#پکڑ جانے سے تھوڑی دیر پہلے عمران خان کی ویڈیو #عوام
02/07/2023
blackday For muslim And Special for Sweden where no rights for citizen specially for muslim
02/11/2022
حکومت ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی، 4 ماہ میں ٹیکس آمدن میں 16 فیصد اضافہ ہوا، تحریک انصاف حکومت کے آخری سال کے اسی عرصے میں ٹیکس آمدن میں 36 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ اکتوبر ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں ٹیکس آمدن اکٹھا کرنے کے ذمے دار ادارے ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران اب تک اکٹھے کیے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ ، جولائی تا اکتوبر 2022 وصول ہونے والا ٹیکس ہدف سے 88 ارب روپے کم رہا۔ اکتوبر 2022 میں ٹیکس آمدن کا ہدف 600 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر 512 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اکٹھے ہونے والے ٹیکس میں اضافہ اہداف سے کہیں کم ہے، اس سال جولائی تا اکتوبر ٹیکس آمدن بڑھنے کی شرح 16 فیصد رہی، جبکہ تحریک انصاف حکومت کے آخری سال، یعنی جولائی تا اکتوبر 2021 میں ٹیکس اکٹھا ہونے میں اضافے کی شرح 36 فیصد زیادہ تھی۔
ایف بی آر کے مطابق رواں سال جولائی تا اکتوبر 2 ہزار 144 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ہے، جولائی تا اکتوبر 112 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ بھی دیا گیا۔ ٹیکس آمدن میں کمی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امپورٹس میں کمی کیلئے حکومت کے سخت اقدامات کی وجہ سے ٹیکس آمدن بھی کم رہی۔ جبکہ دسری جانب رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ اور اکتوبر کے ماہ کے دوران ہونے والی مہنگائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں۔
رواں مالی سال کے چوتھے ماہ، اکتوبر 2022 میں مہنگائی کی شرح کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے اکتوبر کے ماہ کیلئے مہنگائی کی ماہانہ شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی4.71 فیصد بڑھ گئی، اکتوبر میں مہنگائی بڑھ کر 26.56 فیصد ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر2022 میں مہنگائی کی شرح 23.18 فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں 4.50فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 5.01 فیصد بڑھ کر 29.5 فیصد پر پہنچ گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24.6 فیصد رہی۔
Be the first to know and let us send you an email when Talking photos -xenia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.