بزم نعیمیہ

بزم نعیمیہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from بزم نعیمیہ, Media, Lahore.

13/07/2025
03/07/2025
کوہاٹ میں علما کنونشن: دہشت گردی اسلام میں حرام قرارجاوید سلطان آڈیٹوریم میں ایک عظیم الشان علما کنونشن کا انعقاد کیا گی...
19/05/2025

کوہاٹ میں علما کنونشن: دہشت گردی اسلام میں حرام قرار

جاوید سلطان آڈیٹوریم میں ایک عظیم الشان علما کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا "اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دہشت گردی کیوں حرام ہے؟"۔ اس کنونشن کا اہتمام پاک فوج کے 9 ڈویژن کے زیرِ نگرانی کیا گیا جبکہ 73 بریگیڈ، 117 بریگیڈ، کرم ملیشیا اور ٹل سکاؤٹس کی جانب سے آن لائن سیشنز بھی منظم کیے گئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کو "فتنہ خوارج" قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ شریعت میں کسی فرد یا گروہ کو ریاست، افواج یا سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی، انارکی، خودکش حملے اور بے گناہ افراد کو نقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ کنونشن میں کوہاٹ، ہنگو، کرک اور کرم سے 110 علما، کوہاٹ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی جبکہ ٹل، صدہ، تری منگل، علی زئی، پیوار تنگی اور دیگر علاقوں سے تقریباً 500 افراد نے آن لائن شرکت کی۔
علامہ راغب نعیمی نے پیغامِ پاکستان کے نکات کی وضاحت کی جو تمام مکاتبِ فکر کے ہزاروں علما کی متفقہ دستاویز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلام امن، رواداری اور بقائے باہمی کا دین ہے اور دہشت گردی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

تقریب کے اختتام پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی 9 ڈویژن) میجر جنرل زلفقار علی بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ پاکستان کو آپریشن بنیان المرصوص میں صرف 72 گھنٹوں میں فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے مدارس، علما اور معاشرے کے تمام طبقات کی حمایت اور دعاؤں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی سب سے مقدم ہے، اور ہمیں شام، عراق اور یمن جیسے ممالک کے حالات کو دیکھتے ہوئے اللہ کا شکر گزار رہنا چاہیے۔ انہوں نے علما پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی، شدت پسندی اور غیر ملکی بیانیے کے خلاف متحرک کردار ادا کریں اور عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کریں۔

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 08:00 - 22:00
Tuesday 08:00 - 22:00
Wednesday 08:00 - 22:00
Thursday 08:00 - 22:00
Friday 08:00 - 22:00
Saturday 08:00 - 22:00
Sunday 08:00 - 22:00

Telephone

+923064762703

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بزم نعیمیہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category