This page all Digital Creotor and entrepreneurship
05/08/2025
"ہماری پہچان پاکستان ہے، اور یہی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہم ہر ثقافت، ہر زبان، اور ہر رنگ کا احترام کرتے ہیں، لیکن جب ثقافت کو نفرت اور تفریق کا ہتھیار بنایا جائے تو پھر جواب دینا لازم ہو جاتا ہے۔
یاد رکھیے! وہ لوگ جو آزادی سے پہلے انگریزوں کے دربان تھے اور بنیوں کے تلے کام کرتے تھے، آج انہی بنیوں کی چھوڑی ہوئی زمینوں پر قابض ہو کر اسے 'اپنا حق' کہہ رہے ہیں۔ اور سندھی عوام کی محرومیوں اور حکومت کی ناکامیوں کو 'اجرک' کی آڑ میں چھپایا جا رہا ہے۔
ہم ثقافت کے دشمن نہیں، ہم تو وہ لوگ ہیں جو اتحاد، بھائی چارے اور وحدت کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"جس نے عصبیت (لسانی، نسلی یا قبائلی تعصب) کی طرف بلایا، وہ ہم میں سے نہیں۔"
(ابو داؤد: 5119، مسند احمد: 5114)
لہٰذا فیصلہ آپ کا ہے — کیا آپ نبی ﷺ کے اُمتی بننا چاہتے ہیں یا زبان، قوم اور فرقے کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والے؟
پاکستان سب کا ہے، اجرک ہو یا پگ، پشاوری چپل ہو یا بلوچی کڑھائی — ہمیں ہر رنگ سے محبت ہے، بس شرط یہ ہے کہ یہ رنگ نفرت کے بجائے محبت کا پیغام دیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Usama Rehman Khan Ghori posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.