہیں اور کب تک کریں گے؟؟؟

پشاور کی ماں 👈  تاریخ گواہ ہے کہ کچھ لوگ انسانیت کے لیے ایسا کام چھوڑ جاتے ہیں جو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک شخ...
18/07/2025

پشاور کی ماں 👈

تاریخ گواہ ہے کہ کچھ لوگ انسانیت کے لیے ایسا کام چھوڑ جاتے ہیں جو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت تھیں لیڈی ریڈنگ جنہوں نے پشاور کے لیے وہ کیا جو آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔۔۔

میں وہ پشاور سیر کے لیے آئیں۔ ان کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا 1924 گھوڑے سے گر کر زخمی ہوئیں، اور جب علاج کے لیے قریبی اسپتال لایا گیا، تو وہاں کی ناکافی سہولیات نے ان کے دل کو افسردہ کر دیا۔ پشاور جیسی تاریخی شہر میں معیاری طبی سہولتوں کی کمی انہیں بہت کھٹکی۔ وہ واپس دہلی گئیں اور اپنے شوہر ہندوستان کے اُس وقت کے وائسرائے لارڈ ریڈنگ کے ساتھ مل کر ایک بڑا قدم اُٹھای۔۔۔

انہوں نے ایک عظیم جذبے کے تحت پشاور میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی بنیاد رکھی۔ ایک ملین روپے کی خطیر رقم اور عوام کی طرف سے 52,000 روپے کے عطیات جمع کر کے پشاور کے عوام کو ایک ایسا تحفہ دیا جو آج بھی خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اور معروف اسپتال کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔۔۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ انسانیت، ہمدردی اور خدمت کی ایک زندہ مثال ہے - اور لیڈی ریڈنگ وہ عظیم خاتون تھیں جنہوں نے اپنے زخموں کو پشاور کے عوام کی شفا کا ذریعہ بنا دیا۔۔۔

❤️        📩       📤 ˡᶦᵏᵉ       ˢᵃᵛᵉ      ˢʰᵃʳᵉ #خاموشی  جب کوئی سمجھ نہ رہا ہو تو خاموش ہو جانا بہتر ہے کیونکہ بحث باتوں...
14/07/2025

❤️ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

#خاموشی
جب کوئی سمجھ نہ رہا ہو تو خاموش ہو جانا بہتر ہے کیونکہ بحث باتوں کو بگاڑ دیتی ہے۔۔۔
When someone doesn't understand, it's better to remain silent because arguing only spoils things.

❤️        📩       📤 ˡᶦᵏᵉ       ˢᵃᵛᵉ      ˢʰᵃʳᵉ
12/07/2025

❤️ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

Daily Dose of Motivation 💪🏼💫🔥
12/07/2025

Daily Dose of Motivation 💪🏼💫🔥

05/07/2025

اصغرہ ورورہ د لسم شپہ دے 🖤🚩🏴

02/07/2025

بس یا حســــــــــــــیــــــن علیہ السّلام 🚩🏴

Address

Bilyamin, Tehsil Lower Kurram, District Kurram, KP

26280

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shakir Abbas Official شاکر عباس آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shakir Abbas Official شاکر عباس آفیشل:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share