سوہاوہ اور گردونواح سے ہر وقت باخبر رہنے کے لیے ہمارا فیس بُک پیج ابھی لائق کریں
08/10/2025
سوہاوہ کے شہریوں کے لیے خوشخبری اب یوفون کی سروسز کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے سوہاوہ شہر میں یوفون کی فرنچائز قائم کر دی گئی جہاں آپ کو بہت ساری سہولیات میسر ہوں گی۔
پتہ۔ نزد نوری فرنیچر مین جی ٹی روڈ سوہاوہ
08/10/2025
گلاب خان فاونڈیشن انٹرنیشنل اور ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد 11 اکتوبر بروز ہفتہ کو دیوان حضوری تحصیل سوھاوہ میں ھو گا۔
( نمائندہ خصوصی ) ۔ ۔ گلاب خان فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین اصغر شاھد اعوان کے مطابق 11 اکتوبر بروز ہفتہ کو منعقد ھونے والا فری آئی کیمپ ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تعاون سے منعقد ھو گا
فری ائی کیمپ میں کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ساتھ مستند اور نہایت تجربہ کار ڈاکٹرز اور اسٹاف حصہ لے گا ۔
دیوان حضوری اور علاقے بھر کے عوام سے اپیل ھے کہ اس فری آئی کیمپ کے انعقاد سے فائدہ اٹھائیں۔
ائی کیمپ میں فری چیک اپ ھو گا ضرورت مندوں میں فری عینکیں تقسیم کی جائیں گی اور فری میڈیسن دی جائے گی۔
فری ائی کیمپ کے آرگنائزرز راشد اعوان اور ناصر اعوان نے کہا ھے کہ سابق کونسلر حافظ عظمت اعوان مرحوم فری آئی کیمپ کا انعقاد ایک دھائی سے زیادہ عرصہ تک کرتے رھے مگر ان کی وفات کے بعد یہ سلسلہ بوجہ بند رھا ۔ اب انشاءاللہ ھم دوبارہ سلسلہ شروع کر رھے ھیں اس میں علاقے کے لوگوں کا تعاون درکار ھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز جن لوگوں کا آپریشن تجویز کریں گے ان کا آپریشن انشاءاللہ فری میں ھو گا۔
07/10/2025
معزز کیبل آپریٹرز نوٹ فرما لیں،نیو نیوز اور لاہور رنگ درج ذیل پرامیٹرز پر شفٹ ہو گئے ہیں!
07/10/2025
تھانہ سوھاوہ کی غفلت یا ملی بھگت
گندم اٹا کی غیر قانونی نقل حرکت کو روکنے کیلئے وزیراعلی پنجاب کے احکامات تھانہ سوھاوہ نے ھوا میں اڑا دیئے محکمہ خوراک پیرا فورس اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاروائی سے بھاری مقدار میں گجرانوالہ سے سمگل ھونے والا اٹا پکڑلیا گیا۔تھانہ سوھاوہ میں بند سمگل شدہ بھاری مقدار میں گندم کے اٹے سے بھرا ٹرک تھانہ عملہ کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر غائب تھانہ انچارج سمیت عملہ کی باز پرس کیلئے ادارے حرکت میں ا گئے ۔۔۔ذرائع
تفصیلات ڈان نیوز میں بہت جلد
03213021302
07/10/2025
سوہاوہ
تلاش مالکان۔ یہ جس کسی کی بھی بلی ہے ہمارے گھر میں مہمان ہے۔مالکان میرے ساتھ رابطہ فرما کر لے جائیں۔
+92 332 9105335
07/10/2025
اینٹ 8 ہزار روپے کی ایک ہزار ہو گئی
بھٹہ مالکان ہو جائیں ہو شیار۔
حکومت کا سرکاری ریٹ ایک ہزار اینٹ اٹھ ہزار روپے مقرر
جو مہنگا دے اس پر مقدمہ ہوگا
07/10/2025
سوہاوہ کا فخر ہمارے استاد
آپ کی ان میں سے سب سے زیادہ کونسے ماسٹر صاحب سے اٹیچمنٹ تھی اور کون کون دوست کونسے
ماسٹر صاحب کے پاس پڑھے ہیں
07/10/2025
کسی نے لکھی ہے
کیا آپ اس تحریر سے اتفاق کرتے ہیں
کراچی سندھ کے بعد
اگلا شکار اہل جہلم ؤ پنجاب
چائے کے بھیانک ہوٹلوں کے خلاف کچھ ہوگا یا نہیں
اگر اپ کو مرنے کی جلدی ہے تو روز کوئیٹہ ہوٹل پر چائے پینے جاہیں تاکہ ہسپتالوں اور آخر میں گورکن کا رزق بن سکیں
کوئٹہ والی چائے کے شوقین افراد چائے پینے کے لئے بے چین رہتے ہیں ۔ جیسے ہی دوران سفر انہیں کوئٹہ والی چائے کا ہوٹل نظر آتا ہے انکی گاڑی کی رفتار بھی دھیمی پڑ جاتی ہے ۔ اور وہ ہوٹل کے باہر بچھائی گئی تخت پر تخت نشین ہو جاتے ہیں ۔ اور پھر چائے کا آرڈر دے کر بندہ راحت محسوس کرتا ہے کہ تھکاوٹ اتر گئی ۔ یہ وہ نشہ ہے جس نے کراچی اور اہل پنجاب ؤ جہلم والوں کے دل و دماغ پر قبضہ جما لیا ہے ۔ اب گھر کی چائے پھیکی اور بار والے کی فرحت بخش لگتی ہے کراچی میں کبھی عمدہ قسم کے چائے خانہ کا رواج تھا جس میں اولڈ سٹی ایریاز میں کھتری میمن ، مارواڑی ، مدراسی ، بہاری اور دہلی وال برادری والوں کا چائے خانہ ہوا کرتا تھا جہاں چائے ملاوٹ کے بنا روائتی انداز میں بنائ جاتی تھی ۔ اور اِس دیسی چائے خانوں میں انڈین چائے کی بےشمار اقسام دستیاب ہوتی تھیں ۔ پھر رفتہ رفتہ چائے خانے بند ہوتے چلے گئے ۔
پھر یکایک انکی جگہ کوئٹہ کے رہائشی پختونوں نے کوئٹہ ہوٹل کے نام سے کراچی کی نجی و سرکاری دفاتروں کے باہر شاہراہوں پر کویٹہ ہوٹل والوں کا قبضہ نظر آنے لگا ، حتی کہ کراچی کی گلی کوچوں میں بھی کوئٹہ چائے ہوٹل کھل گئے جو کہ حیرت انگیز بات تھی کوئٹہ ہوٹل والے پٹھان منہ مانگا کرایہ ادا کر کے چائے کا ہوٹل کھولتے ہیں ۔ یہ مہنگا ترین چائے کا ہوٹل آخر کیسی چائے فروخت کرتا ہے یا کیا ملاوٹ کرتا ہے کہ وہ کرایہ بھی ادا کر دیتا ہے بجلی کابل اور پولیس کا بھتہ بھی باآسانی دے دیتا ہے ۔ آخر اِس چائے کے ہوٹل میں کوئ تو حکمت ہوگی تو جناب عالی آئیے اِس حکمت کا پردہ چاک کرتے ہیں کوئٹہ ہوٹل کے چائے میں دو ملاوٹی حکمت پوشیدہ ہیں *ایک افیون کا استعمال چائے میں کیا جاتا ہے اور دوسرا دودھ کو گاڑھا بنانے کے لئے فارملین نامی دوا کا بھرپور استعمال کیا جاتا ہے۔* یہی وہ دو کاروباری راز ہے جسے کوئٹہ ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں ۔
جسے پینے کے بعد بار بار دل کرتا ہے کہ چائے صرف کوئٹہ ہوٹل کی پینا چاہئے ۔ اسی نامعلوم نشہ کا عادی بنا کر اہلیان کراچی کی جیبوں پر ہاتھ صاف کیا جاتا ہے ۔ اس ملاوٹ شدہ چائے کے استعمال سے دو بڑی بیماریاں بڑی تیزی کے ساتھ کراچی کے نوجوانوں میں پھیلی ہے ایک بلڈ کینسر اور دوسرا گردہ کا ناکارہ ہو جانا ۔ میری کراچی کے نوجوانوں سے گذارش ہے کہ ان ہوٹل والوں کے ہاتھوں بیماری کا شکار ہو کر اسپتال پہنچنے سے بہتر ہے کہ آپ کوئٹہ ہوٹل والوں کی چائے پینے کا بائیکاٹ کریں ۔ ورنہ کراچی کے مہنگے ترین اسپتال آپ کے استقبال کیلئے ہی بنائے گئے ہیں جہاں آپ اپنی زندگی کی جمع پونجی سے محروم ہو سکتے ہیں اور اگر کنگال نہیں ہونا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر ادیب رضوی صاحب کی ہدایت اور رہنمائی پر عمل درآمد کریں ۔
اور اگر چائے کے نشہ سے باہر نکلنا ناممکن ہے تو قبرستان میں موجود گورکن بھی آپ کا ہی منتظر ہے کہ آپ خود اپنی موت مر کر کب تک اسکے احاطہ میں دفن ہوتے ہیں ۔ نوجوانان پاکستان تحریر کو صرف تحریر مت سمجھنا یہ احتیاطی تدابیر کی ہدایت نامہ ہے۔
07/10/2025
اگر ماں جی زندہ ہیں تو فخر سے بولیں۔ الحمد اللہ
07/10/2025
جنازوں میں دوڑ کر شرکت کرنے سے بہتر ہے کہ لوگوں کی زندگی کے مشکل وقتوں میں ان کا سہارا بنو۔
07/10/2025
الحمدللہ آج گرین ٹیم سوھاوہ کا شہر میں گرین بیلٹ پر لگے درختوں کی تراش خراش کا کام مکمل ھو گیا محکمہ جنگلات سوھاوہ کا شکریہ
06/10/2025
ایک بے بس والد کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی آہ بیتی اپنے ہاتھو سے لکھی تحریر
Be the first to know and let us send you an email when Sohawa News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.