Shakargarh1 News

  • Home
  • Shakargarh1 News

Shakargarh1 News شکرگڑھ نارووال ظفروال کی خبروں سے باخبر رہنے کے لئے اس پیج کو لائیک کرے ۔شکریہ

27/12/2025

شکرگڑھ: ضیاء روڈ اور درمان روڈ کو ملانے والا مین چوک خطرناک بن گیا، انتظامیہ خاموش۔

شکرگڑھ — ضیاء روڈ اور درمان روڈ کو ملانے والا مرکزی چوک کھلے نالوں اور ٹوٹی ہوئی پلی کے باعث شہریوں کے لیے شدید خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق خصوصاً دھند کے موسم میں یہ جگہ ایک اندھے کنوئیں کی شکل اختیار کر لیتی ہے، جہاں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بارہا گر چکی ہیں، جبکہ کئی شہری معمولی اور سنگین زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

تشویشناک امر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہری سڑکوں، نالوں اور پلوں کی مرمت و حفاظتی اقدامات سے متعلق واضح اور سخت ہدایات کے باوجود یہ مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے متعدد افسران اور ملازمین روزانہ اسی راستے سے گزرتے ہیں، اس کے باوجود نہ تو حفاظتی رکاوٹیں لگائی گئیں اور نہ ہی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔

یہ سڑک نہ صرف شہر کی مرکزی جنازگاہ، قبرستان اور عیدگاہ سے منسلک ہے بلکہ اس کے اطراف درجنوں سرکاری و نجی اسکول بھی واقع ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں چھوٹے بچے اور طالبعلم اسی خطرناک پلی سے گزرتے ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

شہریوں کا سوال:
کیا انتظامیہ کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہے؟
کیا کسی قیمتی جان کے ضائع ہونے کے بعد ہی نوٹس لیا جائے گا؟

مقامی عوام اور والدین نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے، پلی کی مرمت، کھلے نالوں کو ڈھانپنے اور واضح حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی ممکنہ المیے سے پہلے اس خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔
Deputy Commissioner Narowalal

#شکرگڑھ #وائرل

شکرگڑھ: 27 دسمبر کو بجلی کی بندش کا اعلان۔۔شکرگڑھ (ذرائع) — واپڈا کے مطابق 27 دسمبر 2025 بروز ہفتہ کنسٹرکشن ورک پرمٹ کے ...
26/12/2025

شکرگڑھ: 27 دسمبر کو بجلی کی بندش کا اعلان۔۔

شکرگڑھ (ذرائع) — واپڈا کے مطابق 27 دسمبر 2025 بروز ہفتہ کنسٹرکشن ورک پرمٹ کے باعث شکرگڑھ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک معطل رہے گی۔

واپڈا ذرائع کے مطابق اس دوران مختلف فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے پیشگی متبادل انتظامات کر لیں۔

#شکرگڑھ #وائرل

25/12/2025

بند کرو اسے!— لائیو ٹی وی پر اچانک ویڈیو بند، سوالات کھڑے ہو گئے۔
مگر حقیقت کیا تھی؟ جانیے اس وڈیو میں ۔

قومی ٹی وی چینل ARY News کے لائیو پروگرام کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کی ویڈیو کا اچانک بند ہو جانا سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ پروگرام کے دوران “بند کرو اسے” کے الفاظ سنائی دیے، جس کے فوراً بعد ویڈیو منقطع ہو گئی، جس نے ناظرین کو چونکا دیا اور مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔

واقعے کے بعد صحافی اجمل جامی نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ان کی اسلام آباد رہائش گاہ پر خاندانی تقریب جاری تھی، اسی دوران بچے اچانک ان کے اسٹڈی روم میں آ گئے، جس کے باعث لمحاتی طور پر ویڈیو میں خلل آیا۔ ان کے مطابق کچھ ہی دیر بعد وہ دوبارہ پروگرام میں شامل ہو گئے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے کسی دباؤ، مداخلت یا زبردستی ویڈیو بند کروانے کا کوئی معاملہ نہیں تھا اور ان کے بقول “میرے اینڈ پر سب ٹھیک ہے“۔۔

Ahsan Iqbalal

#شکرگڑھ #وائرل

شکرگڑھ: کنسٹرکشن ورک کے باعث بجلی کی عارضی بندش۔۔شکرگڑھ میں واپڈا شیڈول کے مطابق بدھ، 24 دسمبر 2025 کو کنسٹرکشن ورک کی و...
23/12/2025

شکرگڑھ: کنسٹرکشن ورک کے باعث بجلی کی عارضی بندش۔۔

شکرگڑھ میں واپڈا شیڈول کے مطابق بدھ، 24 دسمبر 2025 کو کنسٹرکشن ورک کی وجہ سے بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

واپڈا ذرائع کے مطابق بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اس دوران کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے پیشگی متبادل انتظامات کر لیں۔

واپڈا حکام کے مطابق کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

#شکرگڑھ

23/12/2025

مریدکے — نارووال روڈ پر خوفناک تصادم، ایک جاں بحق، 20 افراد زخمی۔۔

مریدکے کے قریب نارووال روڈ پر لدھیکے غربی کے مقام پر تیز رفتار بس اور ٹیوٹا ہائی ایس کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب فیصل آباد سے نارووال جانے والی بس سامنے سے آنے والی مسافر ویگن سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق مسافر کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کی گئی۔

حادثے کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، جسے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بحال کر دیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔

#شکرگڑھ #وائرل

نارووال (نیوز ڈیسک): ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور مین ہولز پر نئے...
10/12/2025

نارووال (نیوز ڈیسک): ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور مین ہولز پر نئے ڈھکن لگانے کا کام جاری ہے۔ متعلقہ محکمے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کم کی جا سکیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقے میں ٹوٹے یا کھلے مین ہولز کی فوری اطلاع ڈی سی آفس کنٹرول روم پر دیں۔ رابطہ نمبر: 0542920027

ڈی سی نارووال نے کہا کہ شہریوں کا بروقت تعاون اس کام کی رفتار اور تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔۔

DC Narowal

#شکرگڑھ #پبلک #بریکنگ

معروف قانون دان خالد خان ایڈووکیٹ مرحوم کی اہلیہ اور رضوان خان (ساوتھ افریقہ)، عرفان خان خالد ایڈووکیٹ—نمائندہ 92 نیوز—ح...
07/12/2025

معروف قانون دان خالد خان ایڈووکیٹ مرحوم کی اہلیہ اور رضوان خان (ساوتھ افریقہ)، عرفان خان خالد ایڈووکیٹ—نمائندہ 92 نیوز—حافظ عبدالرحمان خان ایگریکلچر آفیسر اور نعمان خان، اونر کسان دوست زرعی مرکز کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2:30 بجے رشید پورہ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

#شکرگڑھ #پبلک

ڈی سی نارووال سید حسن رضا کا تبادلہ ۔پنجاب حکومت نے انتظامی تقرر و تبادلوں کے سلسلے میں ضلع نارووال کے ڈپٹی کمشنر سید حس...
04/12/2025

ڈی سی نارووال سید حسن رضا کا تبادلہ ۔
پنجاب حکومت نے انتظامی تقرر و تبادلوں کے سلسلے میں ضلع نارووال کے ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کا تبادلہ بہاولپور کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید حسن رضا کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے ڈی سی نارووال کے عہدے پر طیب خان کو تعینات کر دیا ہے، جو آئندہ دنوں میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
انتظامی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اضلاع میں گورننس اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

#شکرگڑھ #پبلک

معروف سینئر صحافی افضال خان وفات پا گئے۔شکرگڑھ: معروف سینئر صحافی افضال خان، جو ایکسپریس نیوز کے نمائندہ تھے، رضائے الہی...
03/12/2025

معروف سینئر صحافی افضال خان وفات پا گئے۔

شکرگڑھ: معروف سینئر صحافی افضال خان، جو ایکسپریس نیوز کے نمائندہ تھے، رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے میڈیا اور صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ نماز جنازہ اور تدفین کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

#شکرگڑھ #پبلک

شکرگڑھ مردووال – پولیس آفیسر رانا ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔مردووال سے افسوسناک خبر ہے کہ رانا مختار احمد مرحوم کے صاح...
01/12/2025

شکرگڑھ مردووال – پولیس آفیسر رانا ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔

مردووال سے افسوسناک خبر ہے کہ رانا مختار احمد مرحوم کے صاحبزادے اور رانا اشتیاق عرف کاکی، رانا مٹھو پہلوان آف مردووال کے بڑے بھائی رانا ذوالفقار احمد اے ایس آئی پنجاب پولیس رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال پر مقامی برادری، دوست احباب، رشتہ داروں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

#شکرگڑھ #پبلک

نورکوٹ کی سماجی و سیاسی حلقوں کی معروف شخصیت چوہدری سہیل جعفر کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے ان...
30/11/2025

نورکوٹ کی سماجی و سیاسی حلقوں کی معروف شخصیت چوہدری سہیل جعفر کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال پر علاقے میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ مقامی برادری، عمائدین اور دوست احباب نے چوہدری سہیل جعفر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
تمام احباب سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی درخواست کی جاتی ہے
Sohail Jafar Noorkotkot

#پبلک

28/11/2025

لاہور: ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کی آف لوڈنگ کے واقعات پر خصوصی گفتگو، سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
لاہور (28 نومبر 2025ء، خصوصی رپورٹ)
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زون کے ڈائریکٹر کیپٹن (ریٹائرڈ) علی رضا ضیا نے ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو مبینہ طور پر بلاوجہ آف لوڈ کرنے کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیوز اور خبروں کو جھوٹا اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آف لوڈنگ کا فیصلہ صرف تحقیق اور پروفائلنگ کے بعد کیا جاتا ہے، نہ کہ روزگار کی تلاش میں جانے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کیپٹن (ریٹائرڈ) علی رضا ضیا نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا:
“سوشل میڈیا پر کچھ مخصوص عناصر اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز اور تصاویر پھیلا رہے ہیں جن کا مقصد صوبائی منافرت اور افواہوں کا بازار گرم کرنا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ روزانہ ہزاروں پاکستانی بغیر کسی رکاوٹ کے بیرون ملک جاتے اور واپس آتے ہیں۔ آف لوڈنگ صرف ان مسافروں کی ہوتی ہے جن کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں ہوتی ہیں یا جو انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے کے شبہ میں ہوں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے نے ایسے پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ “مسافروں کو مشورہ ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔”
پس منظر اور حالیہ واقعات
حالیہ مہینوں میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر ورک اور وزٹ ویزوں پر جانے والے کئی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایف آئی اے کے مطابق، یہ کارروائیاں انسانی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے ہیں۔ مثال کے طور پر:
• لاہور ایئرپورٹ: اکتوبر 2025 میں ایک ہفتے کے دوران 150 کے قریب مسافر آف لوڈ کیے گئے، جو دبئی، سعودی عرب یا بحرین سے لبیا/باکو کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
• اسلام آباد ایئرپورٹ: آج ہی (28 نومبر) ملائیشیا جانے والے دو مسافروں (امین خان اور حبیب اللہ) کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کو سونپ دیا گیا۔
• کراچی ایئرپورٹ: جولائی 2025 میں 7 مسافروں کو باکو-دبئی-ملائیشیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جنہوں نے 20 سے 45 لاکھ روپے ایجنٹوں کو ادا کیے تھے۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ باقاعدہ تحقیقات کر رہا ہے اور غلط استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق، کچھ مسافروں کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں یا انسانی سمگلنگ کے شواہد ملتے ہیں، جیسے سعودی عرب سے افریقہ اور پھر یورپ کی راہداری۔
نئی شرائط اور مشورے
ایف آئی اے نے ورک ویزا پر جانے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں:
• حلف نامہ: علاقائی 18 یا 19 گریڈ کے سرکاری افسر سے حلف نامہ لازمی، جس میں یقین دہانی ہو کہ مسافر صرف ملازمت پر جائے گا نہ کہ غیر قانونی راستہ اختیار کرے گا۔
• دستاویزات کی تصدیق: پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ اور تمام دستاویزات ایئرپورٹ پر فوری چیک ہوں گی۔
• اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی ذمہ داری: مشکوک کیسز میں پروموٹرز کو سزا دی جائے گی۔
متاثرہ مسافر محمد اصغر جیسے افراد نے شکایت کی کہ مکمل دستاویزات ہونے کے باوجود انہیں روکا گیا، جس سے مالی نقصان ہوا۔ تاہم، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اکثریت کو اجازت مل جاتی ہے اور صرف مشتبہ 1-2 فیصد کو روکا جاتا ہے۔
وسیع تر اثرات
یہ کارروائیاں یونان اور مراکش جیسے کشتی حادثات کے بعد مزید سخت ہوئی ہیں، جہاں درجنوں پاکستانی ہلاک ہوئے۔ ایف آئی اے کا مقصد پاکستانی ورکرز کو دھوکے سے بچانا ہے، جو غیر قانونی راستوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں جان کی بازی لگاتے ہیں۔ مارچ 2025 میں لاہور ایئرپورٹ پر 3 ماہ میں 4202 مسافر آف لوڈ اور 14 گرفتار ہوئے، جو اس پالیسی کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر علی رضا ضیا نے اختتاماً کہا: “ہم پاکستانیوں کی حفاظت اور باعزت روزگار کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، نہ کہ رکاوٹیں ڈال رہے۔” شہریوں سے اپیل کی کہ وہ رجسٹرڈ ایجنٹوں سے رابطہ کریں اور غیر قانونی نیٹ ورکس سے بچیں۔

#شکرگڑھ #پبلک #وائرل

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shakargarh1 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shakargarh1 News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share