
19/07/2025
تھرپارکر(ہمارے نماءندےکامران خواجہ سے)تھرپارکر اور عمرکوٹ میں گرمیوں اور بارشوں کے باعث زہریلے سانپوں کے نکلنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سانپ کاٹنے کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر خادم سمیجو نے بتایا کہ علاقے میں 10 سے زائد اقسام کے زہریلے سانپ موجود ہیں۔ سماجی کارکن رام چند کوہلی کے مطابق لوگ دیسی طریقوں سے زہر پھیلنے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مقامی افراد نے تھرپارکر اسپتال کو فوری طور پر بہتر بنانے اور ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔