GB Plus

GB Plus GB PLUS is the Web Television Channel of Gilgit-Baltistan.

GB PLUS HD
17/08/2025

GB PLUS HD

17/08/2025

گلگت میں بجلی کی طویل بندش، ہسپتالوں میں مریضوں کی جانیں خطرے میں
گلگت:
گلگت شہر اور مضافات گزشتہ کئی دنوں سے شدید بجلی بحران کا شکار ہیں۔ نالتر ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو حالیہ سیلابی ریلے سے پہنچنے والے نقصان کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئی ہیں۔
ہسپتالوں میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے آکسیجن مشینیں، وینٹی لیٹرز اور دیگر جان بچانے والے آلات متاثر ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر جنریٹرز اور متبادل انتظامات کے باوجود بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہسپتالوں میں جان بچانے والے آلات مسلسل چلتے رہیں۔
علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر پاور اسٹیشن کی مرمت اور بحالی کے اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
منظر شگری

17/08/2025

مون سون کے مزید خطرناک اسپیل کی پیشگوئی
عوام اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں
چیئرمین این ڈی ایم اے نےخبردار کردیا

17/08/2025

پاک فوج نے ناممکن کو ممکن بنا دیا!
صرف 18 گھنٹوں میں باغیچہ روڈ بحال کر دیا

چلاس : چلاس کی پولیس نے چاول، دالیں و دیگر کھانے کا سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تقریباً تین ل...
17/08/2025

چلاس :
چلاس کی پولیس نے چاول، دالیں و دیگر کھانے کا سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تقریباً تین لاکھ مالیت کے چاول، دالیں، مصالحہ، سویاں ودیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

سکردو۔ ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو کی نگرانی میں شاہراہِ بلتستان (جے ایس آر) ستک نالہ روندو ...
17/08/2025

سکردو۔
ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو کی نگرانی میں شاہراہِ بلتستان (جے ایس آر) ستک نالہ روندو میں آنے والے سیلابی ریلے اور طغیانی کی صورتِ حال پر گزشتہ ایک روز سے مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔
اس وقت محکمہ مواصلات و تعمیرات سکردو اور ایف ڈبلیو او کی ہیوی مشینری اور ڈمپرز موقع پر موجود ہیں اور بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ ستک پل کو محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سکردو و روندو، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کی مشینری اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ نالے میں شاہراہ اور اطراف میں ہونے والے کٹاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ستک پل سے سیلابی ملبہ ہٹانے اور شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی غرض سے دونوں اطراف سے ہیوی مشینری کے ذریعے ایمرجنسی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ اس شاہراہ کی بندش کے باعث پورے بلتستان میں اشیائے خوردونوش، پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر ذرائع آمدورفت متاثر ہوئے ہیں، جن کی بروقت بحالی کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ انشاء اللہ شاہراہِ بلتستان کو جلد از جلد ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Commissioner Baltistan Division
District Administration Skardu

حسن ابدال کےعلاقہ ڈھلیاں کےایک گھرسے خطرناک سانپ برآمد ہوا  رہائشی عابد محمود کی کال پر ریسکیو1122کی بروقت کارروائی، موق...
17/08/2025

حسن ابدال کےعلاقہ ڈھلیاں کےایک گھرسے خطرناک سانپ برآمد ہوا
رہائشی عابد محمود کی کال پر ریسکیو1122کی بروقت کارروائی، موقع پر پہنچ کر نہایت مہارت سے خطرناک سانپ کو پکڑ لیا جس سے گھر کے باسیوں نے سکھ کا سانس لیتےہوئےریسکیو ٹیم کاشکریہ ادا کیا

17/08/2025

میرا بیٹا جہاں بھی ہے نکال کر دے دیں۔۔
اسکردو کشتی حادثے میں لاپتہ بیٹے کی ماں کی فریاد
حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ

17/08/2025

سکردو:
اپوزیشن لیڈر کاظم میثم و دیگر رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں،

17/08/2025

#سکردو اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی سربراہی میں سکردو میں موجود اپوزیشن اراکین کی ہنگامی پریس کانفرنس۔

پشاور(نیوز ڈیسک)سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر کی خصوصی کوریج کےلئے ...
17/08/2025

پشاور(نیوز ڈیسک)سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر کی خصوصی کوریج کےلئے نجی چینل کی ٹیم پہنچ گئی۔

جہاں اب تک سرکاری امدادی ادارے بھی نہیں پہنچ سکے وہاں جیو نیوز پہنچ گیا، قادر نگر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد بھی شامل ہیں۔

شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ضلع شانگلہ و بونیر، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری ضلع بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ضلع مانسہرہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی سیلاب متاثرین تقسیم کی نگرانی کریں گے۔

پاک فوج سمیت دیگر تمام ادارے اور این جی اوز بھی ریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کوہاٹ کے علاقہ ریگی شینو خیل میں خون کی ہولیفائرنگ سے سات افراد جان بحق اور ایک زخمی ۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور...
17/08/2025

کوہاٹ کے علاقہ ریگی شینو خیل میں خون کی ہولی
فائرنگ سے سات افراد جان بحق اور ایک زخمی ۔
ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا
1 عبدالرزاق ولد نورالرحمن عمر 18 سال (زخمی)
جبکہ فوت شدگان کی لسٹ مندرجہ ذیل ہیں۔
2 عبدالصمد ولد نورالرحمن عمر 31 سال
3 ساجد ولد عزیزالرحمن عمر 25 سال
4 یوسف ولد محمد عاصم عمر 18 سال
5 اشفاق ولد سید عالم عمر 18 سال
6 مصطفیٰ ولد محمد عالم عمر 15 سال
7 حمزہ ولد ناصر عمر 16 سال
8 یاسر ولد صلاح الدین عمر 15 سال
تمام کا تعلق خڑہ گھڑی محمد زئی سے ہیں۔

Address


Telephone

+923105533116

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB Plus:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share