Dtube Partner Program

  • Home
  • Dtube Partner Program

Dtube Partner Program A DTube MCN is an independent group or organization that collaborates with video creators on DTube.

It acts as a support system for creators, helping them grow, manage content, increase visibility, and earn rewards in DTube's ecosystem using cryptocurren

14/01/2025

New Hindi movie 2025

کہانی ہے اس زمانے کی جہاں دنیا کا اختتام ہو چکا ہے صرف ایک شہر کاشی بچا ہے۔ اس کاشی شہر پہ دور حاضر کا ایک فرعون مسلط ہے...
01/07/2024

کہانی ہے اس زمانے کی جہاں دنیا کا اختتام ہو چکا ہے صرف ایک شہر کاشی بچا ہے۔ اس کاشی شہر پہ دور حاضر کا ایک فرعون مسلط ہے۔جو ہر اس ماں کے پیٹ سے بچے کو ختم کر رہا ہے جس کا انتظار کاشی شہر کا نواسی کئی صدیوں سے کرتے آ رہے ہیں۔ دپیکا اس مووی ایسی ہی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کے بطن سے اس بچے نے جنم لینا ہے۔امیتابھ بچن اس مووی میں اشوا دھاما کا کردار ادا کر رہے ہیں جس نے اس بچے کو بچانا ہے۔ دوسری طرف پربھاس اس فرعون کی تنظیم جس کا نام سپریم ہے کے لئے کام کرتا ہے۔ جس کا مقصد اس بچے کو مارنے کا ہے۔

اگر اپ فرسٹ ہاف پر نظر ڈالیں تو کہانی کافی بے ربط، بے ڈھنگی اور فنی چیزوں میں گزر جاتا ہے اور پربهاس کی انٹری سے ہم نے کافی امیدیں لگا رکھی تھی لیکن اسکا کردار کومیڈی سے بھرا رہا ہے۔ زبردستی کومیڈی گھسیڑ رہے ہیں حلانکے اسکی ضرورت نہیں تھی۔

لیکن سیکنڈ ہاف میری نظر میں ویسے ہی تھا جیسا میں اس مووی سے توقع کر رہا تھا بھائی زبردست مزہ آ گیا ۔ اگر اپ نے مہابھارت دیکھ رکھی ہے تو کہانی کو سمجھنے میں آپکو مدد ملے گی اور جن لوگوں نے مہابھارت نہیں دیکھی سمجھیے وہ کالکی دیکھنے کی بجاۓ مارول دیکھ کے آ گئے ہیں۔ کہانی اینڈ تک اتے اتے اپ سے منوا لے گی کے یہ ایک ماسٹر پیس بننے والا ہے کیوں کے مجھے لگتا ہے اسکا دوسرا پارٹ پہلے پارٹ سے کئی گناہ بہتر ہوگا کیوں کے اینڈ پہ پتا چلا ہے کے اصل میں بھیروا یعنی پربھاس کرن ہے مہابھارت کا سب سے سٹرونگ کریکٹر(جس پہ باقاعدہ میں ایک تبصرہ بھی لکھ چکا ہوں) اور کرن کا کردار جس سنجیدگی میں بدلہ ہے یقینا اگلا پارٹ ہمیں اس سے زیادہ چونکا سکتا ہے۔

اسلام وعلیکمانڈونیشین فلمسجینابھی دوپہر میں اسی گروپ میں اس فلم کا ریویو پڑھا، اور سوچا کہ اگر شئیر ہوی یہ فلم تو دیکھنے...
01/07/2024

اسلام وعلیکم
انڈونیشین فلم
سجین
ابھی دوپہر میں اسی گروپ میں اس فلم کا ریویو پڑھا، اور سوچا کہ اگر شئیر ہوی یہ فلم تو دیکھنے کی ہمت ضرور کرنی ہے کیونکہ ہارر موویز دیکھنے کا حوصلہ بندی میں ذرا کم ہی ہے خیر جیسے ہی واٹس ایپ گروپ میں شئیر ہوی دستی ڈاؤنلوڈ پہ لگا دی کہ ذرا بال بچوں کی چخ چخ سے فری ہوتے ہی آج ڈرنا ہے... اور پہلی بار سواے ایک سین کے آخر تک مووی واچی..
فلم کے ریویو کا اگر کہا جائے تو جناب پیار محبت کے چکر میں غلط صحیح کا فرق بھول جانا ہی انسان کو انسان ہونے کے درجے سے گرا دیتا ہے.. باقی بہت زیادہ کریپی سین نہیں ہیں سوائے اس کے کہ جب نسا اپنے بال کھاتی ہے تو مجھے وومٹنگ ہونے لگی...
ریویو میں تھا کہ متنازعہ فلم ہے.. مجھے بھی دیکھ کر تاسف سا ہی ہوا لیکن ہر کہانی کا اپنا ایک الگ ہی چارم ہوتا ہے سو اب کافی دن دماغ سے یہ نہیں نکلنے والی.. آپ بھی اگر دیکھیں تو میری اس بات سے اتفاق کریں گے..
فلم کے ختم کرنے کے فوراً بعد ریویو لکھا ہے اور ابھی بارہ بجے ہوے ہیں اور بندی کے دماغ پہ فلم پوری طرح مسلط ہے 😑
(نوٹ) رات کا وقت ہارر مووی کے لیے بہتر نہیں ہے
سائرہ

ایک کپل کو گھر کی تلاش تھی تو ان کو ایک مارٹن نامی آدمی کالونی میں گھر دکھانے لے جاتا ہے وہاں ترتیب سے خوبصورت صاف ستھرے...
01/07/2024

ایک کپل کو گھر کی تلاش تھی تو ان کو ایک مارٹن نامی آدمی کالونی میں گھر دکھانے لے جاتا ہے وہاں ترتیب سے خوبصورت صاف ستھرے ایک جیسے بہت سارے گھر بنے ہوتے ہیں۔ وہ آدمی ان کو گھر دکھاتے ہوئے ف*ج میں رکھی وائن اور اسٹرابریز کا ویلکم گفٹ بھی پیش کرتا ہے۔ ابھی وہ گھر دیکھ ہی رہے ہوتے ہیں کہ وہ آدمی خاموشی سے وہاں سے غائب ہو جاتا ہے۔ وہ اس کو ڈھونڈتے باہر آتے ہیں تو وہ کہیں بھی نہیں دکھائی دیتا نہ اس کی گاڑی کھڑی ہوتی ہے۔وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکلنا چاہتے ہیں مگر وہیں سڑکوں پر گم ہو کر رہ جاتے ہیں۔اور گاڑی بار بار ان کے گھر کے سامنے ڈور نمبر 9 پر واپس لے آتی ہے۔ تھک ہار کر وہ وائن اور اسٹرابریز ٹیسٹ کرتے ہیں تو انہیں کوئی بھی ذائقہ محسوس نہیں ہوتا۔ایسے ہی دن رات وہاں سے نکلنے کی کوششیں کرتے ان کو گھر میں رہتے کئی مہینے ہو جاتے ہیں۔ ٹھیک سے کچھ بھی نہ کھانے کی وجہ سے وہ دن بہ دن کمزور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ انھیں روز ایک باکس ملتا ہے جس میں کھانے پینے کی اور روز مرّہ استعمال کرنے کی کچھ چیزیں دی جاتی ہیں مگر رکھ کر کون جاتا ہے دکھائی نہیں دیتا۔
آہستہ آہستہ غور کرنے پر انہیں معلوم پڑتا ہے کہ ان کے علاوہ وہاں کوئی بھی انسانی مخلوق یا جانور موجود نہیں۔ وہاں کی ہر چیز آرٹیفیشل لگتی ہے۔ سورج، بادل، ہوا، مٹی ایوری تھنگ..
پھر ایک روز انہیں باکس میں چھوٹا سا بےبی بھیج دیا جاتا ہے. جس کو انھیں نا چاہتے ہوئے بھی پالنا پڑتا ہے۔ بچہ انہیں بہت تنگ کرتا جیسے انسان کے کرتے 😅 وہ مہینے کے حساب سے بڑا بھی ہونے لگتا ہے۔ ان کو دیکھ کر ان ہی کی mimicry کرتا رہتا ہے۔ ایک دن وہ غائب ہو جاتا ہے۔ واپس ملنے پر لڑکی پوچھتی ہے کہ تم جس سے ملے وہ کیسا ہے؟ تو وہ کہتا ہے مجھے بتانے کے لیئے منع کیا گیا ہے۔ وہ کہتی ہے اچھا مجھے ذرا اس کی نقل اتار کر بتاؤ۔۔ تب وہ بچہ کچھ ایسے رسپونس کرتا ہے جسے دیکھ کر لڑکی خوف سے رونے لگتی ہے..
وہ وہاں کتنا عرصہ رہے؟
نکل پاتے ہیں یا نہیں یا ان کو ادھر لانے والے کون سے creatures تھے؟ ان سب کا جواب آپ کو مووی دیکھنے پر ہی ملے گا۔
یہ 2019 میں ریلیز ہونے والی ایک SciFi، psychological thriller فلم ہے۔ کچھ باتیں آپ کو complicated اور illogical بھی لگیں گی مگر اس کو سمجھنے کے لیئے آپ ایک کوئل کی لائف کو observe کیجئے گا یا ایک ایکویریٔم 🌚
خود ہمارا لائف سرکل بھی آپ کو اس

الفا قبل از مسیح دور پہ بنی یہ فلم انسان جو پتھر کے زمانے میں رہتا ھے جنگلی جانوروں کا شکار کرکے پیٹ پالتا ھے اور پتھر ک...
30/06/2024

الفا
قبل از مسیح دور پہ بنی یہ فلم
انسان جو پتھر کے زمانے میں رہتا ھے جنگلی جانوروں کا شکار کرکے پیٹ پالتا ھے
اور پتھر کے بنے ہتھیار جو شکار کرنے اور اپنا بچاؤ کرنے میں استعمال ہوتے ہیں
ایک قبائلی سردار کا بیٹا اپنے والد اور قبیلے کے چند مردوں کے ساتھ شکار کے لیۓ نکلتے ہیں تاکہ آنے والی سردیوں کے لیۓ جنگلی جانوروں کا شکار کرسکیں
سردار کا بیٹا کیڈا شکار کرتے ھوۓ حادثے کا شکار
ہوجا تا ھے اور قبیلے کے لوگ اسے مردہ سمجھ کے چھوڑ جاتے ھیں

اسکے بعد کہانی شروع ھوتی ھے زندگی کی جنگ کی
جہاں ستاروں کی مدد سے اسے کی مدد سے اسے راستہ چننا ھے گھر کا
جنگ لڑنی ھے بھوک سے بھیڑیوں کتوں اور دیگر جانوروں سے
فلم کی MBD rating hai 6.4/10
Budget 51million
Box office 99.1 million
سلیمان سعید

ہارر فلم اور دلخراش واقعہ -   ______________جنات ، بھوت پریت اور چڑیلوں سے متعلق موضوعات مجھے بہت مرغوب ہیں اور ان سے می...
30/06/2024

ہارر فلم اور دلخراش واقعہ -
______________

جنات ، بھوت پریت اور چڑیلوں سے متعلق موضوعات مجھے بہت مرغوب ہیں اور ان سے میرا چولی دامن کا ساتھ ہے اور وقتا فوقتاً میں اس حوالے سے لکھتا بھی رہتا ہوں۔
یہ الگ بات ہے کہ ایک عام اور معصوم انسان کی طرح مجھے بھی ڈر لگتا ہے۔ آج میں آپ سے ایک ایسا دلخراش واقعہ شیئر کرنا چاہتا ہوں، لیکن میری گزارش ہے کہ کمزور دل افراد یہ واقعہ نا پڑھیں۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ آج سے سات سال قبل میں پڑھائی کی غرض سے نیا نیا پردیس آیا تھا اور ہاسٹل میں مقیم تھا۔ پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ ہونے کی وجہ سے مجھے اکیلا کمرہ ملا ہوا تھا۔ دسمبر کی سرد راتیں تھیں اور ویک اینڈ کی بارش سے بھرپور راتیں تھیں۔
میں نے ویک اینڈ کی مناسبت سے چار پانچ ہارر فلمیں جمع کی ہوئی تھیں جن میں the grudge بھی شامل تھی۔
دلخراش واقعہ سے پہلے فلم کی کہانی جان لیجیے۔

اس فلم کی مختصر سی کہانی یہ ہے کہ ایک جاپانی خاتون کو ایک امریکی پروفیسر سے یک طرفہ محبت ہو جاتی ہے، پروفیسر اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں۔
دونوں کی الگ الگ جگہ شادی ہوجاتی ہے پھر کافی سال بعد جاپانی خاتون کے شوہر کو اپنی بیوی کی ڈائری پڑھ کر اس کی پرانی محبت کا علم ہو جاتا ہے اور وہ بیوی اور اپنے بچے دونوں کو قتل کرکے خودکشی کرلیتا ہے۔
سب سے اہم بات اس فلم کی یہ ہے کہ یہ ہندی ہارر فلموں کی طرح نہیں ہے کہ دو دن بعد اس کا اثر ختم ہو جائے ، یہ فلم آپ کا سکون برباد کردے گی اور دو تین ہفتوں تک آپ کے ذہن پر خوف سوار رہے گا۔

خیر یہ فلم دیکھنے کے بعد میری حالت ٹائٹ ہوچکی تھی میں نے سونے سے پہلے واش روم کی لائٹ آن کردی کہ آنکھوں میں چبھن بھی نا ہو اور کمرے میں زیادہ روشنی بھی آتی رہے تاکہ ڈر نا لگے۔

ابھی میری آنکھ لگے کچھ وقت ہی گزرا ہوگا کہ اچانک کسی نے میرا نام پکارا

" میکائیل.... میکائیل "
میں چونکہ نیند میں تھا اسلیے خواب سمجھ کر سوتا رہا، پھر اچانک آواز آئی

" میکائیل جاگ رہے ہو "

یہ آواز سن کر میں بیڈ سے اچھل پڑا اور میرا دل اچھل کر حلق تک آگیا۔
دسمبر کے مہینے میں مجھے پسینے آنے لگے، میرا سانس رکنے لگا ، میں نے گھڑی میں وقت دیکھا تو رات کے تین بج رہے تھے۔
میں نے ڈرتے ڈرتے دروازے کی طرف دیکھا اور آواز کی سمت پر غور کیا تو آواز واش روم سے آرہی تھی 😱

میں نے ہمت کرکے آیتہ الکرسی کا ورد شروع کردیا

Curious Case Of Benjamin Button ..مووی ایک مکمل شاہکار  ہے ۔۔Brad Pitt اور cate Blanchetکی ایک خوبصورت جوڑی۔۔۔مووی ایک ا...
30/06/2024

Curious Case Of Benjamin Button ..

مووی ایک مکمل شاہکار ہے ۔۔

Brad Pitt اور cate Blanchet
کی ایک خوبصورت جوڑی۔۔۔

مووی ایک ایک مریض کے گرد گھومتی ہے
جو پیدا ہوتے ہیں ایک مرض میں مبتلا ہوتا ہے ۔
جس مرض کا نام ہے Benjamin Button

اس بیماری میں یہ ہوتا ہے کہ
انسان اپنی زندگی Backward ڈائریکشن میں گزارتا ہے
مطلب کہ
پہلے بوڑھا ، پھر جوان پھر بچہ ۔
اس مووی میں بھی یہی ہوتا ہے ۔
ایک بچہ پیدا ہوتا ہے اس بیماری کے ساتھ ۔
ہوتا تو وہ بچہ ہے
لیکن اس کا جسم کسی بوڑھے شخص جیسا ہوتا ہے ۔
اس کو دیکھ کر لگتا کہ وہ جیسے کوئ بزرگ شخص ہو
اس کے ماں باپ ا سکو ایک جگہ چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں
وہاں سے اس کو ایک میاں بیوی اٹھا لیتے ہیں ۔

وہ بزرگ بچہ پھر اپنی زندگی کی منزلیں طے کرنا شروع کرتا ہے

وہ بزرگ بچہ جیسے جیسے عمر میں بڑا ہونا سٹارٹ ہوتا ہے۔
ویسے ویسے ہی اس کی جسمانی ساخت بھی بزرگ سے جوانی کی طرف آنا شروع ہو جاتی ہے ۔
وہ جوان ہوتا ہے پھر نوجوان پھر لڑکا اور جب وہ آخر پہ اپنی زندگی گزار چکا ہوتا ہے۔
تو وہ اپنی محبوبہ کی بانہوں میں ایک چھوٹے سے بچے کی طرح ہوتا ہے۔۔

اس کہانی میں
جو ایک محبوبہ اور ایک مریض کے درمیان محبت دکھائ گی ہے
وہ بہت خوبصورت ہے ۔۔
لڑکا بزرگی سے بچپن کی طرف سفر کر رہا ہوتا ہے
اور لڑکی بچپن سے بزرگی کی طرف ۔۔

یہ مووی دیکھنے کے قابل ہے
۔
اس کے بعد جو Narrator ہے
اس نے جس خوبصورتی کے ساتھ اس کو Narrate کیا ہے

اس کی مثال نہیں ملتی ۔

بریڈ پٹ
اور کیٹ کی ایکٹنگ ۔۔
وہ تو پھر لاجواب ہے ہی ۔

شکریہ

Bhot jald Aaa Raha hai Urdu zuban min surf Dtube pay
28/06/2024

Bhot jald Aaa Raha hai Urdu zuban min surf Dtube pay

Coming Soon Download Dtube App
22/04/2024

Coming Soon Download Dtube App

Address


Telephone

+923175664150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dtube Partner Program posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dtube Partner Program:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share