16/08/2025
سرائے سدھو اور گردو نواح کے عوام الناس سے درخواست ہے ۔ وہ اپنے بچے بچیوں کے ایڈمشن گورنمنٹ کالجز میں کروائیں اور اپنے شہر کے قیمتی اداروں کو کامیاب بنائیں ۔ گورنمنٹ ادارے کسی بھی شہر کا حسن ہوتے ہیں انکی کامیابی ہمارے بچے بچیوں کے بہتر اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ سرائے سدھو کالجز میں فرسٹ ائیرز کے ایڈمشن زورو شور سے جاری ہیں ۔ آج ہی اپنے میڑک پاس بچوں کو ایڈمشن کیلئے گورنمنٹ کالج سرائے سدھو میں تشریف لائیں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں ۔ شکریہ
نوٹ ۔ الحمد للہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سرائے سدھو فار بوائز اور گورنمنٹ ایسوسی کالج برائے خواتین سرائے سدھو میں مکمل پروفیسرز کا سٹاف موجود ہے سنی سنائی باتوں پر کان نہ دھریں اور خود کالجز کا وزٹ کریں اور کالج کا ماحول دیکھیں انشاء اللہ مایوسی نہیں ہوگی ۔
آئیں دیکھیں ہم کس طرح مستند پروفیسرز کی زیر نگرانی تعلیم کیلئے کوشاں ہیں