Voiceofzone.com

  • Home
  • Voiceofzone.com

Voiceofzone.com The voice of zone Breaking news,Latest news,Haripur,Havelian,Abbottabad,QalandarAbad,Mansehra,Kohistan

The voice of zone Breaking news,Latest news,Haripur,Havelian,Abbottabad,QalandarAbad,Mansehra,Kohistan,Battagram,Balakot,Oughi,Galyat,Kaghan,Naran and Hazara.

سخت دھوپ اور گرمی میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کے لیے ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کا احسن اقدام۔مین چوکوں چور...
28/07/2025

سخت دھوپ اور گرمی میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کے لیے ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کا احسن اقدام۔

مین چوکوں چوراہوں میں جہاں پانی میسر نہ ہے یا پانی وغیرہ کے لیے پوائنٹ چھوڑنا مشکل ہو وہاں پر تعینات اہلکاروں کے لیے ہاٹ اینڈ کولڈ پانی کی بوتلیں تقسیم کر دیں گئیں۔

ایسے اقدام کا مقصد سخت دھوپ اور گرمی میں ڈیوٹی کی انجام دہی سر انجام دینے والے اہلکاروں کو درپیش مشکلات کو دور کر نا ہے تاکہ چوکوں چوراہوں میں تعینات اہلکار بنا کسی مشکل کے ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔

ایبٹ آباد: ڈاکٹر شہزاد اقبال کی دوبارہ بطور ڈپٹی ڈی ایچ او تعیناتی پر ملک ساجد اقبال کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی — شاندار...
28/07/2025

ایبٹ آباد: ڈاکٹر شہزاد اقبال کی دوبارہ بطور ڈپٹی ڈی ایچ او تعیناتی پر ملک ساجد اقبال کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی — شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

ایبٹ آباد: اللہ تعالیٰ حاجی ریاض مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العا...
27/07/2025

ایبٹ آباد: اللہ تعالیٰ حاجی ریاض مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

#دعائےمغفرت #اللّہ_مغفرت_فرمائے

یقین، محنت اور کامیابی کا سنگم — SSC-II 2025 کا سفر مکملنئے خواب، نئے راستے... آگے بڑھنے کا وقت ہے!
27/07/2025

یقین، محنت اور کامیابی کا سنگم
— SSC-II 2025 کا سفر مکمل

نئے خواب، نئے راستے... آگے بڑھنے کا وقت ہے!

*تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کو قتل کرکے سر تن سے جدا کرنے والا سفاک قاتل افغان باشندہ ہلاک*تفصیلات کے مطابق 9سالہ ...
24/07/2025

*تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کو قتل کرکے سر تن سے جدا کرنے والا سفاک قاتل افغان باشندہ ہلاک*

تفصیلات کے مطابق 9سالہ بچے کو بے دردری سے قتل کرنے اور اس کا سرتن سے جدا کرنے والے سفاک قاتل افغانی باشندے کو پولیس پارٹی موقع کی نشاندہی کے لیئے لے کر جارہی تھی کہ جیسے ہی موقع کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھادھندفائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سفاک قاتل افغان باشندہ موقو پر ہلاک ہو گیا۔

ڈی پی اومانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے لیئے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں لگا دی ہیں جبکہ تھانہ بفہ کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کا آغاز بھی کر دیاہے۔

23/07/2025

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر صدارت شہداء کی فیملیز سے پُرخلوص ملاقات — شہداء کو خراجِ عقیدت اور اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی، بچوں میں تحائف تقسیم، 83 ایم او یوز کے ذریعے فلاحی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

23/07/2025

تھانہ بفہ، مانسہرہ: کراچی سے آئے 9 سالہ بچے کے اندوہناک قتل کا معمہ حل — افغان باشندہ گرفتار، اقرار جرم کرلیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی سپیشل ٹیم کی مؤثر کارروائی، مزید تفتیش جاری۔

مانسہرہ: تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کی لاش برآمد — ڈی پی او مانسہرہ کا فوری نوٹس، اعلیٰ پولیس افسران موقع پر موجود...
22/07/2025

مانسہرہ: تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کی لاش برآمد — ڈی پی او مانسہرہ کا فوری نوٹس، اعلیٰ پولیس افسران موقع پر موجود

مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں کیمپ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ کراچی سے مہمان آئے 9/10 سالہ بچے سفیان ولد جاوید، جو مورخہ 21 جولائی 2025 کو گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا، کی لاش آج صبح اچڑیاں کیمپ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

گمشدگی کے فوری بعد تھانہ بفہ میں رپورٹ درج کی گئی تھی اور پولیس نے بچے کی تلاش شروع کر دی تھی۔ لاش کی برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو موقع پر روانہ کیا۔ وہ ڈی ایس پی سرکل بفہ پکھل شاہجہان خان، ایس ایچ او بفہ شجاعت قریشی اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔

پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام دستیاب شواہد، جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم یا ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا سانحہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، متاثرہ خاندان کو انصاف ہر حال میں ملے گا۔

مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔
#مانسہرہ #بفہ #سفیان #انصاف

پنج پیر چوک ایبٹ آباد اتوار کا دن بھی شہریوں کے لیے آزمائش بن گیا!ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شہریوں کو پریشان کرنے...
21/07/2025

پنج پیر چوک ایبٹ آباد

اتوار کا دن بھی شہریوں کے لیے آزمائش بن گیا!

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شہریوں کو پریشان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز پنج پیر چوک پر تعینات ٹریفک اہلکار مبینہ طور پر شہریوں سے بدتمیزی اور زبردستی چالان کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سب کچھ ٹی او راجہ وہاب کی کمیشن کی خاطر کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک واڈن کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ ورکنگ ڈے پر پنج پیر چوک سے شاہین چوک تک ٹریفک اہلکاروں کی "پسند نا پسند" پر کیری ڈبے کھڑے ہوتے ہیں، جنہیں مکمل سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔

شہر بھر میں بنے ہوئے غیر قانونی منی اڈے ختم کرنے میں بھی ٹریفک پولیس مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اتوار جیسے دنوں میں جب شہر میں قدرے سکون ہوتا ہے، ٹریفک پولیس شہریوں کو بلاوجہ تنگ کر کے صرف اپنی کارروائیاں سوشل میڈیا پر دکھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ ٹریفک پولیس شہریوں کو ریڈیو اور تعلیمی اداروں میں تربیت دینے کے بجائے پہلے اپنے اہلکاروں کو تہذیب اور شہریوں سے مؤدبانہ بات چیت کا سلیقہ سکھائے۔

اطلاع گمشدگیتصویر میں دیکھے جانے والا لڑکا جسکا نام محمد عدیل علد محمد عادل ہے، چٹہ بٹہ مانسہرہ کا رہائشی ہے، عمر تقریبا...
15/07/2025

اطلاع گمشدگی

تصویر میں دیکھے جانے والا لڑکا جسکا نام محمد عدیل علد محمد عادل ہے، چٹہ بٹہ مانسہرہ کا رہائشی ہے، عمر تقریباً 16 سال ہے۔ چندروز سے لاپتہ ہے، اگر کہیں دکھائی دیں یا کوئی معلومات ہوں تو نیچے دئیے گئے نمبر پر تھانہ صدر پولیس کو فوری اطلاع دیں شکریہ۔۔۔

0997-440100

‎کو شئیر کرنا مت بھولئیے گا۔ ‎پوسٹ

Registration desk will be at pine hills school near ghani bagh,murree road,Abbottabad From tomorrow 9Am to 12PmRequireme...
15/07/2025

Registration desk will be at pine hills school near ghani bagh,murree road,Abbottabad
From tomorrow 9Am to 12Pm
Requirements:
* ID card/Bform must be of kpk
* age for males 15 to 25
* age for females 15 to 35
For registration, please bring your id card .

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voiceofzone.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voiceofzone.com:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share