FM 90.4 Attock

  • Home
  • FM 90.4 Attock

FM 90.4 Attock Dabang FM 90.4 Attock ,
Radio Dabang Non Stop Music Entertainment From Attock City
(1)

78 سال آزادی کا سفر...!قربانیوں، کامیابیوں اور جدوجہد سے بھرا ہوا ایک عظیم سفر۔آئیے وعدہ کریں کہ اپنے وطن کو امن، ترقی ا...
11/08/2025

78 سال آزادی کا سفر...!
قربانیوں، کامیابیوں اور جدوجہد سے بھرا ہوا ایک عظیم سفر۔
آئیے وعدہ کریں کہ اپنے وطن کو امن، ترقی اور اتحاد کی راہ پر لے کر چلیں گے۔
پاکستان زندہ باد

یومِ آزادی اسپیشل ٹرانسمیشن "فتح کا پرچم، آزادی کا پیغام"ایف ایم 90.4 اٹک پر سنیے ایک خاص پروگرام، جہاں جذبۂ حب الوطنی ...
08/08/2025

یومِ آزادی اسپیشل ٹرانسمیشن
"فتح کا پرچم، آزادی کا پیغام"
ایف ایم 90.4 اٹک پر سنیے ایک خاص پروگرام، جہاں جذبۂ حب الوطنی اور آزادی کا رنگ ہر دل کو جوش دلا دے گا!

5 اگست 2019 وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے لاکھوں کشمیریوں ک...
05/08/2025

5 اگست 2019 وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے لاکھوں کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا۔ آج کا دن کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، بھارتی ریاستی جبر کی مذمت، اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے حوصلے کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔
پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ظلم، جبر اور پابندیوں کے باوجود کشمیری عوام کا جذبۂ حریت آج بھی زندہ ہے۔
کشمیر آج بھی ہم سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
کشمیر بنے گا پاکستان

05/08/2025

5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی ایک نئی لہر مسلط کی گئی۔ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے، کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے، اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کرنے کے لیے ایف ایم 90.4 اٹک پیش کر رہا ہے ایک خصوصی دستاویزی پروگرام۔
یہ ڈاکیومنٹری مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال، بھارتی ریاستی جبر، انسانی حقوق کی پامالی، اور کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو مؤثر انداز میں اجاگر کرے گی۔ تاریخی حقائق، متاثرہ کشمیریوں کی زبانی حالات کی منظرکشی اور ماہرین کی آراء اس پروگرام کا حصہ ہوں گی۔

یومِ شہداء پولیسیومِ شہداء پولیس ہر سال 4 اگست کو ان بہادر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منا...
04/08/2025

یومِ شہداء پولیس
یومِ شہداء پولیس ہر سال 4 اگست کو ان بہادر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے قوم کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے محافظوں کی قربانیاں بے مثال ہیں، اور ہمیں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہیے۔
Attock Police

محرم الحرام 2019 – FM 90.4 Attock کی یادگار خصوصی ٹرانسمیشن5 محرم 2019 کا دن، جب FM 90.4 اٹک نے ذکرِ کربلا کو دلوں تک پہ...
01/07/2025

محرم الحرام 2019 – FM 90.4 Attock کی یادگار خصوصی ٹرانسمیشن

5 محرم 2019 کا دن، جب FM 90.4 اٹک نے ذکرِ کربلا کو دلوں تک پہنچایا۔
ہر صدا میں عقیدت، ہر لفظ میں قربانی کا پیغام۔
یہ لمحے گزر گئے، مگر احساس آج بھی زندہ ہے۔

محرم الحرام 2019 کی یادگار خصوصی ٹرانسمیشنمحرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی، صبر اور حق کے لیے ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے۔FM...
28/06/2025

محرم الحرام 2019 کی یادگار خصوصی ٹرانسمیشن

محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی، صبر اور حق کے لیے ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے۔
FM 90.4 اٹک کی 2019 کی خصوصی ٹرانسمیشن، ایک روحانی اور پراثر لمہ، جس نے دلوں تک پیغامِ کربلا پہنچایا۔
یہ جھلک ہے اُس لمحے کی یاد، جب ہر لفظ، ہر صدا میں عقیدت بول رہی تھی۔
یادیں کبھی پرانی نہیں ہوتیں – FM 90.4 Attock کے ساتھ۔

ریڈیو دبنگ FM 90.4 اٹک کی جانب سے آپ سب کو نیا اسلامی سال مبارک ہو! محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، قربانی اور حق کی...
27/06/2025

ریڈیو دبنگ FM 90.4 اٹک کی جانب سے آپ سب کو نیا اسلامی سال مبارک ہو!
محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، قربانی اور حق کی راہ پر ثابت قدم رہنے کا پیغام دیتا ہے۔آئیے، اس نئے سال کی شروعات دعا، امن، بھائی چارے اور محبت کے پیغام سے کریں۔ FM 90.4 ریڈیو دبنگ اٹک پر خاص محرم نشریات کے لیے ہمارے ساتھ رہیے!
قرآنی تلاوت، نعت، منقبت، اور سیرت امام حسینؑ پر روح پرور پروگرامات صرف آپ کے اپنے ریڈیو دبنگ پر۔

"جہاں بات ہو حق کی… وہاں دبنگ ہو گا!"

#محرم .4

آپ کا کیریئر، آپ کا فیصلہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں داخلہ کیسے لیا جائے؟تمام معلومات حاصل کریں صرف FM 90.4 Attock پر...
19/06/2025

آپ کا کیریئر، آپ کا فیصلہ

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں داخلہ کیسے لیا جائے؟
تمام معلومات حاصل کریں صرف FM 90.4 Attock پر
ہفتہ دوپہر 12 بجے سے 1 بجے تک
اگر آپ میٹرک یا ایف ایس سی کے بعد کسی ٹیکنیکل فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں تو یہ پروگرام آپ کے لیے ہے!
✅ کورسز کی تفصیل
✅ داخلے کا مکمل طریقہ کار
✅ میرٹ، فیس اور اسکالرشپس
✅ اپلائی کرنے کا آن لائن/آف لائن طریقہ
✅ لائیو سوالات اور جوابات
براہ راست سوالات کے لیے کال کریں یا کمنٹس میں پوچھیں!
Rj Syed Asad Kakakhail

06/06/2025

عید قربان کے بابرکت موقع پر آپ اور آپ کے اہل خانہ کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں.
یہ مقدس دن ہمیں ایثار، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔
دعا ہے کہ یہ عید آپ کے لیے خوشیوں، سکون اور خیر و برکت کا باعث بنے۔
ریڈیو دبنگ اٹک کی پوری ٹیم کی جانب سے اہل اسلام کو بکرا عید مبارک!

07/05/2025

اٹک : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہر لمحہ ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔ وہ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ملک حمید اکبر خان، اسسٹنٹ کمشنر انزہ عباسی، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اخلاق، چیف آفیسر بلدیہ سردار آفتاب احمد خان، انجمن تاجران، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جو انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔ اس کے جواب میں پاک فوج اور فضائیہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، دشمن کے پانچ جنگی جہاز گرائے اور سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔

23/04/2025

کامرہ روڈ اٹک پر مائی ڈیرہ ریسٹورنٹ میں زور دار دھماکہ، علاقہ خوف و ہراس کی لپیٹ میں

اٹک : آج کامرہ روڈ اٹک پر واقع معروف ریسٹورنٹ "مائی ڈیرہ" میں گیس سلینڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ لمحہ بھر کو اسے زلزلہ سمجھ بیٹھے۔

دھماکے کے باعث مائی ڈیرہ ریسٹورنٹ کی پوری بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ کر سڑک پر آگرے جبکہ قریبی عمارت "خوشحال کیش اینڈ کیری" کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔ جائے وقوعہ کی فوٹیجز میں شیشوں کے ٹکڑے اور تباہی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 22:55
Tuesday 09:00 - 22:55
Wednesday 09:00 - 22:55
Thursday 09:00 - 22:55
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 22:55
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+92572700666

Website

https://www.instagram.com/gasherbrumradionetwork

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FM 90.4 Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FM 90.4 Attock:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share