Punjab Media Association of Pakistan.

  • Home
  • Punjab Media Association of Pakistan.

Punjab Media Association of Pakistan. Rana Khaleel Zameer, Chairman of Punjab Media Association, is dedicated to public welfare, journalism training, and providing legal support to those in need

13/09/2026
** خصوصی رپورٹ : (بیورو چیف ملک یاسر) روزنامہ نوید پاکستان **📡🎥🚨آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سینئر افسران سے ا...
12/09/2026

** خصوصی رپورٹ : (بیورو چیف ملک یاسر) روزنامہ نوید پاکستان **📡🎥🚨

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سینئر افسران سے اہم میٹنگ

لاجسٹکس، پولیس ویلفیئر اور SIPS پروٹوکولز کے تحت تھانہ جات کی تزئین و آرائش سے متعلق پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد: (بیورو چیف ملک یاسر) کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد پولیس کے مختلف انتظامی و محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران لاجسٹکس کے امور، پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر، تھانہ جات میں سہولیات کی بہتری اور SIPS پروٹوکولز کے تحت جاری تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کاموں سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران سے مختلف منصوبوں اور اقدامات پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی اور کام کے معیار، بروقت تکمیل اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پولیس افسران و جوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تھانہ جات کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، تاکہ پولیس اہلکاروں کے لیے بہتر ماحول اور شہریوں کو مؤثر، باوقار اور سہل پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے افسران کو جاری اقدامات میں مزید بہتری، پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے اور محکمانہ امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے ضروری رہنمائی بھی فراہم کی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Media Association of Pakistan. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab Media Association of Pakistan.:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share