Talha Ghafoor

Talha Ghafoor اچھا شعر سنانے والے
برسوں زندہ رہتے ہیں

شاعرِ مشرق ڈاکٹر حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کا یومِ ولادت (9 نومبر 1877ء)
09/11/2023

شاعرِ مشرق ڈاکٹر حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کا یومِ ولادت (9 نومبر 1877ء)

سروں پہ جس گھڑی گردِ زمانہ پڑتی ہےسفید بالوں کی عزت بچانا پڑتی ہےیہی تو ہوتا ہے عُجلت میں گھر بنانے سےکہیں کی اینٹ کہیں ...
01/11/2023

سروں پہ جس گھڑی گردِ زمانہ پڑتی ہے
سفید بالوں کی عزت بچانا پڑتی ہے

یہی تو ہوتا ہے عُجلت میں گھر بنانے سے
کہیں کی اینٹ کہیں پر لگانا پڑتی ہے

حضرتِ واجد امیر

08/10/2023
ایک عِلمی شام کل رات انجمن ترقی پسند مصنفین کے تنقیدی اجلاس میں جانے کا اتفاق ہوا جس میں ریاض حسین صاحب نے مرزا اطہر بیگ...
05/10/2023

ایک عِلمی شام

کل رات انجمن ترقی پسند مصنفین کے تنقیدی اجلاس میں جانے کا اتفاق ہوا جس میں ریاض حسین صاحب نے مرزا اطہر بیگ کے افسانہ"بے افسانہ" پر مضمون جبکہ شاعری میں فیصل زمان چشتی صاحب نے دو غزلیں تنقید کے لیے پیش کیں۔ ان دو غزلوں میں سے ایک ایک نمائندہ شعر درج ذیل ہے:

ہارے ہوئے قدموں پہ کھڑا سوچ رہا ہوں
کیوں یار کے دروازے پر جا کر ہوا مجروح

کب روتی ہوئی آنکھوں پہ رکھو گے دِلاسہ
ہو جائے گا جب چشمۂِ خوں بار برآمد؟

غزلیں موضوع اور کرافٹ کے لحاظ سے نہایت مضبوط ثابت ہوئیں۔ ان غزلوں کا تقریباً ہر شعر منفرد اور جامع مضمون لیے ہوئے تھا جس میں منعویت اور مقصدیت کا عنصر غالب تھا۔ روایت سے ہٹ کر منفرد ردیف کو شعری پیرائے میں استعمال کرنا اور پھر بخوبی نبھانا ایک مشکل کام ضرور ہے مگر حضرت نے استادانہ مہارت سے اپنے سماجی اور معاشرتی مشاہدے کے نتیجے میں دل سے نکلنے والی باتوں کو خوبصورت شعری ماحول عطا کیا۔ ان غزلوں سے درج بالا دو اشعار نے مجھے اپنے حصار میں جکڑا ہوا ہے دوسرا شعر تو موجودہ المناک صورتحال کی عکاسی کرتا دکھائی دیتا ہے۔وطنِ عزیز کی موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں۔ ایسے نازک حالات میں لب و رُخسار ، جینز ، پیلے دانتوں یا فون کال کی شاعری فراڈ اور دھوکہ بازی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ صاحبِ شعور شاعر کے اشعار اسکی اپنی شخصیت ، وطن اور عہد کی عکاسی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
پہلے شعر کی اگر بات کی جائے تو صد حیف کہ ہمارے شاعروں اور نقادوں نے ادب کے چند مخصوص ناموں اور موضوعات کو پڑھنے کے علاوہ دوسرے مضامین کو پڑھنا اپنے اوپر حرام قرار دیا ہوا ہے۔ سال 2023 میں طبیعیات کے شعبے میں نوبل انعام ایک سیکنڈ کے ارب ویں حصے کی کیلکولیشن کا طریقہ بتانے پر دیا گیا۔ جنگ میں دشمن کا تعاقب کرتے سپاہی کو زیرِ زمین چُھپے بمب پر قدم رکھتے ہی اُٹھانے سے قبل اچانک تبدیل ہونے والی صورتحال کا ادراک بھی کسی ایسے ہی Attosecond (ایک سیکنڈ کا ارب واں حصہ) میں ہوتا ہے۔ Living Organisms کے مزاج کے مطالعہ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ غلطی کرنے کے فوراً بعد کسی Attosecond میں ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے اگرچہ اسے تسلیم جلد یا بادیر کیا جائے یا کہ کبھی نہ کیا جائے۔ ان چیزوں کی تمہید باندھنا اس لیے ضروری تھا کہ شاعر نے ہارے ہوئے قدموں پر کھڑے کھڑے ہی سوچنے جیسی کیفیت کے لمحے اور محسوسات کو فوراً شعری قالب میں ڈھالا ہے جس نے حساس قاری کو اس Attosecond کا حظ اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔

✍️حافظ طلحہٰ غفور

اَب تو سُن لیجئے مُدّعا یا نبیﷺایک لاچار کی اِلتجا یا نبیﷺہر بُرائی کو دل سے بُرا کہہ سکوںایسا ایمان ہو پھر عطا یا نبیﷺح...
29/09/2023

اَب تو سُن لیجئے مُدّعا یا نبیﷺ
ایک لاچار کی اِلتجا یا نبیﷺ

ہر بُرائی کو دل سے بُرا کہہ سکوں
ایسا ایمان ہو پھر عطا یا نبیﷺ

حافظ طلحہٰ غفور

بیٹیوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک شعرسر جُھکاتی ہے نئے دیس چلی جاتی ہےایک بیٹی، یہاں دَستار بچانے کے لیےطلحہ غفورTalha ...
25/09/2023

بیٹیوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک شعر

سر جُھکاتی ہے نئے دیس چلی جاتی ہے
ایک بیٹی، یہاں دَستار بچانے کے لیے
طلحہ غفور
Talha Ghafoor

Address

Lahore

Telephone

+923112845041

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talha Ghafoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Talha Ghafoor:

Share