Ptv drama andhera ujala

  • Home
  • Ptv drama andhera ujala

Ptv drama andhera ujala i am english speaking teacher

17/10/2024

Impor tance of english learning
#

16/10/2024

16/10/2024
Big shout out to my newest top fans! 💎 Zia Ud Din, Naeem Shah, Abrar Ahmad, Baidar Bokhari, Raja Afzal Raja, Mian Shahza...
12/10/2024

Big shout out to my newest top fans! 💎 Zia Ud Din, Naeem Shah, Abrar Ahmad, Baidar Bokhari, Raja Afzal Raja, Mian Shahzad, Imtiaz Hussain, Tehseen Ahmad

Drop a comment to welcome them to our community,

مرد كى پانچ حركات كو عورت بہت پسند كرتى ہے جس كو اكثر لوگ نہيں جانتے: 1۔ عورت كے ہاتھوں كو اپنے ہاتھوں ميں لينا، اس سے ب...
22/08/2024

مرد كى پانچ حركات كو عورت بہت پسند كرتى ہے جس كو اكثر لوگ نہيں جانتے:
1۔ عورت كے ہاتھوں كو اپنے ہاتھوں ميں لينا، اس سے بيوى اطمئنان اور راحت محسوس كرتى ہے۔
2۔ بيوى كے چہرے اور ماتھے پر لٹكنے والے بالوں كو نرمى سے ہٹانا، ايسا كرنے سے بيوى آپ كو ہر طرح كا تاثر دے گى۔
3۔ بيوى كے آنسوؤں كو اپنى انگليوں سے صاف كرنا، اس ميں عورت اپنے ليے حد درجے كى اپنائيت محسوس كرتى ہے۔
4۔ بيوى كو يہ كہنا كہ مجھے آپ سے محبت ہے، (I love you) حتى كہ بيوى كو غصے كى حالت ميں بھى يہ كہيں، يہ كہنے سے بيوى میں آپ كے ليے لَو فيلنگز پيدا ہوں گى اور ممكن ہے وہ بھى آپ كو ايسے ہى كلمات كا تبادلہ خيال كرے۔
5۔ بيوى كے ماتھے پربوسہ ديتے ہوئے كہيں كہ آپ ميرے ليے اللہ كى طرف سے بہت بڑى نعمت ہیں جو اللہ سبحانہ وتعالىٰ نے مجھے تحفے میں دى ہے...♥️😘😘💯💯

20/08/2024

عورت کیلئے شادی کیوں ضروری ہے۔۔۔ ؟

۔
ایک عورت ماہر نفسیات کے پاس گئی اور کہا:
" میں شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں پڑھی لکھی ہوں، خود کماتی ہوں اور خود مختار ہوں۔
اس لئے مجھے خاوند کی ضرورت نہیں ہے مگر میں بہت پریشان ہوں کیونکہ میرے والدین شادی کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
آپ بتائیں کہ میں کیا کروں۔۔؟"

ماہر نفسیات نے کہا:
"بےشک تم نے بہت کامیابیاں حاصل کرلی ہیں لیکن بعض دفعہ تم کوئی کام کرنا چاہو مگر نہ کر سکو۔
کبھی تم سے کچھ غلط ہوگا۔
کبھی تم ناکام ہوجاؤ گی۔
کبھی تمھارے پلان ادھورے رہ جائیں گے۔
کبھی تمھاری خواہشیں پوری نہیں ہوں گی۔۔
تب تم کس کو قصوروار ٹھہراؤ گی۔۔۔؟
کیا اپنے آپ کو قصور دو گی۔۔؟"

لڑکی:
"نہیں، بالکل بھی نہیں، میں اپنے آپ کو کیوں قصور دوں گی۔۔؟"

ماہر نفسیات:
" بالکل یہی وجہ ہے کہ تمھیں ایک خاوند کی ضرورت ہوگی، جسے اپنی غلطیوں کا ذمہ دار ٹھہرا سکو۔"
😅😅😅😅

*سُہانے موسم کا أغاز ۔۔۔۔۔۔ !!!*16 اگست سے شروع ہونے والا پنجابی مہینہ بھادوں اور اُسکی دلچسپ روایات ۔۔۔۔۔دیسی کیلنڈر کا...
19/08/2024

*سُہانے موسم کا أغاز ۔۔۔۔۔۔ !!!*

16 اگست سے شروع ہونے والا پنجابی مہینہ بھادوں اور اُسکی دلچسپ روایات ۔۔۔۔۔

دیسی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے بادشاہ راجہ بکرم اجیت کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام کی وجہ سے یہ کلینڈر بکرمی کیلنڈر بھی کہلاتا ہے۔ بکرمی یا دیسی کیلنڈر بھی تین سو پینسٹھ (365) دنوں کا ہوتا ہے اور اس کیلنڈر کے 9 مہینے تیس (30) دنوں کے ہوتے ہیں جبکہ ایک مہینہ وساکھ اکتیس (31) دن ہوتا ہے اور باقی دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) دن کے ہوتے ہیں۔
بھادوں پنجابی , بکرمی اور نانک شاہی کیلنڈر کا چھٹا مہینہ ہے جو ساؤن کے بعد آتا ہے اور آٹھویں انگریزی مہینے اگست کی 16 تاریخ سے ستمبر کی 15 تاریخ تک رہتا ہے اور اس مہینے کے 31 دن شمار کیے جاتے ہیں۔

بھارتی اور پاکستانی پنجاب میں ساؤن اور بھادوں بارشوں کے مہینے ہیں جس میں مُون سُون کی بارشیں ہاڑ یعنی جون اور جولائی کی شدید گرمی کے بعد گرمی کا زور توڑ دیتی ہیں اسی لیے بھادوں کو پنجاب میں اچھے موسم والا مہینہ جسکی گرمی برداشت کے قابل ہوتی ہے تصور کیا جاتا ہے۔
بابا گُرو نانک جو سکھوں کے سب سے بڑے گُرو ہیں اپنی کتاب گُرو گرنتھ صاحب میں لکھتے ہیں کہ "بھادوں بارش کا مہینہ انتہائی خوبصورت مہینہ ہے اور ساؤن اور بھادوں رحمت والے مہینے ہیں جس میں بادل نیچے اُترتا ہے اور تیز بارش برساتا ہے جس سے پانی اور زمین شہد سے بھر جاتے ہیں اورخالق زمین پر گھومتا ہے”۔
"روایات میں ہے کہ پنجابی کے 12 مہینوں کے نام گیاراں بھائیوں (ویساکھ، جیٹھ، ہاڑ، ساون، اسو، کتک، مگھر، پوہ، ماگھ، پھگن، جیت اور 1 بہن (بھادوں) کے نام پر رکھے گئے یعنی سال کے سارے مہینوں میں بھادوں گیاراں بھائیوں کی اکلوتی اور انتہائی لاڈلی بہن ہے۔"
پروفیشنل نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھادوں جہاں انتہائی لاڈلی اور میٹھی ہے وہاں منہ زور، نک چڑھی، تیکھی اور چُبھنے والی بھی ہے اسی لیے اس مہینے کی گرمی اگر تیز ہوجائے تو انسان پسینے سے شرابور ہوجاتا ہے، اس مہینے میں ہوا اگر چلتی ہو تو انتہائی سہانہ موسم ہوتا ہے اور ہوا اگر بند ہو جائے تو سانس بھی بند ہو جاتی ہے۔
کہتے ہیں بھادوں اگر برسے تو زمین پر رہنے والی مخلوق چرند، برند، حشرات سبھی اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور اس دلفریب موسم کے مزے لُوٹتے ہیں اور بھادوں اگر خُشک ہو جائے تو یہ ہر چیز کو خشک کرکے رکھ دیتی ہے اس لیے اس موسم میں رب کائنات سے رحمت کی دُعائیں مانگنی چاہیے تاکہ اس موسم کی سختی سے بچا جا سکے۔

22 بھادوں کی رات کو بھدروں کا تارا طلوع ہو جائے گا۔ دیسی موسمی پیشگوئی کے مطابق 23 بھادوں کے دن سے ہم سردیوں میں داخل ہوجاتے ہیں , کیونکہ بھادوں کی 22 تاریخ کے بعد مکھی مچھر کا خاتمہ ہونا شروع ہوجاتا ہے، اور مویشی پال بھائی مال مویشی سے مکھی مچھر بھگانے کے لئے دھواں نہیں لگاتے۔ 22 بھادوں کے ٹھیک ایک ہفتہ بعد اسوج (اسوں) کا دیسی مہینہ شروع ہوجاتا ہے اور اسوں میں صبح کے وقت شمال کی طرف سے ہوائیں چلتی ہیں جو کہ نارمل سے قدرے ٹھنڈی ہوتی ہیں اور درجہ حرارت گرانے میں کافی مدد دیتی ہیں۔ بھادوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ جیٹھ اور ہاڑ کی شدید گرمی کو ختم کرنے کے بعد جب خُود ختم ہوتی ہے تو اپنے وجود کو کھونے کے ساتھ یہ زمین پر بہار کو جنم دیتی ہے اور موسم کو زمین والوں کے لیے انتہائی خوشگوار بنا دیتی ہے۔

17/08/2024

پری اپروول

منظرنامہ حیات

1-بکھری سوچیں ، بارش ، بادل ، بارش میں اچھلتے کودتے بچے ، دروازے سے جھانکتی ایک ماں کی پیار بھری آنکھیں جو اپنے بیٹے کو اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتا دیکھ ایک اطمینان بھری مسکراہٹ لیے کھڑی ہے ۔ اس کے دل میں بھی جدائی کا غم ہے پر وہ اپنے بچوں کی خوشی میں خوش ہے ۔

2- ایک بیوی کی محبت بھری آواز جو ہر تھوڑی دیر بعد گونجتی ہے کہ اب بس کردو کتنا نہاؤ گے تم لوگ بارش میں ۔ اندر آجاؤ اب ۔ بیک وقت وہ شوہر اور بچوں دونوں سے مخاطب ہے ۔ اسکی بڑی بڑی آنکھوں میں محبت کا سمندر موجزن ہے ۔

3- تین چار مکان چھوڑ کر ایک نیا گھر زیر تعمیر ہے ۔ بارش کی وجہ سے آج کام بند ہے ۔ اس زیر تعمیر گھر کی حفاظت کے لیے ایک نہایت عمر رسیدہ چوکیدار معمور ہے ۔ چارپائی کے اوپر وہ خاموش سا بیٹھا ہے ۔ اسکی خاموشی کی گونج بارش کی بوندوں سے زیادہ ہے ۔ اسکے جسم پر ایک برائے نام چادر ہے ۔ اسکی آنکھیں اور چہرہ بے تاثر ہے ۔ ایسا لگتا ہے اس کو بارش سے کوئی غرض نہیں ہے ۔ یوں لگتا ہے جیسے متاع حیات لٹائے بیٹھا ہے یا پھر اس نے راز حیات پا لیا ہے اور اس کو اس کائنات کی رنگینی سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

4- اتنی بڑی کالونی میں ایک آوارہ چھوٹا کتا بارش میں بھیگتا سڑک پر پھر رہا ہے ۔ اس کو دیکھ کر لوگ گھر کے دروازے بند کر لیتے ہیں کہ کہیں یہ اندر نہ آ جائے ۔ کوئی اس کو خوراک نہیں ڈال رہا ۔ نہ جانے کب سے بھوکا ہے یہ کتا ۔ اسکے گلے میں ایک رسی ہے ۔ بارش میں بھی وہ ہانپ رہا ہے ۔ اچانک سے ایک شخص کی اس پر نظر پڑتی ہے وہ اس کے گلے کی رسی کھولتا ہے اسکو سہلاتا ہے وہ چھوٹا سا پیارا کتا اس کے قدموں میں لوٹنا شروع کردیتا ہے ۔ اس کے بچے اس کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں اس کے دودھ پانی کا بندوست کیا جاتا ہے اور پھر گھر کا دروازہ بند کردیا جاتا ہے ۔ کتا اب گھر کے باہر بیٹھا ہے ۔ وہ تو اب اس در کا ہو چکا ہے ۔ لیکن در والے گھر کے اندر جا کر اپنی زندگی میں گم ہو گئیے ہیں ۔

5- رات کے دس بج رہے ہیں ۔ بارش بدستور برس رہی ہے ۔ ٹپ ٹپ ٹپ ٹپ ۔۔۔۔۔ سوچوں کے دھارے جاری ہیں ۔ ۔ خاموش سنسان سڑک بول رہی ہے ۔ ہواؤں کی سرسراہٹ میں انجانی آوازیں ہیں ۔ اس کالونی میں بڑے بڑے گھر ہیں اور ان میں اس بارش میں بھی ڈھیروں روشنیاں ہیں اور ان کو اس منظرنامہ حیات سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔

ع م را ن

Address


Telephone

+923478650218

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ptv drama andhera ujala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ptv drama andhera ujala:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share