International Defence Analysis

  • Home
  • International Defence Analysis

International Defence Analysis IDA is an independent platform that shares validated defense news, analysis, and weapons acquisition reports from around the globe.

پاکستان نیوی کی نئی آبدوز کا نام پی این ایس/ایم مینگرو کیوں رکھا گیا؟ "مینگرو" مقامی زبان میں شارک کا نام ہے اور یہ 1970...
15/08/2025

پاکستان نیوی کی نئی آبدوز کا نام پی این ایس/ایم مینگرو کیوں رکھا گیا؟

"مینگرو" مقامی زبان میں شارک کا نام ہے اور یہ 1970 سے 2006 تک سروس میں رہنے والی فرانس میں بنی اصل پی این ایس/ایم مینگرو (S-133) کی وراثت کو دوبارہ زندہ کرتا ہے۔

PakistanNavy #

15/08/2025

بڑی خبر
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس(Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے پیشِ نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیاـ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ ہنگور کلاس آبدوزوں کا حوالہ دیتے ہوئے وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس یہ آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوں گی۔ انہوں نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کا یہ منصوبہ یقینی طور پر پاک چین پائیدار شراکت داری میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

حکومت پاکستان نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (KS&EW) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔

لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔

پاک فضائیہ  کا المرتجز اور الیکٹرانک اٹیک سسٹم | بھارتی فضائیہ کا 114 رافال طیارے خریدنے کا منصوبہ🔗 چیک کمنٹس
15/08/2025

پاک فضائیہ کا المرتجز اور الیکٹرانک اٹیک سسٹم | بھارتی فضائیہ کا 114 رافال طیارے خریدنے کا منصوبہ

🔗 چیک کمنٹس

پولینڈ نے امریکہ کے ساتھ 3.8 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 48 ایف-16 سی/ڈی بلاک 52+ لڑاکا طیاروں کو جدید ایف-16 وی...
15/08/2025

پولینڈ نے امریکہ کے ساتھ 3.8 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 48 ایف-16 سی/ڈی بلاک 52+ لڑاکا طیاروں کو جدید ایف-16 وی ورژن میں اپ گریڈ کیا جائے گا، جو بلاک 70/72 کے برابر ہے۔ یہ کام 2028 سے 2038 تک جاری رہے گا، جس میں ریڈار، کمیونیکیشن، ایف-35 کے ساتھ انٹیگریشن اور ہر شعبے میں آپریشن کی صلاحیت بہتر بنائی جائے گی۔

15/08/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2025 کے تنازع کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے ’’چھ یا سات‘‘ طیارے فضا میں مار گرائے۔

14 اگست کے موقع پر پاک فضائیہ کے 8 شیر دل پائلٹس کو ستارۂ جرات سے نوازا گیا۔ یہ وہی ہیروز ہیں جنہوں نے مئی 2025 کے معرک...
15/08/2025

14 اگست کے موقع پر پاک فضائیہ کے 8 شیر دل پائلٹس کو ستارۂ جرات سے نوازا گیا۔ یہ وہی ہیروز ہیں جنہوں نے مئی 2025 کے معرکے میں اپنی جرات، مہارت اور غیر معمولی ہوابازی سے 6 بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے مار گرائے اور دشمن کے جدید ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ عظیم کارنامہ اسکواڈرن نمبر 15 کے جے-10 سی پائلٹس نے سرانجام دیا، جو آج پوری قوم کے فخر اور حوصلے کی علامت ہیں۔ ان کی بہادری نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاک فضائیہ ہر محاذ پر ملک کی
فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

14/08/2025

Enjoy the 6–Nil

Pakistan Announced Rocket Force | FATAH-IV Explained🔗 Check comments
14/08/2025

Pakistan Announced Rocket Force | FATAH-IV Explained

🔗 Check comments

14/08/2025
جشن آزادی اور معرکۂ حق کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام
14/08/2025

جشن آزادی اور معرکۂ حق کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام

There it is: the Fatah-II launcher spotted for the first time.
14/08/2025

There it is: the Fatah-II launcher spotted for the first time.

ترک کمپنی ASELSAN نے مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے ایک صارف کے ساتھ 54 ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کیا ہے، جس کے تحت ریڈار اور ...
13/08/2025

ترک کمپنی ASELSAN نے مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے ایک صارف کے ساتھ 54 ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کیا ہے، جس کے تحت ریڈار اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز براہِ راست فراہم کیے جائیں گے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when International Defence Analysis posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to International Defence Analysis:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share