Mohsin Ali Awan

Mohsin Ali Awan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohsin Ali Awan, News & Media Website, Haripur.

19/07/2025
19/07/2025

یہ بچہ 4 دن سے لاپتہ ھے مردان منگا سے پنڈی میں 26 نمبر سے منڈی موڑ کے ارد گرد دیکھا گیا ھے جسے بھی نظر اے تو اس نمبر پر رابطہ کرے یا متعلقہ تھانے میں اطلاع دی جاے رابطا نمبر 03199576064

19/07/2025
18/07/2025

تھانہ حطار پولیس کی کاروائی ، 13/14 سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
ڈی پی او ہر ی پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
تھاہ حطار کی حدود میں گزشتہ روز 13/14 سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کا واقع پیش آیا ۔مدعی کی رپور ٹ پرملزم کے خلاف زیر دفعہ 376.53CPA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم محمد ابرار ولد ذوالفقار سکنہ محلہ حسینی حطار کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

16/07/2025

16/07/2025

اپر خانپور، گائے پر تشدد کے معاملے میں بغیر تحقیق کے خبریں لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔ کسی نے بھی گائے کو نہیں مارا بلکہ کئی مرتبہ فصلوں کو نقصان پہنچانے کی بابت گائے گلہ بان محبوب کو شکایت کی۔ بلکہ کئی مرتبہ کا مشاہدہ رہا ہے کہ خود محبوب وغیرہ اپنے جانوروں کو ہماری زمینوں میں داخل کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی مکئی اور مالٹے کے باغ میں گائے گئی تو پالتو کتے اس کے پیچھے لگ گئے۔ جن کے ڈر سے گائے بھاگتے ہوئے بارہ فٹ نیچے گر گئی، جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، حادثے کی اطلاع محبوب کو بروقت دی گئی، لیکن کسی مذموم ارادے کے ساتھ مزکور نے نہ تو ٹھیکدار سے رجوع کیا نہ مقامی مالک زمین سے۔ حالانکہ اس وقت گائے کو بچایا بھی جا سکتا تھا اور اسے قصائی کو بیچنا بھی ممکن تھا۔ زیادہ تاخیر پر عبد القیوم وغیرہ نے مقامی سماجی شخصیات کو اعتماد میں لیکر گائے کو ذبح بھی کردیا تاکہ اسے اذیت سے بچایا جا سکے۔ لیکن محبوب وغیرہ نے قصائی کو گائے لیجانے سے منع کر دیا۔ اس طرح ایک حلال مذبح نہ صرف خراب ہو گیا۔ بلکہ ابھی تک وہیں پڑا ہے۔ جو محبوب وغیرہ کا شقی القلب ہونے کی دلیل ہے۔ بعد ازاں کچھ سوشل میڈیا سے متعلق افراد کے ذریعے اس مدعے کو غیر معمولی رنگ دیا جا رہا ہے جو انتہائی لغو اور حقائق کے برعکس ہے۔

Address

Haripur

Telephone

+923100555041

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohsin Ali Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share