ہمیں سی پی آر آنا چاہیے! 🚨 کل سے اسکول ٹیچر کی اچانک موت کی ویڈیو تقریباً 50 بار دیکھ چکا ہوں۔ 😱
ہر بار دل یہ سوچ آتی کہ اگر آس پاس موجود لوگوں میں سے کسی نے بھی بروقت CPR (سی پی آر) کی کوشش کی ہوتی تو شاید وہ ٹیچر بچ جاتے۔ 🤔
وہ صرف بیٹھے، دیکھتے رہے اور دل بند ہو گیا۔.... 💔
۔۔Cardiac Arrest۔ کیا ہوتا ہے؟ 🤔
یہ دل کی وہ حالت ہوتی ہے جب دل اچانک دھڑکنا بند کر دیتا ہے۔ 💖
انسان بظاہر مردہ لگتا ہے لیکن اگر فوری CPR شروع کر دی جائے تو وہ واپس آ سکتا ہے ! 🙏
۔۔CPR (Cardiopulmonary Resuscitation)۔ کیا ہے؟ 🏥
یہ ایک ہنگامی طبی عمل ہے جو ایسے شخص پر کیا جاتا ہے:
* جس کا دل دھڑکنا بند ہو جاۓ 💔،
جو بے ہوش ہو 😴،
جس کی سانسیں رک چکی ہوں 💀
کیسے کیا جاتا ہے؟ 🤔
سب سے پہلے👇
بِسْمِ اللّٰهِ الرَحْمٰنِ الرَحِيمِ 🙏
(ALLAH KE NAAM SE SHURU KARTA HOON JO BAHUT REHMAN AUR RAHEEM HAI)
1. شخص کو لٹائیں 🛋️
2. پہلے 30 بار سینے پر زور سے دباتے جائیں۔۔۔۔(Chest Compressions) 💪
3. پھر 2 بار منہ سے سانس دیں (Rescue Breaths) 👅
یہ عمل بار بار دہراتے رہیں جب تک طبی مدد نہ پہنچے۔ 🔄
یاد رکھیں سی پی آر کرنے والا شخص ڈاکٹر نہیں ہوتا، لیکن فوری ردعمل ایک عام انسان کو بھی ہیرو بنا دیتا ہے 💕
سی پی آر کسی کی آخری سانس کو نئی زندگی میں بدل سکتا ہے 🙏
اپیل۔۔۔ خدا را ! 🙏
CPR سیکھیں–خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں۔ 👨👩👧👦
یہ صرف 5 منٹ کا علم ہے، لیکن کسی کا پورا جہاں بچا سکتا ہے ✌️
01/07/2025
📢 کوٹ غلام محمدکے غیرت مند عوام کی آواز!
تعلقہ گندگی سے بھر پڑا ہے تعلقہ میں بے شمار شراب خانے موجود ہے، جس نے نوجوان نسل کے اخلاق، صحت اور سماج پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔
شراب نہیں منظور! ❌
🔊 ہم اس شہر کو مزید برباد نہیں ہونے دیں گے۔
🔒 ہماری گلیوں کو، ہمارے بچوں کو، اور ہمارے مستقبل کو بچائیں۔
🔹 شراب افیون چرس آئس شیشہ فوری بند کیا جائے
🔹 عوامی رائے اور اسلامی اقدار کا احترام کیا جائے
✊ اٹھو، بولو، مزاحمت کرو!
خاموشی جرم کے برابر ہے
منشیات کے خلاف آواز بلند کرو — کل کو تمہارے بچے سوال کریں گے، "آپ نے کیا کیا تھا؟"
#نسل _بچاؤ
28/06/2025
ہمارے شہر (جیمس آباد) کوٹ غلام محمد سندھ کا، ایک اور بہادر، ماں کا لال🫀 پاک فوج کا جوان🥷🏼 سپاہی🪖 اس ملک🇵🇰 کی خاطر اپنے تین ساتھیوں سمیت وزیرستان میں مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوۓ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گیا، یہ قربانی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے محافظ ہمارے جوان اپنی جانیں دے کر پاکستان کی حرمت اور سلامتی کو محفوظ رکھتے ہیں، اللہ پاک شہداؤں کے درجات بلند فرماۓ لواحقین کو صبر عطا فرماۓ، ہمارے جوانوں کے جان مال پر خاص فضل کرم فرماۓ اللہ پاک شہید🩸 راحیل لیاقت قائم خانی بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، شہید کے والدین، بہن بھائیوں، رشتے دار عزیزوں کو اللہ پاک صبر عطاء فرماۓ آمین 😓🤲🏼
28/06/2025
28/06/2025
28/06/2025
دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔
27/06/2025
آج کے افسوسناک واقعے نے اُن 5 بھائیوں کی یاد بھی تازہ کر دی جو 2022 میں سیلاب کے نظر ھو گئے تھے 😭
ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 5 کی لاشیں مل گئی، اس کے علاوہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریا میں نہانے اور اس کے قریب جانے پر دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود سیاح وہاں جاتے ہیں۔
نمائندہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سیاح نے کہا کہ ان کے خاندان کے 10 افراد دریا میں بہہ گئے جن میں سے ایک خاتون کی لاش مل گئی ہے اور 9 بچوں کی تلاش جاری ہے۔
سیاح نے بتایا کہ ہم ناشتہ کرکے چائے پی رہے تھے اور بچے دریا کے پاس سیلفی لینے گئے، اس وقت دریا میں اتنا پانی نہیں تھا، اچانک سے پانی آیا تو بچے پھنس گئے، ریسکیو کو آگاہ کیا تو وہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹے بعد آئے، یہ سب ان کے سامنے ہوا، ریسکیو کی موجودگی میں بچے دریا میں ڈوبے اور وہ بچا نہیں سکے۔
23/06/2025
اکثر وہی لوگ ہماری آنکھیں کھولتے ہیں 💔
جن پر ہم آنکھیں بند کر کے بھروسہ کرتے ہیں🥺ᬊ᭄➳Faizan✿࿐
21/06/2025
#بِچھو کے بچے
بچھو بچے پیدا کرنے کے بعد اُن کو اپنی کمر پہ بِیٹھا دیتا ہیں ۔ اور یہ بچے اپنی ہی ماں کی کمر کا گوشت نوچ نوچ کر کھاتے رہتے ہیں ۔ ماں طاقت رکھنے کے باوجود کچھ نہیں کہتی شکوہ نہیں کرتی چپ چاپ تکلیف سہتی رہتی ہے اور یہ بچے اس کا گوشت کھاتے رہتے ہیں ماں چلنے کے قابل نہیں رہتی لیکن بچے خود چلنے کے قابل ہو جاتے ہیں ۔ تب تک ان کی ماں بھی مر جاتی ہے۔ اور یہ بچے اپنی زندگی میں مگن ہوجاتے ہیں۔
آج ہم میں سے بہت سے لوگ بلکل بچھو کی طرح بن چکے ہیں۔ والدین بچہ پیدا ہونے سے بچے کی تعلیم شادی اور چھت دینے کے لیے اپنی اپنی بساعت کے مطابق دن رات دھوپ بارش کی پرواہ کیے بغیر اپنے بچوں کے لیے محنت کرتے ہیں لیکن افسوس
وہی بچے جب بڑے ہوتے ہیں کسی اور کی محبت کو اہمیت دیتے ہیں اور والدین سے ملنا بھی نہیں چاہتے تو کیا وہ یہ سمجھتے ہیں ماں باپ کا دل دکھا کر وہ سکھ اور چین کی زندگی بس کریں گے تو ہرگز نہیں ۔والدین تو معاف کر دیں تو جو اوپر ہے میرا رب وہ نا انصافی نہیں کرتا جس نے والدین کا درجہ دیا ماں کے پیروں تلے جنت رکھی کیا وہ معاف کر دے گا؟؟ہم میں سے بہت سارے لوگ اپنے بوڑھے والدین کی خبر گیری تک نہیں کرتے اپنے ہی مقاصد کی تکمیل کےلیے کوششاں رہتے ہیں
بلکل بچھو کی طرح ۔۔۔۔
اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ اپنے والدین کے سامنے اونچا نہ بولو اور انکو اف تک نہ کہو۔۔ پھر فرماتے ہیں کہ باپ کی رضا میں اللہ کی رضا ہے پھر فرماتے ہیں کہ والدین کا ہرحکم مانو۔۔۔پھر فرماتے ہیں کہ والدین کے چہرے کی طرف دیکھ کر مسکرا دینا مقبول حج کا ثواب.
14/06/2025
📍 لیاقت چوک – کوٹ غلام محمد کی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ! 🌟
قبل ازیں عام سا دکھنے والا لیاقت چوک، اب بن چکا ہے شہر کا ایک شاندار اور روحانی منظر پیش کرنے والا مقام! 🕌✨
کوٹ غلام محمد شہر کا سابق گول چوک جو کہ اللہ والا چوک کے نام سے منسوب ہوگیا ہے لیاقت علی خان والا نام بھی منسوخ ہوگیا اب صرف اللہ والا چوک کے نام منسوب ہے .
یہ خوبصورت تبدیلی ممکن ہوئی ہے ہمارے چیئرمین علی حسن خان قائم اور وائس چیئرمین میاں امجد سعید آرائیں صاحب کی شب و روز محنت، وژن اور خدمتِ خلق کے جذبے سے۔ 🙌
🛠️ Before: ایک ادھورا، غیر دلکش ڈھانچہ
🌆 After: 99 اسمائے الٰہی سے مزین ایک عظیم الشان یادگار 💖
یہ صرف ایک چوک نہیں، بلکہ اللہ کے اسماء کی روشنی میں شہر کا روحانی مرکز بنتا جا رہا ہے۔
💫 اللہ پاک ہمارے شہر کو مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔
Be the first to know and let us send you an email when Pk Public News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.