SMM Guru Guide

SMM Guru Guide I am a social media manager providing advertisement and promotions of your business.

04/08/2025
اپنی آہوں کو فلک کی وسعتوں کے سپرد کر دو ! تمہاری سسکیوں، تمہارے اشکوں، تمہاری مچلتی حسرتوں، تمہاری روح میں انگاروں کی م...
05/06/2025

اپنی آہوں کو فلک کی وسعتوں کے سپرد کر دو !

تمہاری سسکیوں، تمہارے اشکوں، تمہاری مچلتی حسرتوں، تمہاری روح میں انگاروں کی مانند سلگتی چیخوں، تمہارے لبوں پر ٹوٹتی دعاؤں کے پورا ہونے کا دن آن پہنچا
تو پھر بتلاؤ بھلا تم نے اپنے رب کو منانے کے کتنے انداز سنبھال رکھے ہیں؟

ہائے قابلِ ترس ہے وہ انسان جس کے لیے عرفہ جیسا دن آیا اور وہ اپنی کسی بھی غفلت کی وجہ سے اس کو گنوا بیٹھا🥀

~ اختِ حماد

18/05/2025

ایک سٹوڈنٹ نے میسج کیا۔۔میم کلائنٹ کا ایڈ چلارہا ہوں۔۔سٹڈی ویزہ کا بزنس ہے چودہ سو خرچ ہوۓ ہیں دو میسجز آۓ ہیں وہ بھی اررویلیونٹ۔۔۔آپ گائیڈ کردیجیے ۔۔میں نے پیج وزٹ کیا جو غلطیاں نظر آئ تحریر کی صورت لکھ رہی ہوں تاکہ آپ سب کا بھی فائدہ ہوجاۓ ۔۔۔۔میری یہ پوسٹ خصوصی طور پر بزنس اونرز کے نام ایک کھلا خط ہے۔۔۔

محترم بزنس اونر!

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ۔۔۔بس ایک اچھا ایڈ بنا کر، کسی پیج پر رن کرا دو، اور آرڈر آنے لگیں گے۔۔۔۔معذرت کے ساتھ ۔۔ آپ پیسہ بھی ضائع کریں گے، وقت بھی۔۔۔اور ساکھ بھی۔۔۔۔خاص طور پر سروس بیسڈ بزنسز ۔۔ جیسے
اسٹڈی ویزا، ایجوکیشن کنسلٹنسی،کورئیر،ڈاکٹرز،سیلونز، حکمت سے متعلقہ کاروبار اور اسکول، کالج، اکیڈمیز وغیرہ۔۔۔

یہ تمام بزنسز صرف ایک ایڈ سے نہیں چلتے۔بلکہ پہلے ان کی بیس یعنی بنیاد بنانی پڑتی ہے۔۔اب بنیاد کیسے بنے گی ؟

اعتماد پر۔۔ثبوت پر یعنی ریویوز، تجربہ وغیرہ۔۔اور مستقل موجودگی پر یعنی برانڈنگ وغیرہ۔۔

جب میں نے آپ کا پیج دیکھا۔۔۔ تو مجھے کیا نظر آیا؟

نہ کوئی ریویو موجود تھا۔۔۔نہ کوئی ایجوکیشنل پوسٹ۔۔۔نہ کوئی سوالات کے جوابات والی پوسٹ۔۔صرف اور صرف
Apply now
Hurry up
DM for visa

یہ انداز کسٹمر کو دھکا دینے والا محسوس ہوتا ہے۔۔اسے دعوت دینے والا ہرگز نہیں۔۔۔یاد رکھیں۔۔ جو آپ پر اعتماد نہیں کرتا، وہ کبھی انباکس میں نہیں آتا۔۔۔کبھی آپ کی سروس نہیں لیتا۔۔۔

اب آئیے بات کرتے ہیں حل کی۔۔کیونکہ صرف مسئلہ بتانا کافی نہیں ہے۔۔حل بتانا زیادہ ضروری ہے تاکہ آپ اس پر عمل کریں۔۔

آپ کو کن اقسام کی پوسٹس کی ضرورت ہے؟

1. تعلیمی (Educational) پوسٹس۔۔۔یعنی اپنی فیلڈ کا نالج دینا۔۔

کینیڈا میں اسٹڈی ویزا کے ٹاپ 3 آسان آپشنز

2025 کے لیے نئی ویزا پالیسی کیا کہتی ہے؟

کن حالات میں آپ کا ویزا ریجیکٹ ہو سکتا ہے؟

کیوں؟
کیونکہ لوگ اپنے سوالوں کے جواب چاہتے ہیں،
اور جو شخص ان کے سوال کا جواب دیتا ہے۔۔۔
وہی انہیں قابلِ اعتماد لگتا ہے۔۔۔۔

2. معلوماتی (Informational) پوسٹس۔۔۔

ہمارے آفس کے اوقات کار، سروسز، اور مکمل عمل۔۔

اس مہینے کے تمام اپ ڈیٹس ایک پوسٹ میں۔۔

کن ملکوں کے ویزا کا پراسیس فاسٹ ہے؟

کیوں؟ تاکہ کلائنٹ کے سامنے آپ مستقل مزاجی سے موجود رہیں آپ کی برینڈنگ ہوتی رہے۔۔‌

3. ثبوت (Social Proof/Reviews)

کلائنٹس کے ساتھ تصویریں۔۔ویڈیو ٹیسٹی مونیلز۔۔وائس میسجز۔۔۔ سکرین شاٹس۔۔

ہمارے ساتھ کام کرنے والوں کا تجربہ کیسا رہا؟ وغیرہ۔۔

یہی پوسٹس سب سے طاقتور ایڈ بن سکتی ہیں۔کیونکہ جب دوسرا شخص تعریف کرتا ہے۔۔آپ پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔۔۔تو نیا کلائنٹ خود آ جاتا ہے۔

4. تفریحی یا ہلکی پھلکی پوسٹس (Engagement & Relatable)

آپ کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ سوالیہ پوسٹ۔۔

پہلی بار ویزا اپلائی کرنے کا سب سے بڑا ڈر کیا ہوتا ہے؟

کیا آپ نے خواب میں کسی ملک کا سفر کیا ہے؟ وغیرہ۔۔

کیوں؟

لوگ مزاح مزاح میں آپ کے برانڈ/بزنس سے مانوس ہو جاتے ہیں۔

5. پروموشنل پوسٹس۔۔ مگر حد کے ساتھ۔۔۔

ہاں، پروموشن بھی کریں۔۔نگر اس وقت جب آپ کے پیج پر باقی سب اقسام کی پوسٹس پہلے سے موجود ہوں۔۔۔تب اس پروموشنل پوسٹ کا واضح امپیکٹ پڑے گا آپ کو بہترین لیڈز ملیں گی۔۔‌

تو، جب تک آپ کی پیج پر۔۔واضح برانڈ آڈئنٹیٹی۔۔ریویوز، سوشل پروفس۔۔مستقل پوسٹنگ۔۔اور لوگوں کی رہنمائی موجود نہیں ہوگی۔۔آپ کا ایڈ ایک شور ہی رہے گا۔۔پیسے خرچ کرتا رہے گا۔۔آپ کی آواز کبھی نہیں بنے گا۔۔

ایڈ کے رزلٹ کب آتے ہیں؟

جب کسٹمر/کلائنٹ پہلے آپ کو دیکھ چکا ہو۔۔آپ سے کچھ سیکھ چکا ہو۔۔کچھ ریویوز دیکھ چکا ہو۔۔سو جب وہ آپ کا ایڈ دیکھتا ہے تو فوری آپ سے رابطہ کرتا ہے۔۔۔

امید ہے آپ کو میرے یہ مشورے پسند آئیں گے اور آپ ان باتوں کا خصوصی خیال رکھیں گے۔۔۔

والسلام
فقط
سدرہ نسیم
ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹرینر و برانڈنگ سٹریٹیجسٹ



18/04/2025

کنٹینٹ رائٹنگ کیا ہے ؟
اردو میں کنٹینٹ رائٹنگ کا مطلب ہے” تحریری مواد “
لہذا کنٹینٹ رائٹنگ وہ عمل ہے جس میں مختلف ذرائع سے تحریری مواد تیار کیا جاتا ہے ۔
اس مقصد کے لیے زبان میں مہارت ہونا اپنے خیالات کو بیان کرنے کا ہنر انا چاہیے ۔
کنٹینٹ رائٹنگ دراصل مختلف ذرائع کے ذریعے معلومات فراہم کرنے برینڈ اگاہی کو بڑھانے ٹریفک کو بڑھانے کا اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
Task-2
کونٹینٹ رائٹنگ کی اقسام :
بلاگ:
بلاگ ایک ذاتی ڈائری کی طرح ہوتا ہے لیکن یہ ڈائری انٹرنیٹ پر لکھی جاتی ہے ۔بلاگ ویب سائٹ کی ہی ایک قسم کا نام ہے جس میں لوگ اپنی سوچ اور شوق کے مطابق اپنے خیالات تجربات اور معلومات وغیرہ لکھتے ہیں ۔
سوشل میڈیا پوسٹ :
اس سے مراد تحریر تصویر یا ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا پر جیسے فیس بک انسٹاگرام ٹک ٹاک وغیرہ پر ایسا مواد پیش کرنا جو کارین کی توجہ کا مرکز بن جائے -
کاپی رائٹنگ :
کسی خاص پروڈکٹ کی تشہیر وغیرہ کے لیے لکھی جانے والی تحریر کو کاپی رائٹنگ کہتے ہیں
ارٹیکل :
کسی خاص موضوع پر تحقیق وغیرہ کر کے ایسا مواد اکٹھا کرنا جو لوگوں کو معلومات پہنچانے کا ذریعہ ہو -
اشتہاری مواد :
کسی خاص پروڈکٹ کے لیے تصویر اڈیو ویڈیو یا تحریر کی شکل میں پیش کیا جانے والا مواد جس سے اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کی جا سکے -
ہربل ہیر ائل :
اڈینس -
20 سال سے 50 سال تک کے مرد و خواتین
بلاک کا ٹائٹل :
اپ کے روکھے اور بے جان بالوں کا حل
سوشل میڈیا کیپشن :
اگر اپ بھی طرح طرح کے ٹوٹکے ازما کر تھک چکے ہیں تو ایک بار ہربل ہیر ائل ازما کر دیکھیں اور پائیں تمام پریشانیوں کا حل !
کاپی رائٹنگ لائن :
اگر اپ بھی دلکش اور پرکشش لگنا چاہتے ہیں تو ازمائیں ہمارا ہربل ہیئر ائل کیونکہ بال کسی بھی شخصیت کے لیے کشش کا باعث ہوتے ہیں

11/03/2025

بسم اللہ❤️

کچھ عرصہ پہلے مجھ سے کچھ بچیوں نے درخواست کی تھی کہ وہ سماعت سے محروم ہیں سو ہمارے کورسز نہیں کرسکتیں۔۔اگر میں ان کے لیے الگ سے تحریری کورس بنادوں تو انھیں آسانی رہے گی۔۔اس وقت میں نے اس نیک مگر مشکل کام کے لیے وقت مانگا تھا۔۔مگر اب وہ وقت آگیا ہے۔۔کہ میں سماعت اور قوت گویائی سے محروم لوگوں کے لیے ایک الگ تحریری کورس تیار کروں۔۔

یہ کورس صرف ڈیف پرسن کے لیے ہے۔۔میل فی میل عمر جو بھی ہو بس مناسب پڑھے لکھے ہوں۔۔ کم ازکم میٹرک یا انٹر تک تعلیم رکھتے ہوں۔۔مکمل طور پر فری ہے اور سارا کورس میں خود کرواؤں گی ان شاءاللہ

ایڈمیشن کے لیے میں پوسٹ میں ایک گوگل فارم اٹیچ کر رہی ہوں۔۔آپ خود یا آپ کے سرپرست اس فارم کو فل کریں گے۔۔ویریفیکیشن کے بعد میری ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی آپ کو واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کرے گی۔۔کوئ بھی واٹس ایپ پر رابطہ نہیں کرے پلیز۔۔کہ یہ صرف ایک خاص اور بہت پیارے طبقے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔سو میری توجہ صرف انھیں کو جانی چاہئے۔۔۔یہ کورس عید کے بعد شروع ہوگا اور بالکل آسان فہم اور سادہ انداز میں سکھایا جائے گا تاکہ آپ لوگ سیکھ کر معاشی طور پر مضبوطی کا سفر شروع کرسکیں۔۔

https://forms.gle/Lx7hDsG6RSeqEN3g6
یہ گوگل فارم ہے اسے فل کردیجیے ۔۔

اس تحریر کو آپ سب شئیر کرسکتے ہیں یا اپنی وال پر لگاسکتے ہیں۔۔تاکہ متعلقہ لوگوں تک یہ خبر پہنچ جاۓ ۔۔

میں اپنے حصے کا دیا جلا رہی ہوں آپ اپنے حصے کا دیا جلا دیجیے ❤️

سلامت رہیں

سدرہ نسیم

With Sidrobez – I'm on a streak! I've been a top fan for 3 months in a row. 🎉
09/03/2025

With Sidrobez – I'm on a streak! I've been a top fan for 3 months in a row. 🎉

Address

Lahore

Telephone

+923024949818

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SMM Guru Guide posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SMM Guru Guide:

Share