18/06/2019
سعودی عرب کاپہلا نائٹ کلب؟اندرکیاہوتاتھا؟
سعودی عرب میں پہلا نائٹ کلب افتتاح کی پہلی رات کو ہی بند کر دیا گیا۔ بند کرنے کی وجہ وہ ڈانسنگ فلور تھا جہاں مرد اور خواتین کو اکھٹے ڈانس کرنے کی اجازت تھی۔ جدہ وائٹ نامی اس کلب کے افتتاح کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ نائٹ کلب سعودی عرب میں تفریح کے نام پر دی جانے والی آزادیوں کا اگلا مرحلہ ہے۔ نائٹ کلب سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سمندر کنارے قائم کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق نائٹ کلب غیر قانونی تھا اور کھلنےسے پہلے حکومت سےپیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی، غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اس کلب کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کےنائٹ کلب میں کیا ہوتا تھا؟
1۔ اس نائٹ کلب میں شراب پینے کی اجازت نہیں تھی،ہاں البتہ شیشہ پیا جا سکتا تھا۔
2.کلب کے ایک فلور پر مرد اور خواتین اکھٹے ڈانس کرتے رہے، ویڈیو منظر عام پر آئی توحکام نے کلب پر تالے ڈال دیے
3.کلب میں موجود بار اور شیشہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی اور شیشے کی قیمت 500ریال تک بتائی گئی تھی۔
4. سعودی عرب کےضابطہ لباس کے تحت خواتین مکمل ستر والا لباس پہننے اور برقع اوڑھنے کی پابند ہیں، مگر خبریں گرم ہیں کہ کلب میں آنے والی خواتین کو لباس کے معاملے میں رعایت دی گئی تھی۔
سعودی حکام نے ان غیر اخلاقی سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ لائسنس کسی اور پروگرام کے لیے جاری کیا تھا مگر کانٹریکٹر نے لائسنس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے سنجیدہ اور ناقابل قبول خلاف ورزی کی ہے۔۔