Hafiz Muhammad Kashif

  • Home
  • Hafiz Muhammad Kashif

Hafiz Muhammad Kashif Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Muhammad Kashif, Digital creator, .

حافظِ قرآن | قرآن ٹیچر 📖
ناظرہ و حفظ قرآن آن لائن کلاسز 🌍
تجوید کے ساتھ آسان اور دوستانہ تدریس ✨

📞 WhatsApp: 03042696596

Hafiz-e-Quran | Quran Teacher 📖
Nazra & Hifz Online Classes 🌍
Teaching with Tajweed in a simple, friendly way
You can contact.

01/01/2026


#دعاءالصباح


د #دعاء

*🗓️ 2025  بھی گزر ہی گیا ہے ...💫** 2025 ان سب کا بھی گزر گیاجنہوں نے نمازوں کی پابندی کی،اور ان کا بھی جو پورا سال مسجد ...
31/12/2025

*🗓️ 2025 بھی گزر ہی گیا ہے ...💫*

* 2025 ان سب کا بھی گزر گیا
جنہوں نے نمازوں کی پابندی کی،
اور ان کا بھی جو پورا سال مسجد کی دہلیز تک نہ پہنچ سکے۔

* یہ سال ان کا بھی گزر گیا
جنہوں نے فضول اور بے مقصد ویڈیوز دیکھیں اور آگے پھیلائیں،
* اور ان کا بھی جنہوں نے دین کی باتیں سنیں، سمجھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔

* یہ وقت ان کا بھی ختم ہو گیا
جنہوں نے اپنی خواہشات پر قابو رکھا،
اور ان کا بھی جنہوں نے خواہشات کو اپنا رہنما بنا لیا۔

* سال ان کا بھی بیت گیا
جنہوں نے نیکیوں کا سامان جمع کیا،
اور ان کا بھی جنہوں نے قیمتی لمحے فضولیات میں ضائع کر دیے۔

یقین جانئے !
2026 بھی سب کا ہی گزر جائے گا !!
نیکی کرنے والوں کا بھی،
اور بدی میں وقت برباد کرنے والوں کا بھی
فرق صرف اتنا ہوگا کہ ....
کہ کوئی نیکیوں کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
اور کوئی حسرتوں کے بوجھ کے ساتھ۔

✨ تو کیوں نہ آج ہی ہم یہ عزم کر لیں
کہ ان شاء اللہ
نیکی کے راستے پر چلیں گے،
بدی سے دور رہیں گے،
فضول مواد نہ خود دیکھیں گے
اور نہ ہی آگے پھیلائیں گے۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کا گناہ ہمیں قبر تک جا پکڑے۔ 🥀

🖇️ یقیناً اس کا فائدہ ہمیں
دنیا میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی۔
کیونکہ زندگی ملی ہی نیکی کے لیے ہے،
_پھر ہم کہاں بھٹکے پھر رہے ہیں !؟_

اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

https://whatsapp.com/channel/0029VazyGWMFXUuTuvLjry1W

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸*🪷غم کو اتنی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے اندر گھر کر لے۔۔۔۔**اگر اس نے محسوس کر لیا کہ آپ رک گئے ہیں۔؟**تو...
30/12/2025

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸

*🪷غم کو اتنی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے اندر گھر کر لے۔۔۔۔*
*اگر اس نے محسوس کر لیا کہ آپ رک گئے ہیں۔؟*
*تو وہ وہیں ٹھہر جائے گا۔۔۔۔*
*🪷بس غم کو اتنا سا پیغام دینا ہے۔۔۔۔*
*تم آئے ہو، یہ مان لیا…*
*🪷مگر ہماری زندگی صرف تم پر نہیں رُکتی۔*
*ہمیں آگے بھی چلنا ہے*
*🪷کیونکہ جینے کا حق ابھی باقی ہے۔۔۔۔*☺️

🔻 ‏دیدار کر لیجئے شہید ترجمان القسام بریگیڈ جرنیل ابو عبیدہ کاجنت الفردوس میں انبیاء علیہم السلام کا ساتھ نصیب ہو، (آمین...
29/12/2025

🔻 ‏دیدار کر لیجئے شہید ترجمان القسام بریگیڈ جرنیل ابو عبیدہ کا

جنت الفردوس میں انبیاء علیہم السلام کا ساتھ نصیب ہو، (آمین)🤲🏻

🔴عاجل : القسام نے باضابطہ طور پر اپنے عسکری ترجمان *ابو عبیدہ* کی شہادت کا اعلان کر دیا۔💔أنا لله وأنا اليه راجعون 🥀
29/12/2025

🔴عاجل : القسام نے باضابطہ طور پر اپنے عسکری ترجمان *ابو عبیدہ* کی شہادت کا اعلان کر دیا۔💔

أنا لله وأنا اليه راجعون 🥀

29/12/2025




*اللّٰه تعالیٰ کو بتایا کـریں کہ*اللہ تعالیٰ میں آپ سے محبت کرتا ہوں/ کرتی ہوںمیں آپ کی محبت میں گناہ چھوڑنا چاہتا ہوں/ ...
28/12/2025

*اللّٰه تعالیٰ کو بتایا کـریں کہ*
اللہ تعالیٰ میں آپ سے محبت کرتا ہوں/ کرتی ہوں
میں آپ کی محبت میں گناہ چھوڑنا چاہتا ہوں/ چاہتی ہوں
پلیز مجھے استقامت عطا فرمائیں...!!

• 🫶🏻🤍🌸🍃

*صرف الله کو ماننے کا دعوہ نہیں کرنا بلکہ الله کی ماننی بھی ہے*    > یاد رکھیں  جو انسان اپنی اصلاح نہیں  کرتا اپنے موجو...
27/12/2025

*صرف الله کو ماننے کا دعوہ نہیں کرنا بلکہ الله کی ماننی بھی ہے* > یاد رکھیں جو انسان اپنی اصلاح نہیں کرتا اپنے موجود سختیوں سے برائیوں سے نمٹنا نہیں جانتا وہ مستقل مزاج بھی نہیں رہتا اور الله کے راستوں پر چلنے کے بجائے اپنے نفس کے ہاتھوں اکثر مارا جاتا

27/12/2025

*زیادہ چالاکی بھی اچھی نہیں ہوتی....!* 🫢

قدیم نوادرات جمع کرنے کا شوق رکھنے والا ایک شخص ایک دن ایک چھوٹی سی دکان میں داخل ہوا۔ اس کی نظر فوراً دکان کے کاؤنٹر پر پڑی، جہاں ایک شخص بلی کو دودھ پلا رہا تھا۔ مگر دودھ سے زیادہ اس کی توجہ اُس پیالے نے کھینچ لی جس میں دودھ رکھا تھا۔ وہ فوراً پہچان گیا کہ یہ عام برتن نہیں بلکہ نہایت نایاب چینی کا قدیم پیالہ ہے، جس کی قیمت کم از کم تیس ہزار ڈالر ہو سکتی ہے۔

اس شخص نے دل ہی دل میں سوچا کہ شاید دکاندار اس پیالے کی اصل قدر و قیمت سے بالکل ناواقف ہے۔ اس نے اپنی حیرت چھپاتے ہوئے بڑی چالاکی سے پوچھا:
"جناب، کیا آپ یہ بلی فروخت کرنا پسند کریں گے؟"
دکاندار نے مسکرا کر جواب دیا:
"یہ تو میری پالتو بلی ہے، لیکن اگر آپ کو بہت پسند آ گئی ہے تو پچاس ڈالر میں لے جا سکتے ہیں۔"

وہ شخص ایک لمحہ ضائع کیے بغیر پچاس ڈالر نکال کر بلی خرید لیتا ہے۔ جاتے ہوئے اس نے بڑے بے ساختہ انداز میں کہا:
"اب جبکہ بلی میری ہو گئی ہے، میرا خیال ہے یہ پیالہ بھی آپ کے کسی کام کا نہیں رہا۔ اگر برا نہ مانیں تو یہ بھی مجھے دے دیجیے، میں اسی میں بلی کو دودھ پلایا کروں گا۔"
دکاندار نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا:
"جناب! یہ پیالہ میں نہیں بیچ سکتا، کیونکہ اسی پیالے کو دکھا کر میں اب تک تین سو بلیاں فروخت کر چکا ہوں۔" 🤓

اکثر ہم کسی چیز کی ظاہری قیمت پر نظر جما لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ سامنے والا لاعلم ہے، جبکہ حقیقت میں اصل مہارت اس کے پاس ہوتی ہے جو موقع کو سمجھ کر مستقل فائدہ اٹھا رہا ہو۔ کاروبار اور زندگی میں کامیابی صرف قیمتی چیز پہچاننے سے نہیں بلکہ حکمتِ عملی اور درست استعمال سے حاصل ہوتی ہے۔ 😂

*آپ سے ایک رئیکٹ ہی تو مانگتے ہیں ہم آپ وہ بھی نہیں کرتے اگر آپ کو ہماری پوسٹس پسند آتی ہیں تو ایک لائیک کرلیا کریں اور اگر نہیں آتی تو جو دل کرے وہ ریکٹ کرلیا کریں کونسا ہم نے پابندی لگائی ہے بس رئیکٹ کیا کریں لازمی*🥹

*آپ کو پتہ ہے؟*نیند آتے وقت جو جھٹکا محسوس ہوتا ہے یہ دماغ کا قدرتی رد عمل ہوتا ہےجب جسم آرام کی حالت میں جا رہا ہوتا ہے...
27/12/2025

*آپ کو پتہ ہے؟*

نیند آتے وقت جو جھٹکا محسوس ہوتا ہے یہ دماغ کا قدرتی رد عمل ہوتا ہے
جب جسم آرام کی حالت میں جا رہا ہوتا ہے، تو دماغ غلطی سے سمجھتا ہے
کہ آپ گر رہے ہیں، اور فوراً جسم کو جھٹکا دیتا ہے تاکہ آپ جاگ جائیں۔"

27/12/2025

اللہ ضائع توکچھ بھی نہیں کرتا، نہ کوئی دعا نہ کوئی نیکی اور نہ ہی آپ کی کوئی پکار ضائع جاتی ہے۔
اللہ رب العزت کے ہاں ہر چیز کی قدر ہے، ہر وہ عمل جو اس کے لیے ہو۔
ہر وہ آنسو، ہر وہ آہ جو صرف اس کی یاد میں نکلے وہ اسے یاد رکھتا ہے۔ اور بہترین وقت پہ بہترین بدلے سے نواز دیتا ہے۔ ✨

26/12/2025

*انسان کے لیے سب سے بڑی نعمت کیا ہے؟”❤️‍🩹*

*شہرت 👍🏻*
*صحت ❤️*
*دولت 😢*

Address


Telephone

+923042696596

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Muhammad Kashif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafiz Muhammad Kashif:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share