02/06/2025
لوئر چترال گولدور سے تعلق رکھنے والا ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کی ایم پی اےلوئر چترال فاتح الملک علی ناصر سے انصاف کی اپیل
جناب فاتح الملک علی ناصر ایم پی اے صاحب چترال آپ کی خدمت میں ایک غریب ریٹائرڈ ملازم کا بیٹا انصاف کا طلبگار ہو کر درخواست گزار ہے ، کہ میرا والد 2016 کو ٹی ایم اے چترال سے کلاس فور پوسٹ پر ریٹائر ہوا تھا، اور میں نے ٹی ایم اے آفس چترال اپنے حق سن کوٹہ کیلئے درخواست دیا تو مجھے بتایا گیا ،کہ ٹی ایم اےافس میں فی الحال کلاس فور کی کوئی اسامی خالی نہیں ہے، اگر کوئی اسامی خالی ھوئی تو اس دن آپ کو سن کوٹہ پر مستقل تعینات کر دیا جائے گا، یہ اب کا حق بنتا ہے اور اس ٹائم تک آپ کو ڈیلی ویجز کام دیں گے ، یوں مجھے 11،11،2020 کو آرڈر کر کے ڈیلی ویجز پر کام دیاگیا ،کچھ عرصے بات مجھے آفس سے اطلاع ملی ،کہ ٹی ایم اے آفس میں دو بندوں کو کلاس فور پوسٹ پر مستقل بنیاد پرھیلپر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ یہ میرا حق بنتا تھا اور جس کا میرے ساتھ وعدہ بھی کیا گیا تھا ۔مگر میرا حق چھین کر دوسروں کو دیا گیا ، میں نے اس ناانصافی کے خلاف ٹی ایم او صاحب کو درخواست دیا ، تو مجھے ٹی ایم او صاحب نے بتایا ،کہ کسی کو مستقل تعینات کر نا میرے ھاتھ میں نہیں سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ پشاور کے ھاتھ میں ھے ، تو مجھے مجبور ا لوکل کونسل بورڈ پشاور کے سیکرٹری صاحب کو درخواست دیناپڑا، کجھ ماہ بعد لوکل کونسل بورڈ پشاور نے میرا کیس سنا ،اور میرے حق میں فیصلہ دے کر میرا کیس مکمل کر کے 23,8,2023 کو ٹی ایم اے چترال کو بھیج دیا ،اس کے باوجود ٹی ایم او چترال نے میرے کیس پر توجہ نہیں دی ،اور مجبور ہو کر مجھے پھر لوکل کونسل بورڈ پشاور کے سیکرٹری صاحب کو درخواست دینا پڑا ۔کہ میرے ساتھ انصاف نہیں ھو رھا، تو سیکرٹری صاحب نے سختی سے ٹی ایم او چترال کو حکم دیا ۔کہ فدوی کوسن کوٹہ پر جلد سے جلد مستقل تعینات کر دیا جائے، میرے اس کیس پر کام شروع ھوا تھا ،کہ نئی ملازمتوں پر پابندی لگ گئی ،اور میرا کیس روک دیا گیا ، کچھ عرصے بعد ملازمتوں پر پابندی ہٹ گئی ، تو میں نے ٹی ایم او صاحب سے رابطہ کرنے پر مجھے یقین دلایا ، کہ چند دن بعد آپ کو مستقل تعینات کر یں گے ،آپ کا کیس تیار ھے ، مگر اس کے باوجود مجھے میرے حق سے محروم رکھا گیا ، میں نے ایک مرتبہ پھر لوکل کونسل بورڈ پشاور کے سیکرٹری صاحب کو درخواست دی ،تو سیکرٹری صاحب نے سختی سے ٹی ایم او صاحب کو حکم دیا کہ فدوی کو سن کوٹہ پر مستقل تعیناتی کر کے لوکل کونسل بورڈ پشاور کو اطلاع دی جاے تو میں واپس آیا تو ٹی ایم او صاحب نےایک ماہ کا وقت مانگا ، اب ایک ماہ گزر گیا تو وہی رویہ میرے ساتھ روا رکھا گیا ۔
جناب ایم پی اے صاحب میں بے بس ھو گیا ہوں ، اور غریبی کی وجہ سے پھر لوکل کونسل بورڈ پشاور جانے کے قابل نہیں ہوں ،میرٹ پر ھونے کے باوجود ٹی ایم او کی طرف سے میرے ساتھ زیادتی ہو ئی ہے ۔ جب کہ میرا کیس لوکل کونسل بورڈ سے باقاعدہ منظور ہو چکا ہے
جناب ایم پی اے صاحب چترال تمام حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوے ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کے ساتھ انصاف کیا جاۓ.
محبوب الٰہی ولد عظمت اللہ گولدور چترال لوئر.03469696542